Thursday, 6 February 2025

تلاش گمشدہ کاشف انجم لئیق احمد




تلاش گمشدہ کاشف انجم لئیق احمد
  صبج ساڑھے 11 بجے سے نیا اسلام پورا مالیگاؤں سے گمشدہ ہے
کاشف انجم لئیق احمد کی تلاش کیلئے ہماری مدد کریں

گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں
گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں

آج مورخہ4 فروری 2025 بروز منگل صبح ساڑھے 11 بجے سےنیا اسلام پورا مالیگاؤں سے کاشف انجم لئیق احمد گمشدہ ہے پیلے رنگ کی شرٹ اور مونگ کلر کی پینٹ
تصویر میں نظر آنے والا یہ کاشف انجم لئیق احمد اگر آپ کو کہیں نظر آئے یا اس کے تعلق سے آپ کو کوئی معلومات ہوتو فورا ان نمبرات پر رابطہ کریں عین نوازش ہوگی
گھر والوں کا نمبر
* 9270845577

ضیا مسکان 9270021180

برائے مہربانی فورا اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ گروپ میں شئیر کریں عین نوازش ہوگی




*بروز جمعرات کو کارپوریشن واٹر سپلائی محکمہ کے خلاف کارپوریشن گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا .. سوشل ورکر جمال ناصر*
🚰🚰🚰🚰🚰

گذشتہ کئی ماہ سے شہر بھر کے علاوہ بالخصوص نورنگ کالونی، حسن پورہ ،ملت کالونی، اعظم پورہ، زیتون پورہ و اطراف کہ علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی وقت مقررہ پر نہیں دی جاتی جسکی شکایت وارڈ نمبر14 کے فعال سوشل ورکر جمال ناصر نے کارپوریشن کمشنر و واٹر سپلائی محکمہ سے 
11_5_2023
5_6_2023
25_6_2024
29_1_2025
تحریری لیٹر دیکر مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے مطالبات پر غور و فکر کرکے جلد از جلد ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے.. 
25جون 2024 کو کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو صاحب نے واٹر سپلائی محکمہ کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ لیکر سوشل ورکر جمال ناصر گروپ و احباب کو اسواسن دیا تھا کہ رضا پورہ ٹانکی سے سپلائی ہونے والے علاقوں کی ٹائمنگ ایڈجسٹ کرکے ان علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی پہلے جیسے وقت مقررہ پر دی جائے گی لیکن دو چار سپلائی کے بعد دوبارہ سے نلوں میں پانی کی سپلائی کا وقت کسی بھی وقت کردیا گیا ہے، جسکی وجہ سے وارڈ کی خواتین ماں بہنوں کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے. آنے والے دنوں میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے. رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خواتین کو گھریلو کام کاج عبادت میں بے انتہا پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے. جس پر وارڈ کی ماں بہنیں تذبذب میں مبتلا ہیں. وارڈ کی خواتین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سوشل ورکر جمال ناصر نے *مجلس اتحاد المسلمین رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب* کی سرپرستی میں آنے والے 
بروز جمعرات 6 فروری 2025 کو خواتین و وارڈ کے ذمہ داران کہ ساتھ کارپوریشن گیٹ پر کارپوریشن واٹر سپلائی محکمہ کی باترتیب نلوں میں پانی کی سپلائی لاپرواہی کے خلاف صبح گیارہ بجے سے شام میں پانچ بجے تک کارپوریشن کے گیٹ کے سامنے ایک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا. تاکہ آنے والے دنوں میں ہماری ماں بہنوں کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑھے وارڈ نمبر14 کے تمام سوشل ورکر ذمہ داران و ماں بہنوں سے گزارش ہیکہ بروز جمعرات کو ہونے والے اس دھرنا میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوکر دھرنا کو کامیاب کرے..
ایسی گزارش وارڈ نمبر14 کے سوشل ورکر جمال ناصر گروپ و احباب نے کی ہے..




سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے، آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ میں مالیگاؤں سینئر کالج فاتح 


مالیگاؤں : 6 فروری (راست و نامہ نگار) ایم ایس جی کالج میں 28 واں آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ کا انعقاد گزشتہ 4 اور 5 فروری کو کالج گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا۔یہ مقابلہ پورے ہندوستان کا واحد مقابلہ تھا جو ایک ساتھ پانچ زبانوں یعنی انگریزی، مراٹھی، اہیرانی، ہندی اور اردو زبان میں منعقد کیا گیا۔اس مقابلے میں ریاست مہاراشٹر کی تمام یونیورسٹیوں سے وابستہ آرٹس، سائنس، کامرس، انجینئرنگ، قانون، زراعت، طب اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیم کے سینئر اور جونیئر کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔تاکہ کالج کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں میں سماجی اور سیاسی شعور پیدا کیا جاسکے ۔ طلباء میں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی طاقت اور انصاف کی وکالت کرنے کی ذہنیت کو پروان چڑھانے کیلئے یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔الحمد اللہ اس بحث و مباحثہ مقابلہ میں "مصنوعی ذہانت بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے ایک نعمت ہے" کے عنوان کی مخالفت میں مالیگاؤں سینئر کالج کے ایف وائے بی ایس سی کے طالبعلم مومن شہزاد ملک شکیل احمد نے نہایت ہی مدلل انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سامعین اور معزز جج کو پہلا انعام دینے پر مجبور کردیا۔مالیگاؤں سینئر کالج کے طالب علم شہزاد ملک کو اس آل مہاراشٹر بحث و مباحثہ مقابلہ میں اول انعام تفویض کرتے ہوئے مہمان کرام کے ہاتھوں ٹرافی، سرٹیفیکیٹ اور نقد 40001 چار ہزار ایک روپیہ دیا گیا ۔ اس شاندار کامیابی پر انجمن معین الطباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا ،سیکرٹری سراج دلار سر و اراکین انجمن اور کالج ہذا کے ہر دل عزیز پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا ،اردو ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر،اور کالج اسٹاف نے شہزاد ملک کو نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...