Tuesday, 18 February 2025

*🔴سیف نیوز اردو*







منگل 18؍ فروری ؍2025 روزنامہ ‘‘‘ ممبئی اردو نیوز ’’ میں شائع ایک اسٹوری 

برطانوی ریلوے کی بالی ووڈ اسٹائل میں ۲۰۰؍سالہ جشن منانے کی تیاری
یش راج فلمز کے ساتھ معاہدہ ، ۱۸؍ انگریزی گانوں پر مشتمل 
’دل والے دلہنیا لے جائیں گےمیوزیکل شو ‘پیش کیا جائے گا،اس فلم کے
اہم مناظرکی مانچسٹر اور لندن کے ریلوے اسٹیشنوں پر عکس بندی ہوئی
 ہے،اس موقع پر فلم کی ۳۰؍ ویں سالگرہ منائی جائے گی 

اسپیشل اسٹوری : فرحان حنیف وارثی
 
برطانیہ میں امسال جدید ریلوے نیٹ ورک کے ۲۰۰؍سال مکمل ہونے کی خوشی میں بڑے پیمانے پر جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔اس تاریخی موقع پرایک فلم فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گا ۔اطلاع کے مطابق فلم فیسٹیول کے لیے بر طانوی ریلوے نے ہندوستانی فلم پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز (YRF) کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے جس کے تحت ایک منفرد ہندوستان-برطانیہ ثقافتی میلہ پیش کیا جائے گا ۔اس ثقافتی میلے میں یش راج فلمز کی فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘کے متعدد رومانی منظر دکھائے جائیں گے ۔ملحوظ رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی دھماکہ خیز کامیاب فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ ( ڈی ڈی ایل جے ) کے متعدد اہم مناظر برطانیہ میں شوٹ کیے گئے تھے ۔اس فلم میں ایک خاص منظر لندن کے کنگز کراس ریلوے اسٹیشن پر فلمایا گیا تھا،جہاں فلم کی مرکزی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تھی ۔
یونائٹیڈ کنگڈم ریلوے نے مانچسٹر اور لندن ریلوے اسٹیشنوں پر ایک عمیق ایکٹیویشن کے ساتھ اس تعلق کو منانے کی منصوبہ بندی کی ہے، کیونکہ یش راج فلمز مئی میں اپنے’ 'کم فال ان لو - دی ڈی ایل جے میوزیکل‘ کے اسٹیج پریمیئر کے لیے کاسٹ کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
برطانوی ریلوے کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر سوزان ڈونیلی کے بقول :’ہمیں یش راج فلمز کے ساتھ شراکت داری اور پوری دنیا میں ریل کے پائیدار رومانس اور رابطے کی طاقت کا جشن منانے پر بہت خوشی ہے۔ برطانوی ریلوے نے طویل عرصے سے فلم سازوں کو متاثر کیا ہے اور ہمارے ثقافتی منظر نامے کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔ اس سال برطانوی ریلوے کے ۲۰۰؍سالہ جشن کے موقع پر بالی ووڈ بلاک بسٹر’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ کی ۳۰؍ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔‘
 اس موسم گرما میں برطانیہ میںاس فلم کے نئے میوزیکل افتتاحی جشن کا اہتمام کیا گیاہے ۔’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ کو ہندوستانی سنیما میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والا ٹائٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ فلم ۱۹۹۵میں ریلیز ہونے کے بعد سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں چل رہی ہے۔
یش راج فلمز کے سی ای اوکشے ودھانی کے مطابق :’ یش راج فلمزنے ہمیشہ ایسی کہانیوں کومنظر عام پر لانے کی کامیاب کوشش کی ہے، جن کی جڑیں ہندوستان میں ہیں، پھر بھی انھیں عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہیں اور شاہ رخ خان اور کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’ 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اس کا ثبوت ہے۔‘انھوں نے کہاکہ ڈی ڈی ایل جے کے ۳۰؍ویں سالگرہ منانے کے لیے ہم فلم’ 'کم فال ان لو - دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل‘ کا اسٹیج ایڈاپٹیشن یو کے میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے میوزیکل کا یو کے پریمیئر ۲۹؍مئی کو مانچسٹر اوپیرا ہاؤس میں ہونے والا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس پیغام کو پھیلانا چاہتے ہیں کہ محبت کیسے متحد ہو سکتی ہے اور یہ کہ تنوع اور جامعیت کو منانا وقت کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ’کم فال ان لو - دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل‘ انگریزی زبان کا اسٹیج پروڈکشن ہے، جس کی ہدایت کاری 'ڈی ڈی ایل جےکے اصل ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا نے کی ہے۔ یہ کہانی اصل فلم کی عکس بندی کرے گی، کیونکہ اس میں سمرن ایک نوجوان برطانوی ہندوستانی خاتون کا کردار ادا کرتی ہے ، جس کی ہندوستان میں ایک خاندانی دوست کے ساتھ شادی طے ہو جاتی ہے۔تاہم، کہانی اس وقت اور بھی دلچسپ ہو جاتی ہے جب اسے راجر نامی ایک برطانوی شخص سے محبت ہو جاتی ہے۔ اس پروڈکشن میں ۱۸؍ انگریزی گانوں پر مشتمل ایک اصل اسکور پیش کیا جائے گا، جس میں وشال ددلانی اور شیکھر راوجیانی کی موسیقی اور نیل بینجمن کے بول ہوں گے۔تخلیقی ٹیم میں ڈزنی کے’ 'فروجن‘ فیم کوریوگرافر راب ایشفورڈ بھی شامل ہیں، جن کی شریک کوریوگرافی شروتی مرچنٹ ہیں۔ برطانیہ میں مقیم اداکاروں جینا پانڈیا اور ایشلے ڈے کو اس شو کے لیے سمرن اور راجر کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جس کا ورلڈ پریمیئر ۲۰۲۲میں سین ڈیاگو، کیلیفورنیا کے دی اولڈ گلوب میں ہوا تھا۔







نانا پٹولے کے صدارت سے استعفی کے بعد ہرش وردھن۔سپکاڑ۔۔۔۔۔کو مہاراشٹر کانگریس کی صدارت۔۔۔۔
آج ممبئی میں عظیم الشان میٹنگ میں کانگریس کا وقار واپس لانے کے عھد کے ساتھ۔۔۔کانگریس کی نئی۔۔پیش بندی میں۔۔کانگریس کے ریاستی صدر نے۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس۔۔کےناپاک منصوبوں پرکھل کر گفتگو کی۔۔۔اور کانگریس کی بنیادی ممبر شپ۔۔غریبوں اور مزدوروں کے لیے کام کرنے پر زوردیا ۔۔۔یاد رھے کے مہاراشٹر میں کانگریس کی گرتی ھوئ حیثیت کے درمیان مہاراشٹر کانگریس کی صدارت۔۔ودربھ کے مرد آھن کے لیے۔۔۔کسی چیلنج سے کم نہیں۔۔۔مگر حیرت انگیز طور پر ان کی اس تقریب میں مہاراشٹر کانگریس کے۔۔تقریبا تمام بڑے چھرے بہ نفس نفیس موجود۔۔۔تھے۔۔۔بطور خاص۔بھارت کے ۔سابق ۔وزیر داخلہ۔۔۔شسیل کمار شندے۔۔۔پرتھوی راج چوھان۔۔عارف نسیم خان۔۔امیت دیشمکھ۔۔۔پرینیتی شندے۔۔شوبھا تائ بچھاو۔۔چینی تھلا۔۔۔اسلم سیخ۔۔۔آمین پٹیل۔وجاھت مرزا۔۔وجے وٹی وار۔۔گوا کانگریس کے زمہ دار مانک راو ٹھاکرے کے علاوہ۔۔سابق کانگریس صدر۔ نانا بھاو پٹولے۔۔کی موجودگی اس بات کا اشارہ کررھی تھی کہ مہاراشٹر پردیس کانگریس تمام رھنماوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاھتی ھے۔۔۔۔۔
اس عظیم الشان تقریب۔۔مالیگاوں کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے اپنے رفقاہ کے ساتھ شرکت کی۔۔۔۔آیندہ ھفتہ۔۔الگ الگ شھروں سے میٹنگ میں نیے صدر حرف وردھن سپکاڑ۔تمام صدور۔سے انفرادی ملاقات کرے گے۔۔۔اس موقع پر اعجاز بیگ صاحب مالیگاوں کے مسائل پر کانگریس کی نئ قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں۔۔اس طرح کی اطلاع عبدالغفار شیخ نے دی






`چوتھا عظیم الشان تکمیل حفظ قرآن کریم و ختم بخاری شریف و تقریب نکاح دارالیتمی پوارواڑی، مالیگاؤں`
 
 الحمدللہ یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ *آپ کے محبوب ادارے دارالیتمی میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم و ختم بخاری شریف و تقریب نکاح مورخہ 19 فروری 2025 بمطابق 20 شعبان المعظم 1446ھ بروز بدھ بعد صبح دس بجے دارالیتمی میں منعقد ہورہی ہے* 

`جس میں چار خوش نصیب طا لبات آخری سورتوں کی تلاوت کر کے زمرہ حافظات میں شمولیت اختیار کریں گی اور گیارہ طالبات شعبہ عالمیت سے سند فراغت حاصل کر رہی ہیں۔ نیز اس مجلس میں امسال شعبہ عالمیت سے فراغت حاصل کرنے والی طالبہ کا نکاح بھی منعقد ہوگا۔ `

 اس پروگرام کی صدارت شہر عزیز کے مشہور و معروف عالم دین *حضرت مولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب دامت برکاتہم* 
  فرمائیں گے۔ `جبکہ مقرر خصوصی کی حیثیت سے حضرت *مولانا شیخ محمد عرفان صاحب نقشبندی چشتی* دامت برکاتہم ( شیخ الحدیث مدرسہ دعوت الایمان نوساری گجرات)
آخری حدیث کا درس فرماکر موقع کی مناسبت سے عوام الناس سے خطاب فرمائیں گے۔ امید ہے کہ آپ اس بابرکت تقریب میں مع دوست احباب شرکت فرماکر ممنون فرمائیں گے۔
                 آپ کی آمد کے منتظر
                اراکین معلمات طالبات
                 دارالیتمی پوارواڑی مالیگاؤں

*🛑سیف نیوز اُردو*

بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لیے سونے سے پہلے کون سی چیزیں نہ دیں؟ ایک امریکی ڈینٹسٹ (دندان ساز) بچوں کے دانتوں کی صحت...