Tuesday, 8 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*








*رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر پاور لوم بنکرس و پاور لوم اسٹڈی گروپ نے دادا بھوسے صاحب سے ملاقات کی۔*
6 اپریل بروز سنیچر 2025 کو شہری صنعتی مسائل پر بالخصوص مالیگاوءں شہر کی اسپینگ مل جاری کرنے ، سال گذشتہ کی طرح بجلی سبسڈی بحال رکھنے، یارن و کپڑے کے درپیش مسائل ، مالیگاوءں D پلس انڈسٹریل زون ڈکلیئر کیا جائے، مالیگاوءں پاور سپلائی کمپنی کی ہٹلر شاہی و دھاندلی ، جتنے بکنرس کی بجلی سبسڈی رکی ہے انکی سبسڈی ملے ، و ایسے تمام دیگر مسائل پر ایم ایل اے ، وزیر تعلیم ، و پاور لوم اسٹڈی گروپ کے صدر دادا جی بھوسے سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبات رکھے۔ تمام تر مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے دادا بھوسے صاحب نے تعلیمی شعبے کے پیش نظر میڈیکل کالج، ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج، لانے کیلئے بھی رضا مندی ظاہر کی۔ 
اس میٹنگ میں الحاج یوسف الیاس صاحب، ساجد انصاری، جلال سیٹھ ہندوستان والا، شبیر ڈیگ والا ، عتیق دودھ والا و دیگر پاور لوم بنکرس موجود تھے۔










الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام "در مکنون"کی رونمائی تقریب
بتاریخ 13/اپریل بروز اتوار الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہارالعلوم کے شعبہ نشر و اشاعت سے آقائے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر شائع ہونے والی معلوماتی کتاب"در مکنون"کا اجرا حضرت علامہ مفتی عبیداللہ خان مصباحی،حضرت مولانا غفران قادری،حضرت مولانا محمد شعبان کاملی،حضرت حافظ اقبال اشرفی،حضرت حافظ عبدالمجید رضوی،قاری سید کلیم الدین برکاتی و دیگر ائمہ و عمائدین کے ہاتھوں صبح دس بجے مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن(جامعہ اظہارالعلوم،رمضان پورہ)میں عمل میں آئے گا۔اس تقریب کی صدارت مجاہد اہلسنّت کاملی محمد رمضان صاحب(ناظم اعلی جامعہ اظہارالعلوم)فرمائیں گے۔کتاب معلوماتی اور اپنے اندر ذخیرہ علم سموئے ہوئے ہے۔اس کتاب سے اسکول و مدارس کے طلبہ کا امتحان لیا جائے گا۔جس کے لیے انعامات کافی قیمتی رکھے گئے ہیں۔بقیہ امتحان اور فارم حاصل کرنے کے لیے تفصیلات کا انتظار کریں۔

المعلن:صدر و اراکین الجامعة الزہراء اہلسنّت اظہارالعلوم و مدرسین مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن

رابطہ کریں
حافظ رمضان ابوالعلائی
9270966656
حافظ عادل انور اشرفی
9021562807
حافظ مبشر رضوی
9637299622
حافظ محمد مصطفی صابری
8983139221









مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) میں سی ای ٹی (MHT-CET) سینٹر منظور
مہاراشٹر بھر میں سی ای ٹی امتحان کی تاریخ 9 ، اپریل سے 27 ، اپریل 2025تک 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) بارہویں سائنس کے بعد انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورسیس میں داخلے کیلے لازمی امتحان مہاراشٹر اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ (MHT-CET) 9 ، اپریل 2025 سے شروع ہو رہا ہے۔ اس امتحان میں ہر سال لاکھوں طلبہ شریک ہوتے ہیں۔ بعد ازاں کالجوں اور کورسیس کا انتخاب اس امتحان میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ مالیگاؤں شہر واطراف سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اس امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور ان طلبہ کے امتحانی مراکز مختلف شہروں دھولیہ، ناسک ، پونے اور ممبئی میں ہوتے ہیں۔ 

شہر مالیگاؤں کیلئے خوشی کا مقام ہیکہ امسال جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ( منصورہ) کے زیر انصرا م جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے سی ای ٹی سینٹر کو منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اب شہر واطراف کے طلبہ جن کے نام مالیگاؤں سی ای ٹی سینٹر پر ظاہر ہوئے ہیں انھیں منصورہ انجینئرنگ کالج میں سی ای ٹی امتحان(PCB) گروپ کیلئے 9 ، اپریل سے 17 ، اپریل 2025 اور سی ای ٹی امتحان (PCM) گروپ کیلئے 19، اپریل سے 27، اپریل 2025کے درمیان مقررہ تاریخ پر ہی دینا ہے۔ 
ادار ہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمن جناب ارشد مختار کی ایماء پر اور سیکریٹری جناب راشد مختار کی قیادت اور پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد کی رہنمائی میں سی ای ٹی سینٹر کی منظوری حاصل کی گئی۔ سی ای ٹی سینٹر کی منظوری کیلئے سرکاری سطح پر درکار ضروری کاروائیوں کو پورا کرتے ہوئے منصورہ انجینئرنگ کالج کو سی ای ٹی سینٹر قائم کیا گیا ۔ منصورہ انجینئرنگ کالج میں قائم سی ای ٹی سینٹر پر صبح و دوپہر کی شفٹ میں 4 ہزار سے زائد طلبہ امتحان شریک ہونگے۔ منصورہ انجینئرنگ کالج میں طلبہ کیلئے 220 کمپیوٹر پر مبنی 9 کمپیوٹر لیب ، انٹر نیٹ اور دیگرسہولیات فراہم کی گئی ہے۔ 

منصورہ انجینئرنگ کالج میں سی ای ٹی سینٹر قائم کرنے میں ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، پروفیسر فیضان احمد ، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر ساجد نعیم، پروفیسر سعود محوی اور ٹیکنیکل اسٹاف نے بھرپور تعاون پیش کیا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...