کھانے کی ایسی چیزیں جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں
وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم موزوں خوراک کھائیں، صحت مند طور طریقے اپنائیں اور روزمرہ کی زندگی میں ورزش کو یقینی بنائیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسی سلسلے میں ماہر غذائیت صاحبہ چاؤلہ باوا نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر کھانے کی ایسی چیزیں بتائی ہیں جن میں تقریباً صفر فیصد کیلوریز پائی جاتی ہیں جو کے وزن کم کرنے کے لیے بہترین مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ کھانے کی چیزیں کون سی ہیں۔
کھیرے
100 گرام کھیروں میں تقریباً چار کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ کھیرے میں پانی کی مقدار بھرپور پائی جاتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور ہماری خوراک میں کیلوریز نہیں شامل ہوتیں۔
گھیا توری
100 گرام گھیا توری میں 17 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گھیا توری میں فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
اجوائن
100 گرام اجوائن میں چھ کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اجوائن میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔
پالک
اگر ہم 100 گرام پالک لیں تو اس میں 23 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ پالک میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں تاہم اِن میں وٹامنز اور منرلز بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
سلاد پتا
100 گرام سلاد پتوں میں صرف پانچ کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
ٹماٹر
اگر ہم 100 گرام ٹماٹر لیں تو اُن میں 18 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ ٹماٹروں سے کھانے میں ذائقہ پیدا ہوتا ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات سے مالامال ہوتے ہیں۔
گوبھی
100 گرام گوبھی میں 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ گوبھی کو کئی ڈشز میں بنایا جا سکتا ہے اور اس میں قدرتی طور پر کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔
مشروم
مولی
100 گرام مولی میں 16 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ مولی میں کیلوریز بہت کم پائی جاتی ہیں جس کی وجہ اسے سلاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تربوز
100 گرام تربوز میں 30 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ تربوز میں پانی کی مقدار بھرپور پائی جاتی ہے اس لیے اس سے پانی کی کمی نہیں ہوتی اور تازگی محسوس ہوتی ہے۔
آخری میچ میں پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز جیت لی
پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
بدھ کے روز ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 28 رنز سکور کیے جبکہ محمد حارث نے 11 رنز بنائے۔اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی دبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے پانچ، جیکب ڈفی نے 2، بین سیئرز اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم سیفرٹ 97 رنز بنا کر نمایاں رہے، فِن ایلن نے 27 رنز سکور کیے۔
پاکستان ٹیم صرف دو وکٹیں حاصل کر پائی اور دونوں سفیان مقیم کے نام رہیں۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے محمد حارث اور حسن آئے۔ دوسرے اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز اس سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، جبکہ ایک میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی تھی۔
پاکستان کو دوسرا نقصان محمد حارث کی صورت میں ہوا جو 11 رنز بنا کر بیند سیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد پانچویں اوور میں گرین شرٹس نے اپنی تیسری وکٹ گنوائی جب عمیر یوسف جیکب ڈفی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ساتویں اوور میں 43 سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب عثمان 7 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد دسویں اوور میں عبدالصمد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 4رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ انہیں جیمز نیشم نے آؤٹ کیا۔اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش میں شاداب خان اور سلمان آغا کریز پر کچھ اوورز ٹھہرے ہی تھے کہ 16ویں اوور میں جیمز نیشم نے شاداب خان اور ان کے بعد آنے والے جہانداد خان کو آؤٹ کردیا۔
18ویں اوور میں کپتان سلمان علی آغا نے 38 گیندوں پر اپنی نصف سینچری بنائی اور اسی اوور میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ عثمان خان، عمیر بن یوسف، سفیان مقیم، جہانداد خان، محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی ٹی20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
کیویز کی جانب سے ٹِم سیفرٹ اور فِن ایلن اوپننگ کے لیے آئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور بغیر وکٹ گنوائے 22 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی۔
چھٹے اوور میں سفیان مقیم پاکستان کے لیے پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے فِ ایلن کو آؤٹ کیا۔
آٹھویں اوور میں مارک چیپ مین سفیان مقیم کی گیند پر 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آنکھوں پر منتخب اشعار: دنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے
فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے
خمار بارہ بنکوی
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسو
یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
جگر مراد آبادی
جب ڈوب کے مرنا ہے تو کیا سوچ رہے ہو
ان جھیل سی آنکھوں میں اتر کیوں نہیں جاتے
شاہد کمال
ان جھیل سی گہری آنکھوں میں
اک لہر سی ہر دم رہتی ہے
رسا چغتائی
خنجر ہیں تیری آنکھیں تلوار تیری آنکھیں
زندہ نہ رہنے دیں گی اے یار تیری آنکھیں
نامعلوم
نظر میں بند کرے ہے تو ایک عالم کو
فسوں ہے سحر ہے جادو ہے کیا ہے آنکھوں میں
شیخ ظہور الدین حاتم
پیمانہ کہے ہے کوئی مے خانہ کہے ہے
دنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے
نامعلوم
میرؔ ان نیم باز آنکھوں میں
ساری مستی شراب کی سی ہے
میر تقی میر
کبھی ان مد بھری آنکھوں سے پیا تھا اک جام
آج تک ہوش نہیں ہوش نہیں ہوش نہیں
جگر مراد آبادیتری نگاہ نے ظالم کبھی یہ سوچاہے
تری نگاہ کے ماروں کا حال کیا ہوگا
نامعلوم
رہ گئے لاکھوں کلیجہ تھام کر
آنکھ جس جانب تمہاری اٹھ گئی
داغؔ دہلوی
جان سے ہو گئے بدن خالی
جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
خواجہ میر درد
آنکھوں آنکھوں میں اشارے ہو گئے
ہم تمہارے تم ہمارے ہو گئے
عالم فیض آبادی
آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہے
لوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا
جلیل مانک پوری
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچو
تمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
منور رانا
لڑنے کو دل جو چاہے تو آنکھیں لڑائیے
ہو جنگ بھی اگر تو مزے دار جنگ ہو
لالہ مادھو رام جوہر
کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں کہ میری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو
بشیر بدر
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں
تو میرا شوق دیکھ' میرا انتظار دیکھ
کھولی ہیں ذوقِ دید نے آنکھیں تری اگر
ہر رہ گزر میں نقشِ کفِ پائے یار دیکھ
علامہ اقبال