Wednesday, 30 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

*_احتجاجی جلسوں کی کامیابی کے سلسلے میں اظہارِ تشکر!_*


*_آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائےتحفظ اوقاف کے زیرِ انتظام 28/اپریل بروز پیر کو معہد ملت کے وسیع و عریض گراؤنڈ پر خواتینِ اسلام کا عظیم الشان احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہزاروں خواتین نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی اور اپنی دینی غیرت و حمیت کا غیر معمولی ثبوت پیش کیا، اسی طرح اگلے دن 29/اپریل کو بڑی مالیگاؤں اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ پر مرد حضرات کے لیے احتجاجی اجلاس کا انعقاد ہوا یہاں بھی مرد حضرات نے اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے تاریخ رقم کی، مالیگاؤں ہائی اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ کے باہر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور اپنے قائدین کی گفتگو کو کھڑے ہو کر سماعت کرتے رہے اسی طرح مراٹھا دربار میں جوائنٹ پریس کانفرنس ہوئی جس میں غیر مسلم بھائیوں نے بھی شرکت کی، ان سب پروگراموں کی کامیابی تائیدِ ایزدی کے بعد مخلصین کی محنت کا ثمرہ ہے، لہٰذا مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائےتحفظ اوقاف کے کنوینر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے خادم ہونے کی حیثیت سے میں شکر گزار ہوں :_*
* *_اکابرین اور ارکانِ بورڈ کا جنھوں نے پروگرام کو رونق بخشی اور فکر انگیز پیغام شہری عوام تک پہنچایا -_* 
* *_ان تمام مسلکی، جماعتی، تنظیمی ذمہ داران اور سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں اور کارکنان کا جنھوں نے اجلاس کے لیے محنت بھی کی اور اس میں شرکت بھی کی -_* 
* *_ان تمام رضاکاروں، کارکنان اور محنت کرنے والے احباب کا جنھوں نے جلسوں کی کامیابی کے لیے دن و رات تگ و دو کی -_* 
* *_ان تمام اداروں، کلبوں، تنظیموں اور جماعتوں کے صدور و اراکین کا جنھوں نے کارنر میٹنگیں کی اور جلسوں کے لیے فضا سازی کی -_*
* *_ان تمام علماء، ائمہ، خطباء اور سماجی کارکنان کا جنھوں نے اس موضوع پر عوام میں بیداری پیدا کی اور مساجد سے اعلانات کئے -_* 
* *_ان تمام صحافیوں اور میڈیا برادری کا جنھوں نے جلسوں کی تشہیر میں ساتھ دیا اور اجلاس کے پیغام کو دور دور تک پہنچایا -_* 
* *_ان تمام پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھیوں کا جنھوں نے جلسوں میں شریک ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے لیے حفاظت کا بندوبست کیا اور اچھے ماحول میں جلسوں کے انعقاد کو یقینی بنایا -_*
* *_ان تمام مقررین اور مالیگاؤں ایکشن کمیٹی کے احباب کا جنھوں نے اپنی شرکت، خطاب اور محنت کے ذریعے جلسوں کو چار چاند لگائے -_*
* *_ان تمام غیرت مند مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا جنھوں نے اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے احتجاجی جلسوں کو تاریخی بنا دیا -_*
* *_ان تمام بھائیوں اور بہنوں کا جنھوں نے دعا، صدقے اور اعتکاف کا اہتمام کیا اور جلسوں کی کامیابی کے لیے اللہ کے حضور میں التجا کی، نیز ان تمام افراد کا جنھوں نے کسی بھی حیثیت سے ان جلسوں کی کامیابی میں حصہ لیا اور وقف قانون 2025 کے سلسلے میں کئے جانے والے احتجاج کو طاقت بخشی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب حضرات کو اپنی شان کے مطابق بہتر بدلہ عطا فرمائے. آمین_*

             *"منجانب"*
*محمد عمرین محفوظ رحمانی*
*(کنوینر مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائےتحفظ اوقاف)*

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...