چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی تعداد 31 ہوگئی، دو جوان ہلاک اور دو زخمی -
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ ایک بڑا انکاؤنٹر ہوا ہے۔ آج صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں 31 نکسلی مارے گئے جب کہ دو جوان ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیجاپور پولیس حکام نے نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر کی تصدیق کی۔
انکاؤنٹر میں 31 نکسلی ہلاک
آج صبح کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اس تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ اسی بیچ تلاشی مہم میں سکیورٹی فورسز نے آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت کئی دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رواں سال یکم فروری تک 50 نکسلی ہلاک
بیجاپور میں یکم فروری 2025 کو بھی گنگالور علاقے میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلی مارے گئے۔ اسی وقت، میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کہا تھا کہ اس سال یکم فروری 2025 تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں 50 نکسلی مارے جاچکے ہیں۔ 20-21 جنوری کو ریاست کے گڑیابند ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 16 نکسلی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ سال 2025 میں ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں سکیورٹی فورسز نے 219 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔
بی جے پی 27 سال بعد دہلی میں برسراقتدار آئی اور بھگوا پارٹی نے کلین سویپ کیا۔ عآپ حکومت ایک دہائی کے بعد ختم عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے اپنی تمام فلاحی
اسکیموں کو ری سائیکل بن میں پھینک دیا۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج نے عآپ کو ایک چھوٹی پارٹی میں تبدیل کردیا جبکہ کانگریس کو بڑی شکست کا سامنا رہا، اسے ایک حلقہ پر بھی کامیابی نہیں ملی، لیکن کانگریس نے بی جے پی مخالف ووٹوں کو تقسیم کرکے عآپ کے ووٹوں میں بڑی کمی کردی جس کی وجہ سے عآپ کے ووٹ شیئر میں کافی کمی درج کی گئی۔
کانگریس نے سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے سندیپ دکشت کو عآپ سربراہ اروند کیجریوال کے خلاف کھڑا کیا، سندیپ دکشت نے صرف 4568 ووٹ حاصل کئے جبکہ کیجریوال کو بی جے پی امیدوار پرویش صاحب سنگھ نے صرف 4089 ووٹ سے ہرادیا۔ کیجریوال کے دو اہم لیفٹیننٹ منیش سسودیا اور ستیندر جین بھی عآپ اور کانگریس کے ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے ہار گئے۔ انتخابی مہم کے اختتام پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے متعدد حلقوں پر بی جے پی کو بہت کم مارجن سے کامیابی ملی۔
اسی طرح اور بھی کئی عوامل ہیں جنہوں نے عآپ کے خلاف بی جے پی کی مدد کی۔ جیت کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کرتے ہوئے بی جے پی نے جارحانہ مہم چلائی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے کئی اہم لیڈروں کے پولرائزیشن بیانیہ اور عآپ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کی گئی بیان بازی نے کیجریوال کے ووٹوں کو بگاڑ دیا۔ کئی حلقوں کے رائے دہندگان پہلے سے الجھن کا شکار تھے کہ کانگریس اور اے اے پی کے درمیان کس کی حمایت کی جائے۔ پریشان ووٹر کا بی جے پی ایک فطری انتخاب بن گیا کیونکہ بھگوا پارٹی نعرہ اور منشور ترقی پر مبنی رہا۔ ایسا لگتا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں بہتر انتخاب نہیں تھا وہاں مسلمانوں نے اس بار بی جے پی کو ووٹ دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔
مصطفی آباد ایک بہترین مثال ہے جہاں دو پسندیدہ امیدواروں کے درمیان انتخاب نے بی جے پی کو جیت دلانے میں مدد کی۔ اس حلقے میں 50 فیصد سے زیادہ مسلم آبادی ہے جہاں اے آئی ایم آئی ایم نے عآپ کے ایک اور مسلم امیدوار عدیل احمد خان کے خلاف محمد طاہر حسین کو امیدوار بناتے ہوئے عآپ کے کھیل کو خراب کردیا۔ مجلس کے طاہر کو 33,474 ووٹ ملے جبکہ عآپ کو 67,638 ووٹ ملے تاہم بی جے پی کے موہن سنگھ بشت نے 17,578 کے فرق سے حلقہ پر کامیابی حاصل کرلی۔
ایسی کئی سیٹیں ہیں جہاں بی جے پی اور عآپ کے درمیان جیت کا فرق دوسرے بی جے پی مخالف امیدوار کو حاصل ووٹوں سے کم ہے۔ کئی حلقوں میں، کچھ رائے دہندگان نے کانگریس کو عآپ کے خلاف ایک متبادل انتخاب کے طور پر دیکھا اور بی جے پی مخالف ایک اور کیمپ سمجھتے ہوئے، بھگوا پارٹی کی حمایت کی۔ تیمار پور سیٹ 1,657 ووٹوں کے فرق کے ساتھ بی جے پی کے پاس گئی جبکہ کانگریس کے امیدوار کو 6,101 ووٹ ملے۔
مہرولی میں، بی جے پی امیدوار گجیندر سنگھ یادو کو 35,893 ووٹ ملے اور انہوں نے عآپ امیدوار مہیندر چودھری کو 426 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اسی حلقے سے کانگریس امیدوار پشپا سنگھ کو 6,762 ووٹ ملے جبکہ عآپ کو 35,467 ووٹ ملے۔ سنگم وہار ایک اور سیٹ ہے جہاں کانگریس، اے اے پی اور بی جے پی دونوں نے اچھی خاصی تعداد میں ووٹ حاصل کیے لیکن یہ سیٹ بی جے پی امیدوار چندن کمار چودھری کو 344 ووٹوں کے معمولی فرق سے حاصل ہوگئی۔ ترلوک پوری سیٹ اس کی ایک مثال ہے کہ کس طرح بی جے پی امیدوار روی کانت نے 392 ووٹوں کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی جب عآپ امیدوار کو 57,825 ووٹ ملے اور کانگریس کے امیدوار نے 6,147 ووٹ حاصل کیے۔
پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کا انتقالحیدرآباد(یو این آئی) پوری دنیا کے لاکھوں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پدم وبھوشن پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کا منگل کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ارب پتی روحانی پیشوا کے خیراتی ادارے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر خان نے پرتگال کے شہر لزبن میں آخری سانس لی۔ ان کے جانشین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وہ 20 سال کی عمر میں اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا بنے۔ وہ بہت مقبول شخصیت تھے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی ساری دولت اسپتالوں اور اسکولوں کے لیے عطیہ کر دی تھی۔
مسٹر خان کو اسلام کے پیغمبر محمد کی اولاد میں شمار کیا جاتا ہے۔ جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے، انہوں نے اپنے دادا کی جگہ اسماعیلی مسلمانوں کے رہنما کے طور پر لے لی۔ ان کا خیال تھا کہ اس کے پیروکاروں کا رہنما کوئی ایسا شخص ہونا چاہیے جو نئے دور میں پروان چڑھا ہو۔تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مسٹر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے انسانیت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔مسٹر ریڈی نے ان کے کنبہ، اولاد اور پیروکاروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے انہیں ایک عظیم سماجی کارکن اور انسان دوست قرار دیا اور ان کے انتقال کو انسانیت کا عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آغا خان کا عالمی سطح پر احترام کیا جاتا تھا اور انہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر ریڈی نے مختلف ممالک میں اسپتالوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے قیام میں ان کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے غریبوں کی مدد، وراثت کے تحفظ، طبی دیکھ بھال اور تعلیم کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں مسٹر خان کی تنظیموں کے ذریعہ چلائے جانے والے فلاحی پروگراموں کے شعبوں میں مسٹر خان کی شاندار خدمات کی بھی تعریف کی۔