Sunday, 9 February 2025

*🔴سیف نیوز اردو*







مرحوم ہارون بی اے صاحب کی یاد میں ادبی محفل

مرحوم ہارون بی اے صاحب کی یاد میں ادبی محفل

 مرحوم ہارون بی اے صاحب کی یاد میں ادبی محفل ١١ فروری بروز منگل شب ٹھیک ٩ بجے اسکس لائبریری ہال میں منعقد ہوگی- جسمیں جناب رمضان فیمس صاحب٫ جناب سلیم شہزاد صاحب، جناب ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب٫ جناب خیال انصاری صاحب٫ جناب نجمی ابن جاوید صاحب٫ جناب ظہیر قدسی صاحب٫ جناب سراج دلار صاحب، جناب مختار یوسفی صاحب٫ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے استقبال کیا جاۓ گا- صدارت جناب غلام مصطفی اثر صدیقی صاحب فرمائیں گے- اس محفل کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب٫ پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب٫ جناب ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب، جناب ابھئے نول رائے شاہ، جناب محمد یونس عیسی صاحب٫ جناب شیداء میرٹھی صاحب، جناب جمیل احمد کرانتی صاحب، الحاج عبدالعزیز مقادم صاحب، جناب مولانا نعیم الظفر ملی صاحب٫ جناب مولانا مسعود اشرف صاحب٫ جناب مولانا مدثر حسین ازہری صاحب٫ الحاج یوسف نیشنل صاحب، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب اور جملہ ادبی تنظیموں کے صدر و اراکین وہ فنکاران شہر ہوں گے
یہ تقریب اسکس لائبریری ٹرسٹ کے زیراہتمام اور زندہ دلان مالیگاؤں، مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن و سیف نیوز اردو کے اشتراک سے ہوگی- تقریب میں قرآت، جناب قاری زبیر احمد عثمانی صاحب
نظامت، جناب رضوان ربانی صاحب، حمد، جناب صدیق اکبر صاحب، نعت، جناب محمد رضا سر صاحب، کچھ ہارون بی اے صاحب سے متعلق، جناب مختار عدیل صاحب، غزل، جناب شہرروز خاور صاحب افسانہ جناب شب انصاری صاحب، ادبی مقالہ ڈاکٹر جناب آصف فیضی صاحب، ہزل، منصور اکبر سیف نیوز اور رسم شکریہ جناب عثمان غنی اسکس صاحب ادا کریں گے- باذوق سامعین سے شرکت کی پرخلوص گذارش ہے-




*رشکِ بہاراں اور مالیگاؤں فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر دلی مبارکباد*
*رشکِ بہاراں اور مالیگاؤں فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر دلی مبارکباد*

رشک بہاراں کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر محترم امتیاز خلیل صاحب اور ٹیم وائس آف اردو کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی محنت، لگن اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں نے اس ایونٹ کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ ملک بھر کی انتہائی مقتدر و معتبر شخصیات کی شرکت سے اہل ذوق کو استفادے کا موقع ملا۔ یہ علمی و ادبی تہوار نہ صرف ادبی اور تخلیقی ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک حسین تحفہ تھا بلکہ اس نے مالیگاؤں کے ادبی منظرنامے کو مزید جلا بخشی۔

اسی طرح، مالیگاؤں فیسٹیول کلچرل ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر کو آرڈینیٹر محترم عبدالحلیم صدیقی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد۔ ان کی انتھک محنت اور عزم نے اس ایونٹ کو بےحد کامیاب بنایا۔ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ کو پرفارمنس کے لیے اسٹیج فراہم کیا گیا۔ بغیر کسی انٹری فیس کے تمام اسکولوں کو موقع دیا گیا اور بھرپور انعامات سے نوازا گیا۔

یہ دونوں ایونٹس نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنے بلکہ تعلیم،‌ ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوئے۔ 

دعا ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے اور ہمارے شہر میں ایسے علمی و ثقافتی پروگرامز کی رونقیں مزید بڑھتی رہیں۔

دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے فاؤنڈر و چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر کی جانب سے ان دونوں ایونٹس کے اختتامی سیشن میں آرگنائزرز کی خدمت میں مومنٹو اور شال کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی۔

منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں، مالیگاؤں۔





*مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی اہلیانِ شہر سے اپیل*

*ایس۔ آئی۔ٹی۔ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں*

*ہم آپ کے ساتھ ہیں*
                    مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہیکہ محکمہ پولیس، تحصیلدار، کارپوریشن انتظامیہ، پربھاگ آفس یا ایف ڈی او آفس کے ذمہ داران اور ایس آئی ٹی کے اراکین کسی بھی شہری سے رابطہ قائم کریں، یا جانچ کیلئے آپ کے گھروں پر آتے ہیں یا نوٹس دے کر اپنے دفاتر میں طلب کرتے ہیں تو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے - 
                    آپ فوری طور پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ذمہ داران سے سماجوادی پارٹی عوامی رابطہ آفس، آگرہ روڈ پر وقت : شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک رابطہ قائم کریں. یہ ذمہ داران مکمل رہنمائی کریں گے۔ 

درج ذیل ذمہ داران سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ 

ایڈوکیٹ توصیف شیخ 9545253000
سہیل عبدالکریم 9270136703
مولانا زاہد ندوی 9028159511
مسیح اللہ بیسٹ 7020961682 
رئیس ستارہ 9890589078
ابوالیث انصاری 8446466479
ثاقب اخلاق احمد 9172638391
عبدالرحمٰن انصاری 9766752626
فیضان رجو 9225373059

*🛑سیف نیوز اُردو*

بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لیے سونے سے پہلے کون سی چیزیں نہ دیں؟ ایک امریکی ڈینٹسٹ (دندان ساز) بچوں کے دانتوں کی صحت...