Saturday, 22 March 2025

*🔴سیف نیوز اردو*







امریکہ نے پانچ لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کردی
امریکہ نے جمعے کو کہا کہ وہ لاطینی امریکہ کے لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر رہا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے چند ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کی سب بڑی ملک بدری ک مہم چلانے اور خصوصی طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک کے افراد کی امیگریشن روکنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔
اس حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے پانچ لاکھ 32 ہزار افراد متاثر ہوں گے جو 2022 میں جوبائیڈن کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایک سکیم کے تحت امریکہ آئے تھے۔وہ منگل کو فیڈرل رجسٹر میں ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا حکم شائع ہونے کے بعد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی دوسرا امیگریشن سٹیٹس نہیں ہے تو انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنا ہوگا۔
ان چار ممالک کے افراد کو جنوری 2023 میں اعلان کیے جانے والے ایک پروگرام (سی ایچ این وی) کے تحت امریکہ میں دو سال تک رہنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں انسانی حقوق کی صورتحال اچھی نہیں تھی۔
جو بائیڈن نے امریکہ میکسیکو بارڈر پر دباؤ کو ختم کرنے کے لیے اس پروگرام کو ’محفوظ اور انسانی‘ کہا تھا۔ تاہم جمعے کو ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ سکیم عارضی تھی۔
امیگریشن کے وکیل نکولیٹ گلیزر نے کہا کہ اس حکم سی ایچ این وی پروگرام کے تحت آنے والے چھ لاکھ افراد میں سے بڑی تعداد متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 75 ہزار افراد نے پناہ کی درخواستیں دائر کی تھیں لہذا اس پروگرام کے تحت آنے والی اکثریت کو نکالا جا سکتا ہے۔
امیگریشن حقوق کے گروپ ’جسٹس ایکشن سنٹر‘ کی ڈائریکٹر کیرن ٹملین نے کہا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے ہزاروں افراد کو کیے گئے وعدے کو توڑ دیا ہے۔‘









*زین العابدین پٹھان صاحب کی کانگریس صدر ہرشوردھن سپکاڑ صاحب سے خصوصی ملاقات*
   *مالیگاؤں شہر میں کانگریس پارٹی کی صدارت کو لے کر کافی چرچا چل رہی ہے اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد اور فالگون راؤ نانا پٹولے صاحب کے استعفیٰ کے بعد ہر کوئی اپنے حساب اور تجربے سے باتیں کر رہا ہے۔ کوئی کہتا ہے موجودہ صدر اعجاز بیگ کی صدارت خطرے میں ہے تو کوئی کہتا کہ ریاستی صدر کے بدل جانے سے پورے مہاراشٹر کی باڈی ختم کردی گئی ہے۔ جبکہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے... انہی باتوں پر مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے تجربہ کار و سینئر لیڈر زین العابدین پٹھان صاحب نے مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کے صدر ہرشوردھن سپکاڑ صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے صدارتی معاملات پر مکمل بات چیت کی۔*
   *کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ہرشوردھن سپکاڑ صاحب نے اس بابت کہا کہ ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہے مہاراشٹر میں سبھی صدور اپنے اپنے عہدوں پر موجود ہے۔ جلد ہی مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے آبزروَر مہاراشٹر بھر کا دورہ کرے گے اور معلومات حاصل کرے گے کہ پارٹی بڑھانے کیلئے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کون بہتر ہے اور کون نہیں اس کی معلومات خاص کر پارٹی سے منسلک سینئر عہدیداروں سے پوچھا جائے گا اسکے بعد ہی آگے کچھ فیصلہ لیا جائے گا کہ کس شہر کی صدارت قائم رکھی جائے گی یا نہیں۔*
   *مالیگاوں شہر کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر زین العابدین پٹھان صاحب سے اس معاملے میں پوچھا گیا کہ اگر مالیگاؤں میں صدارت تبدیل کی جاتی ہے تو آپ کس کو صدر دیکھنا چاہے گے پٹھان صاحب نے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی ہے تو کانگریس پارٹی کی صدارت کیلئے میں خود اپنا نام پیش کرو گا اور پوری طاقت کے ساتھ پارٹی سے صدارت کا مطالبہ کرو گا۔ کیونکہ شہر بھی جانتا ہے کہ ابھی مالیگاؤں کانگریس پارٹی میں سب سے پرانا اور سینئر میں ہی جو صدارت لے سکتا ہو اس لئے بھی میں صدارتی عہدہ چاہو گا-*










*کرناٹک اسمبلی سے بی جے پی کے 18 اراکین اسمبلی 6 ماہ کے لیے معطل*
 *مارچ, 2025*
جمعہ کی صبح سے ہی اسمبلی کی کارروائی میں زوردار ہنگامہ ہو رہا تھا۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنی ٹریپ کا ایشو اٹھایا اور اعلیٰ سطحی جانچ کے مطالبہ پر زور دیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے بھی اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ اس کے بعد حکومت نے مسلم ریزرویشن بل پر بحث آگے بڑھائی۔ اس درمیان بی جے پی اراکین اسمبلی نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف پھینک دیں، اور ’ہنی ٹریپ حکومت‘ جیسے نعرے لگائے۔ اس درمیان اسپیکر نے اراکین اسمبلی سے صبر کی تلقین کی اور کارروائی میں رخنہ پیدا نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔ لیکن اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اپنا ہنگامہ جاری رکھا۔ نتیجہ کار بڑی تعداد میں بی جے پی اراکین اسمبلی کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...