*مولانا نثار احمد حاجی عبدالستار ،*
*(سوسائٹی والے )*
الحمدللہ گزشتہ ایک سال سے ہم شہریان مالیگاؤں کےمریضوں کی خدمت میں مفت فولڈینگ پلنگ ،وھیل چیئر،سنڈاس کرسی، بیساکھی ،واکر،ایربیڈ،واٹر بیڈ،وغیرہ اشیاء بوقتِ ضرورت استعمال کےلئے دیتے رہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،الحمدللہ گزشتہ ایک سال میں اب تک( 178)افراد نے ان ساری اشیاء سے مستفیض ہوے ہیں اور قریب( 89) افراداب بھی اپنے اہل خانہ (مریضوں )کے استعمال کے لئے لے گئے ہیں (اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ تمام ہی افراد کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین )
وجہ تحریر انیست کہ ہم نے ایک پلنگ ایک وھیل چیئر اور ایک واکر سے اس خدمت خلق کےکام کی شروعات کی اور ہماری کوشش کہ ہمارا مین کام( کنٹرکش کام ) کے پرافٹ کا3سے4پرسنٹ اس فلاحی کام میں خرچ کریں شکر الحمدللہ گزشتہ ایک سال میں
25 پلنگ،
12 واکر ،
9 وھیل چیئر،
13 سنڈاس کرسی
7 ائیر بیڈ
2 واٹربیڈ
4 بیساکھی
3 پیشاب کین
4 لیٹرینگ ٹرے
وغیرہ اشیاء استعمال میں ہے
*اس میں چند احباب نے ہمیں اپنے مرحومین کےنام (برائے ایصال ثواب ) وقف کیں*
ایک بندہ خدا 10پلنگ 1واکر( نیاپورہ)
ایک بندی 1پلنگ 2 بیساکھی ( نیا اسلام پورہ )
ایک بندہ 1 پلنگ (ہیرا پورہ)
ایک بندہ 1 پلنگ (کماپورہ)
ایک ڈاکٹر 2 وھیل چیئر (دیوی کاملہ )
ایک بندہ 1وھیل چیئر 1واکر (اسلام پورہ )
ایک بندہ 1 وھیل چیئر (شہید عبدالحمید روڈ)
ایک بندہ 1 سنڈاس کرسی. (حوا مسجد کے پاس )
ایک بندہ 1 سنڈاس کرسی (اسلام پورہ )
ایک بندہ 1 ایربیڈ (رسول پورہ )
ایک بندہ 1 ایربیڈ (انجمن تیکون باغیچہ )
ایک بندہ 2 ایربیڈ (فارمیسی )
ایک ماسٹر 1 واٹر بیڈ (اسلام پورہ )
ایک بندہ 1 واٹر بیڈ (مولوی عثمان پورہ )
ایک بندہ 1 بیساکھی 1پیشاب کین ( مولوی عثمان پورہ )
ایک بندہ 1000روپیہ سامان کی مدمیں جس سے 2واکر لیا گیا
ایک بندہ 500روپیہ دیا جس میں کچھ رقم ملا کر 1سنڈاس کرسی لائی گئی اللہ ربّ العزت ان کو اجر عظیم عطاء فرمائے باقی سارے سامان م ع شاہد کنٹریکٹر کے پرافٹ کے 3پرسنٹ سے لائے گئے
*ان سب کے علاوہ اکثر لوگوں نے عطیات سے نوازا جس کی پاؤتی (خانوادہ حاجی عبدالستار سوسائٹی والے )کی زیرتعمیر (مسجد الصادق امین صلی اللہ علیہ وسلم) دیانہ شیوار کی بنا کر دی ہے جو ایک بڑی رقم ہے' اور الحمدللہ* عزوجل کہ اسی مہینے *21فروری 2025بروز جمعہ نماز عصر سےاس کا افتتاح عمل میں آئے گا انشاء اللہ ربّ العالمین*
مضمون لکھنے کا مقصد خدنمائی نہیں بلکہ ایک طرح سے عوام میں سال بھر کا گوشوارہ پیش کرنا اور اس بات کی ترغیب دلانا کہ ہم اکیلے ہی کوشش کریں تو اللہ ربّ العزت کی مدد شامل ہو جاتی ہے
نوٹ
اگر آپ کے پاس کوئی ایسا سامان ہو جو آپ کے پاس فضول میں پڑا ہواہواوروہ ضرورت مند مریض کے وقت پر کام آجائے تو آپ اسے ہمارے پاس دے دیں تاکہ آپ بھی اس کارخیر میں شامل ہو کر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں
9226170046
عرفان شاہد
8237635392
اطہر عرفان
7378915335
عمار عرفان
9130201309
اسعد عرفان
سفراء حضرات سے متعلق مفتی آصف انجم صاحب کی تحریر
بیرون شہر سے مدارس و مکاتب اور مساجد کے لئے مالیات کی فراہمی کے سلسلہ میں حضرات سفراء کرام بڑی تعداد میں ہمارے یہاں تشریف لاتے ہیں ۔ نیکیوں کے سفیر ان حضرات کی ہمارے یہاں تشریف آوری مسلمانان شہر کے لئے بڑی سعادت و خوش بختی کی علامت ہے ۔ ( اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ ( ان سفراء کرام کے پاس اُن کے اپنے علاقہ اور جس ادارہ" سے وہ آتے ہیں، اُس کا تصدیق نامہ موجود ہوتا ہے، جو قابل اعتبار ہوتا ہے۔ لہذا اُن سے مقامی جمعیت یا کسی بھی شخص کا تصدیق نامہ مانگنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، نہ کسی کو اس کا حق ہے۔ مساجد کے ائمہ کرام ، موذنین و متولیان اور چندہ دہندگان کا ان سفراء کرام کے موجود اپنے ادارہ یا علاقہ کا تصدیق نامہ قبول نہ کرنا، اُن سے مقامی جمعیت کا ہی تصدیق نامہ یا کسی خاص شخص کا سفارشی خط منگوانا ، انہیں محض اس بناء پر چندہ کرنے سے منع کرنا کہ ان کے پاس کسی مقامی ادارہ یا کسی شخص کا تصدیق نامہ و سفارشی خط نہیں ہے ، ناحق ہے اور سفراء کرام کی تحقیر، ان کی توہین و تذلیل اور ایذاء و تکلیف دہی کا باعث ہیں۔ ایذاء و تکلیف دہی اور کسی بھی مسلمان بالخصوص مفتی ، عالم، حافظ و قاری اور دین کے کسی بھی خادم کی تذلیل اور توہین و تحقیر کبیرہ گناہ ہے۔ قرآن مجید اور احادیث کریمہ میں ہمیں مسافروں، مہمانوں اور علماء کرام و خدام دین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی تعظیم و توقیر کی تعلیم دی گئی ہے، جس کو اپنانا خود اپنے لئے باعث اجر و ثواب ہے۔ اس لئے راقم سطور تمام ہی اہل خیر حضرات ، ائمہ کرام ، موذنین و متولیان مساجد سے مودبانہ درخواست کرتا ہے کہ مدارس و مکاتب اور مساجد وغیرہ نیک کاموں میں تعاون حاصل کرنے کی غرض سے تشریف لانے والے تمام ہی سفراء کرام کا اعزاز واکرام کریں، اُن کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں ، نرمی سے پیش آئیں اور بقدر استطاعت ان کا تعاون کریں، اگر کوئی ان کا تعاون نہ کر سکتا ہو تو کم از کم اتنا احسان کریں کہ ان کو کوئی تکلیف نہ دیں۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو خوب توفیق عطا فرمائیں، آمین ۔
فقط والسلام آپ کا خادم آصف انجم ملی ندوی
9273996969
9822249411 ۔
ادبی محفل
گیارہ فروری بروز منگل شب ٹھیک بعد نماز عشاء اسکس ہال قدوائی روڈ مالیگاؤں
بیادگار۔۔۔۔۔ مرحوم ہارون بی اے صاحب
صاحبان اعزاز ۔۔۔۔۔جناب رمضان فیمس صاحب٫ جناب سلیم شہزاد صاحب ٫جناب ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب٫ جناب خیال انصاری صاحب٫ جناب نجمی ابن جاوید صاحب٫ جناب ظہیر قدسی صاحب٫ جناب سراج دلار صاحب" جناب مختار یوسفی صاحب٫
صدارت.... جناب غلام مصطفی اثر صدیقی صاحب
مہمانان خصوصی ۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب٫ پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب ٫ جناب ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب ٫جناب ابھئے نول رائے شاہ ٫ جناب محمد یونس عیسی صاحب ٫ جناب شیداء میرٹھی صاحب ٫ جناب جمیل احمد کرانتی صاحب ٫ الحاج عبدالعزیز مقادم صاحب ٫جناب مولانا نعیم الظفر ملی صاحب٫ جناب مولانا مسعود اشرف صاحب ٫ جناب مولانا مدثر حسین ازہری صاحب ٫ الحاج یوسف نیشنل صاحب ، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب ٫ وہ جملہ ادبی تنظیموں کے اراکین وہ فنکاران شہر
زیر اہتمام ... اسکس لائبریری ٹرسٹ
با اشتراک ۔۔۔۔۔ زندہ دلان مالیگاؤں ٫مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن ٫ سیف نیوز اردو ٫
قرآت ۔۔۔۔۔ جناب قاری زبیر احمد عثمانی صاحب
نظامت ۔۔۔۔جناب رضوان ربانی صاحب
حمد ۔۔۔ جناب صدیقی اکبر صاحب
نعت۔۔۔۔۔ پاک جناب محمد رضا سر صاحب
کچھ ہارون بی اے صاحب سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب مختار جلیل صاحب
غزل ۔۔۔۔۔جناب شہرروز خاور صاحب
انشائیہ ۔۔۔۔جناب مومن اصف صاحب
افسانہ ۔۔۔۔ جناب شب انصاری صاحب
ادبی مقالہ۔۔۔۔ جناب آصف فیضی صاحب
ہزل منصور اکبر سیف نیوز
رسم شکریہ جناب عثمان غنی اسکس صاحب
باذوق سامعین سے شرکت کی پرخلوص گذارش