Monday, 3 March 2025

*🔴سیف نیوز اردو*






رمضان کے ابتدائی 10 دن رحمت کا عشرہ کہلاتا ہے، جانئے پہلے عشرہ کی خصوصیات
رمضان کا آغاز ہی توبہ و استغفار اور نیکیوں میں اضافہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔ جو شخص اخلاص کے ساتھ پہلا روزہ رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ رمضان کی پہلی ہی رات سے اللہ تعالیٰ کی رحمت عام ہو جاتی ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ یعنی رمضان کے ابتدائی 10 دن رحمت کا عشرہ کہلاتا ہے۔ اس دوران مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عبادت، دعا اور توبہ کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ وہ اللہ کی رحمت حاصل کر سکیں۔

گناہوں کی معافی کا موقع: رمضان کا آغاز ہی توبہ و استغفار اور نیکیوں میں اضافہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔ جو شخص اخلاص کے ساتھ پہلا روزہ رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا آغاز:رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا، اور پہلے دن سے ہی تلاوت، تفکر اور اس پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کیا جاتا ہے۔

دل کی روحانی پاکیزگی: جیسے ہی بندہ روزہ رکھتا ہے، وہ صرف کھانے پینے سے ہی نہیں بلکہ برے اعمال سے بھی بچنے کی کوشش کرتا ہے، جو دل و روح کی صفائی کا ذریعہ بنتا ہے۔
پہلے عشرے کی خصوصیات
اللہ کی رحمت کا نزول: یہ عشرہ اللہ کی بے پایاں رحمتوں کے حصول کا وقت ہے، جس میں ہر مسلمان اللہ کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

عبادت اور نیکی کے کام: زیادہ سے زیادہ نماز، تلاوتِ قرآن، ذکر اور دعا کی جاتی ہے۔

دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک: روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ، دوسروں کے ساتھ نرمی، محبت اور ہمدردی کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

ایک دعا جو زیادہ پڑھی جاتی ہے: “یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیثُ”(اے ہمیشہ زندہ اور سب کو سنبھالنے والے، میں تیری رحمت کے ذریعے فریاد کرتا ہوں)یہ عشرہ ہمیں اللہ کی بے انتہا رحمت کے دروازے کھولنے کی ترغیب دیتا ہے اور ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں نیکیوں کو بڑھائیں اور اللہ کے قریب ہو جائیں۔







طالبان کے آنگن میں ایڈلٹ اسٹار کا کیا کام؟ افغانستان پہنچی امریکہ حسینہ، AK-47 کے ساتھ کھینچوا رہی تصاویر، مچا ہنگامہ
کابل: طالبان کی حکومت والے افغانستان میں خواتین کو لے کر کئی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔ یہی نہیں انہیں پارکوں میں گھومنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ لیکن ان سب کے درمیان ایک امریکی ایڈلٹ فلم اسٹار وٹنی رائٹ نے افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارک گھوما اور طالبان جنجگوؤں کی بندوق لے کر تصویریں کھنچوائیں ۔ اس طرح کی ان کی کھلے عام سرگرمیوں نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس ایڈلٹ اسٹار کو طالبان نے خود دعوت دے کر افغانستان بلایا ہے اور پورا دورہ طالبان کی جانب سے انسپانسرڈ ہے ۔ اس سے لوگوں کے درمیان کئی سوال کھڑے کردئے ہیں ۔ وٹنی رائٹ اسرائیلی حملے کے بعد سے فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال فروری میں ایران کا دورہ بھی کیا تھا۔

اس معاملہ میں سچائی بھی نظر آرہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ جس طرح سے افغانستان میں آزادانہ گھوم رہی ہیں اور اسلحے کے ساتھ تصاویر کھینچوا رہی ہیں۔ یہ طالبان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے، کیونکہ 21ویں صدی میں طالبان کی حکومت والا افغانستان واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو تعلیم پر کئی طرح کی بندشیں ہیں ۔ یہ صورتحال افغان خواتین اور عالمی برادری کے لیے چونکانے والی ہے۔
سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ ایک افغانی شہری نے لکھا ک ایک امریکی ایڈلٹ اسٹار طالبان کی حکومت والے افغانستان میں بغیر کسی پریشانی کے گھوم سکتی ہے، لیکن افغان خواتین اپنے سامنے والے دروازے تک نہیں چھوڑ سکتیں۔ پی آر کے لیے طالبان کی پیاس کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں، امریکی ایڈلٹ اسٹار وٹنی رائٹ بامیان نیشنل پارک میں آزادانہ طور پر گھوم سکتی ہیں، لیکن انہیں کسی کی کمپنی کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن افغان خواتین کیلئے اسی پارک میں اکیلے قدم رکھنا جرم ہے۔معمہ بنا یہ دورہ
طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کا ایک امریکی ایڈلٹ اسٹار کا یہ دورہ فی الحال لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا پا ہیں کہ اس دورے کا مقصد کیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ طالبان بین الاقوامی سطح پر اپنی شبیہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وٹنی رائٹ کا دورہ اس کا ایک حصہ ہو سکتا ہے۔







ٹیم انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے پہلے آسٹریلیا کا یہ سلامی بلے باز ہوا باہر، اس آل راونڈر کی ہوئی انٹری
نئی دہلی: آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میچ سے پہلے زخمی سلامی بلے باز میتھیو شارٹ کی جگہ آل راؤنڈر کانر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ شارٹ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔ کانر کونولی نے ان کی جگہ لی ہے۔ کونولی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا یا نہیں، یا تو بعد میں ہی پتہ چل پائے گا۔

شارٹ فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے 15 گیندوں پر 20 رنز کی چھوٹی اننگز کے بعد جدوجہد کرتے نظر آئے تھے۔ آسٹریلیا کے طبی عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ سیمی فائنل کے وقت تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں گے۔ کونولی پہلے ہی آسٹریلیائی ٹیم میں بطور ریزرو کھلاڑی شامل تھے۔یہ 24 سالہ آل راؤنڈر آسٹریلیا کے لیے اب تک 6 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ اس میں 3 ون ڈے، 1 ٹیسٹ اور 2 ٹی 20 میچز بھی شامل ہیں۔ ون ڈے میں انہوں نے 3 میچوں میں 10 رنز بنائے، 2 ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ نہیں کی اور واحد ٹیسٹ میں 4 رنز بنائے۔ اب تک وہ ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میچ میں موقع ملتا ہے یا نہیں۔
کونولی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ کونولی نے فرسٹ کلاس میں 5، لسٹ اے میں 9 اور ٹی ٹوئنٹی میں 27 میچز کھیلے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے اپنے بلے سے بالترتیب 313، 117 اور 577 رنز بنائے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی میں ان کی اوسط 38 ہے۔آسٹریلیا کا اپ ڈیٹڈ اسکواڈ : اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈرواشیئرس، نیتھن ایلس، جیک فریزر-مک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، تنویر کنول سانگھا، ایڈم کونر سنگھا اور کوپر۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...