Tuesday, 4 February 2025

ہندوستانی تارکین وطن کو امریکہ سے نکال دیا گیا، C-17 طیارے کے ذریعے بھارت بھیجا گیا






’جب بخار زیادہ چڑھ جاتا ہے...‘ وزیراعظم مودی نے جب دیا جواب، تب کیا کررہے تھے راہل گاندھی؟
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن کے الزامات پر جم کر پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ غریبوں کو حقیقی ترقی دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ ‘پانچ دہائیوں تک ہم نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ سنا اور اب ہم نے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔’

اس دوران انہوں نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ جو لوگ غریبوں کی جھونپڑیوں میں فوٹو سیشن کروا کر اپنی تفریح کرتے رہتےہیں، انہیں پارلیمنٹ میں غریبوں کے بارے میں باتیں بورنگ ہی لگے گی۔ میں ان کے غصے کو سمجھ سکتا ہوں۔'
جب وزیراعظم مودی اپنی تقریر کر رہے تھے، اپوزیشن کے کچھ ممبران پارلیمنٹ اپنی میزوں پر بیٹھ کر احتجاج میں کچھ کہہ رہے تھے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اپوزیشن کے اس رویہ پر اعتراض ظاہر کیا، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ پھر بھی نہیں مانے۔ اس پر وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر طنز کیا کہ ’’جب لوگوں کو بخار چڑھ جاتا ہے تو وہ کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ اسی طرح جب بہت زیادہ مایوسی ہوتی ہے تو لوگ بہت کچھ بول جاتے ہیں ‘‘۔

یہاں بھی وزیراعظم مودی کا اشارہ راہل گاندھی کی طرف تھا، جو اس وقت ایوان میں موجود تھے۔ پیر کو انہوں نے صدر کے خطاب پر بحث کے دوران وزیراعظم مودی پر جم کر حملہ بولا تھا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم یہاں بیٹھے ہیں لیکن وہ مجھ سے نظر نہیں ملا پائیں گے۔
یہاں دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ جب وزیراعظم مودی لوک سبھا میں نہرو-گاندھی خاندان کے تمام لیڈروں پر حملہ کر رہے تھے، تو وہاں موجود راہل گاندھی اپنی نظریں جھکا کر سن رہے تھے ۔


’دھوکہ باز! امریکہ سے نفرت کرتی ہے‘، پاکستان حامی ممبر پارلیمنٹ الہان عمر پر کیوں بھڑکے ایلن مسک؟
Elon Musk On Ilhan Omar: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے مطابق امریکہ غیر ملکی امداد روکنے کے دہانے پر ہے۔ مسک نے کہا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) بند ہونے جا رہا ہے۔ امریکی کانگریس کی رکن الہان ​​عمر نے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ کو ’آمر‘ قرار دیا۔ ہندوستان مخالف موقف کے لیے بدنام الہان عمر نے کہا کہ ٹرمپ نے آمریت شروع کر دی ہے۔ مسک نے ان کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ مسک نے منگل کو ایکس پر کہا کہ الہان عمر ‘بہت بڑی دھوکہ باز ہیں اور امریکہ سے نفرت کرتی ہیں ۔’
الہان ​​عمر ٹرمپ کے فیصلے سے پریشان
الہان ​​عمر اس بات سے کافی زیادہ پریشان ہیں کہ ٹرمپ کس طرح یو ایس ایڈ کو ختم کر رہے ہیں۔ الہان عمر کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام انہیں ‘ڈکٹیٹر’ بناتا ہے۔ الہان عمر نے کہا کہ ’’ یہ امریکہ کے لیے واقعی ایک افسوسناک دن ہے… ہم نے پہلے دن سے ٹرمپ کی آمر بننے کی خواہش کے بارے میں بات کی تھی، اور اب ہم یہاں ہیں۔ آمریت کا آغاز کچھ اسی طرح طرح ہوتا ہے۔‘‘
یو ایس ایڈ سے چھٹکارا پانا ہوگا: مسک
مسک نے پیر کو کہا کہ انہوں نے صدر کے ساتھ USAID کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مسک نے کہا کہ ’’وہ (ٹرمپ) اس بات پر متفق ہوئے کہ ہمیں اسے بند کر دینا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ہم اسے بند کر رہے ہیں۔‘‘

مسک نے اتوار کو کہا کہ ’’یو ایس ایڈ ایک مجرمانہ تنظیم ہے۔ اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے ایجنسی کے بارے میں ایکس پر کئی پوسٹس کئے۔ مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ‘DOGE’ تشکیل دیا، جس کا اعلان کردہ ہدف وفاقی ملازمین کی چھنٹنی کرنا، پروگراموں میں کمی اور وفاقی ضوابط کو تبدیل کرنا ہے۔
یو ایس ایڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی امداد
USAID ان وفاقی ایجنسیوں میں سے ایک ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت اور اس کے بہت سے پروگراموں کے حوالے سے سب سے زیادہ نشانہ بنایا ہے۔ ریاستہائے متحدہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے دنیا کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے، اور USAID ایجنسی 100 سے زائد ممالک کو اربوں ڈالر کی انسانی، ترقیاتی اور سیکورٹی امداد فراہم کرتی ہے۔


ہندوستانی تارکین وطن کو امریکہ سے نکال دیا گیا، C-17 طیارے کے ذریعے بھارت بھیجا گیا
امریکہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو باہر کا راستہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ہندوستانی تارکین وطن بھی امریکہ سے واپس لوٹ رہیں ہیں۔ امریکی فوج کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی فوج کا ایک طیارہ تارکین وطن کو ہندوستان بھیج رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ تارکین وطن کے لیے فوجی ٹرانسپورٹ پروازیں استعمال کر رہی ہے۔ بھارت اب تک کی سب سے دور کی منزل ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ کا C-17 طیارہ تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ ہو گیا ہے۔ تاہم اسے ہندوستان پہنچنے میں کم از کم 24 گھنٹے لگیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے امیگریشن ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے فوجی مدد پر بہت زیادہ انحصار کر چکے ہیں۔ اس میں امریکہ میکسیکو سرحد پر اضافی فوجی بھیجنا، تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لیے فوجی ہوائی جہاز کا استعمال، اور ان کے لیے فوجی اڈے کھولنا شامل ہے۔
کتنے مسافر بھارت اور کب آئیں گے؟
امریکہ سے ہندوستان آنے والی فلائٹ میں 205 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن ہیں۔ اس پرواز نے ٹیکساس، امریکہ سے اڑان بھری۔ توقع ہے کہ یہ جرمنی کے راستے امرتسر میں اتر سکتا ہے۔ ہوائی جہاز جرمنی میں ایندھن بھرنے کے لیے رک سکتا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد 7.25 لاکھ ہیں۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...