Tuesday, 18 February 2025

*🔴سیف نیوز اردو*






شہر کی ادبی نشستوں میں تخلیقات پر سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے ـ ڈاکٹر مبین نذیر
پریس ریلیز : شہر کے قدیم ادبی ادارے انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست مورخہ ٨ فروری ٢٠٢٥ بروز سنیچر کو اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں میں منعقد کی گئی ـ جس کی صدارت ڈاکٹر مبین نذیر صاحب نے کی ـ نشست کا آغاز رکن انجمن عبدالرحمن اختر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ـ صدر انجمن ہارون اختر صاحب نے تحریک و تائید صدارت پیش کی اور پہلا افسانہ بعنوان ایک نئی گالی پیش کیا ـ اس افسانے میں ایک سیاست داں کی بے راہ روی کو پیش کیا گیا تھا ـ صابر گوہر صاحب نے سیاست، احمد شفیق صاحب نے طنز، عبدالرحمن اختر نے اس کے مذہبی پہلو اور ڈاکٹر مختار احمد انصاری صاحب نے افسانے کے کلائمکس پر روشنی ڈالی اور لاک ڈاؤن کے پس منظر میں لکھا گیا اپنا افسانہ پس ِ دیوار سنایا ـ احمد شفیق نے اس افسانے کی منظر کشی اور صابر گوہر نے سماجی اور معاشرتی ٹچ کو سراہا ـ آخری افسانہ گوبھی کے پھول کے عنوان سے صابر گوہر نے پیش کیا ـ اس افسانے کا مرکزی نکتہ انسانیت تھا ـ ڈاکٹر اقبال برکی سر نے اپنے گراں قدر تاثرات میں اس افسانے کے سماجی پہلو کو سراہا ـ عمران جمیل سر نے بھی تمام افسانوں پر اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں بے لاگ تبصرے کیے ـ 
خطبہ صدارت میں ڈاکٹر مبین نذیر نے تمام افسانوں پر مفصّل اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر سیر حاصل گفتگو کے مواقع عالمی نشستوں میں بھی میسر نہیں آتے ـ یہاں موجود ہر شخص ہر تخلیق کے تمام پہلوؤں پر اپنی بات رکھ سکتا ہے ـ تمام تخلیق کاروں نے اچھے افسانے پیش کیے ہیں ـ مبصرین نے بے لاگ تبصرہ کرتے ہوئے افسانوں حسن و قبح پر بات کی ـ جو خوش آئند ہے ـ یہ نشست تخلیقات، تبصروں اور تجزیوں کے اعتبار سے ایک کامیاب نشست ہے ـ دوران ِ نشست چائے کا نظم کیا گیا ـ احمد شفیق کے رسم شکریہ پر نشست ختم ہوئی ـ نشست میں فکشن کا ذوق رکھنے والے سامعین شریک تھے ـ نظامت کے فرائض نعیم سلیم سر نے بحسن خوبی انجام دیے ـ دوران ِ نظامت تخلیقات پر اپنی رائے بھی پیش کی ـ آئندہ نشست عیدالفطر کے بعد ہوگی ـ ش ن ا ،انجمن محبانِ ادب مالیگاؤں





*اے بی آر انگلش میڈیم کی سالانہ گیدرنگ*
11فروری 2025 بروز منگل شام میں اے بی آر انگلش میڈیم کا دوسرا سالانہ ثقافتی پروگرام بمقام ڈبل باٹلی پارک نزد اقصی کالونی پانی کی ٹنکی کے پاس بڑے ہی جاندار طریقے سے پیش کیا گیا۔جس میں ننھے ننھے معصوم بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی پیش کرکے حاضرین سے داد وتحسین حاصل کی۔
  اس پروگرام کی صدارت مشہور سماجی و سیاسی ورکر شیخ احسان صاحب نے فرمائی ۔جبکہ مہمان کرام میں حاجی عبدالرشید صاحب، عبدالعزیز للو صاحب، انجینئر شاہد محمود صاحب ،فیض واصف وکیل صاحب، ایڈوکیٹ سعود صاحب، شیخ امام پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ تنویر صاحب، ریحان آصف سر، زاہد انورسر، عابد بھائی، لالا پٹیل صاحب، ابو الحسن صاحب اور حامد سبحانی صاحب موجود رہے۔ پروگرام کا آغاز افسر الحق عبدالعزیز کی قرات سے ہوا۔ رسم گل پیشی زاہد امین سر جب کہ ابتدائی نظامت سعدیہ مس اور اغراض و مقاصد حافظ یاسر صاحب نے پیش کی ۔
    اس پروگرام میں نرسری جماعت اول و دوم جماعت کے معصوم اور پیارے بچوں نے انتہائی شاندار طریقے سے اساتذہ کرام کے ذریعے تیار کردہ مختلف النوع قسم پروگرام کو پیش کر کے جہاں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا بلکہ اپنی خداداد فنکارانہ مخفی قابلیت کو انتہائی موثر انداز میں پیش کیا اس کے علاوہ لبنی مس کا گیت ،حامد سبحانی صاحب کی ہزل، اور صائمہ مس کی مترنم غزل نے سامعین کو محسور کر دیا۔
   زاہد امین سر نے پروگرام کی بہترین نظامت کر کے سامعین کو آخر تک باندھے رکھا۔پروگرام کے آخر میں اے بی آر انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمین عمران احمد سر اور اے بی آر انگلش میں میڈیم اسکول کی ہیڈ مسٹرس انصاری رافیعہ مس کے دست مبارک سے تمام ہی شریک طلبہ و طالبات اساتذہ کرام و مہمانان مکرم کی خدمت میں تحائف پیش کر کے حوصلہ افزائی کی گئی ۔اخر میں اسکول ہذا کے سیکرٹری حافظ یاسر عبدالرشید صاحب کی جانب سے رسم شکریہ ادا کرکے پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔
ش۔ن۔ا۔۔اے بی آر انگلش میڈیم اسکول






*بھیونڈی میں نوری دارالافتاء کوٹرگیٹ کا چوتھا سالانہ جشن درستارمفتیان اسلام منایا گیا*
*فتویٰ نویسی ساری دینی خدمات میں سب سے اہم ،سب سے مشکل اورسب سے پیچیدہ کام ہے۔مفتی مشتاق احمد امجدی*

بھیونڈی:مورخہ ۱۳؍شعبان المعظم ۱۴۴۶ھ مطابق ۱۲؍فروری ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز عشافورا شہر بھیونڈی کی مرکزی مسجد ،سنی جامع مسجد کواٹرگیٹ امام احمدرضا روڈ کواٹرگیٹ کے وسیع صحن میں نوری دارالافتاء بھیونڈی کا چوتھا سالانہ اجلاس فقیہ عصر خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی اشرف رضا قادری قاضی شرع ادارۂ شرعیہ ممبئی کی صدارت میں منعقدہوا ،جبکہ نظامت کے فرائض عالی جناب محمد رضا سر لیکچرار الحمد جونیرکالج بھیونڈی نے انجام دیے،اس نورانی جشن میں بطورخاص شہزادۂ غوث اعظم پیر طریقت حضور اشرف الصوفیہ حضرت علامہ ومولانا سید اشرف جیلانی قادری نقشبندی خطیب وامام باؤلہ مسجد ممبئی نے شرکت فرمائی، محفل کا آغاز سنی جامع مسجد کواٹرگیٹ کے امام وخطیب حضرت قاری ناصر احمد نقشبندی کی مدبھری آواز میں تلاوت کلام اللہ سے ہوابعدتلاوت دستوراہل سنت کے مطابق نعت ومنقبت کے اشعارپیش کیے گئے بعدہ ناسک سے تشریف لائے ہوئے مہمان خطیب معروف اسلامی اسکالر،مشہورمفتی ومصنف خلیفۂ حضور محدث کبیر حضرت ابوالاختر مفتی مشتاق احمد امجدی صدرمفتی ازہری دارالافتاءوصدرالمدرسین امام احمدرضا لرننگ اینڈ ریسرچ سینٹر،ناسک کا’’ فقہ اورفقیہ:اصول وآداب کی روشنی میں ‘‘ کے پر بصیرت افروز اورمدلل ومفصل خطاب ہوا ،آپ نے اپنے خطاب میں فقہ اسلامی اورفقیہ کے دائرہ کاراورفتویٰ نویسی کی نزاکتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،آپ نے فرمایا:فقاہت اللہ تعالیٰ کا مخصوص عطیہ ہے وہ جسے چاہتاہے اس سے سرفراز فرمادیتاہے نیز آپ نے فرمایا ہمارے بزرگوں نے تصریح فرمائی ہے کہ فتویٰ دینا ساری دینی خدمات میں سب سے اہم اورسب سے مشکل کام ہے۔بعدہ نقیب اجلاس نے ’’سنی جامع مسجد کواٹرگیٹ ‘‘کی مختلف دینی وفلاحی سرگرمیوں کی تفصیل عوام اہل سنت کے سامنے پیش کی اوریہ اپیل کہ یقیناً یہ صرف ایک مسجد نہیں بلکہ عوام اہل سنت کی دینی وملی رہنمائی کا ایک عظیم مرکز ہے جو اپنے مرکزی کاموں اوراپنی فلاحی ودینی خدمات پر آپ کے تعاون کا زیادہ حق دارہے اس لیے عوام اہل سنت اپیل کی جاتی ہے اس مسجد کے تمام شعبہ جات کو مضبوط بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون پیش کرکے اس کی تمام سرگرمیوں کو مستحکم کریں ،بعدہ نقیب بزم نےمائک اس جشن کے روح رواں وقائداجلاس خلیفۂ حضور قائد ملت فاضل محقق حضرت مفتی محمد مبشر رضا ازہرمصباحی قاضی شرع بھیونڈی وصدرمفتی نوری دارالافتا بھیونڈی کےسپرد کیا اورحضرت مفتی صاحب دام ظلہ نے فرمایا تمام احباب اہل سنت کا شکریہ اداکرتے ہوئے فرمایا :اس ادارہ کی سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی اہل علم وہنر کو ان کی اعلیٰ خدمات پر سراہنا اورایوارڈ پیش کرنا بھی ہے ،پچھلے دنوں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر سرزمین ناسک میں کم عمری میں مثالی خدمات پیش کرنے والی عظیم شخصیت حضرت مفتی مشتاق احمد امجدی کو ’’امام احمدرضا ایوارڈ‘‘پیش کیا گیا تھا مگر کسی سبب سے سپاس نامہ دینا رہ گیا ہے لہذا آج حضور اشرف الصوفیہ کے ہاتھوں سے انہیں سپاس نامہ دیاجاتاہے بعدہ چوتھے سالانہ اجلاس میں مفتی کورس کی تکمیل کرنے والے ۶؍مفتیان کرام کی دستاربندی کا اعلان فرمایا اوراسٹیج پر موجود مشائخ عظام،مفتیان کرام اورعلمائے ذوی الاحترام کے مقدس ہاتھوں فارغین مفتیان کرام کے سروں پر تاج زریں سجایااورانہیں سند افتا سے سرفرازکیا گیا بعدہ قرب وجوار اورعروس البلاد ممبئی عظمی سے آئے ہوئے تمام علما وائمہ کرام کی گل پوشی کی گئی اوران کی خدمت میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے بعدہ ان تمام سرگرمیوں کے سرپرست اعلیٰ مجاہد سنیت معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا محمد یوسف رضا قادری بانی تنظیم علمائے اہل سنت بھیونڈی نے مدینہ منورہ سے آن لائن تمام معزز مہمانوں کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کیا بعدہ اس محفل کی آخری کڑی اورخصوصی خطیب ،شہنشاہ خطابت مفکر اسلام حضرت مولانا ڈاکٹر شہریاررضا خان پورنوی کودعوت خطابت پیش کی گئی ،آپ نے حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی زبوں حالی پر ولولہ انگیز خطاب فرمایا ،آپ نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے نوری دارالافتاء کی اس عظیم کامیابی اوردرجۂ تخصص فی الفقہ کی چوتھی فصل بہار پر قلبی مبارک باد پیش کی اوراس فقہی مشن کے علم بردار فاضل محقق مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی کی بیدارمغزی اورخاموش مزاجی سے فقہ وفتاویٰ ،افتاوقضا ،تصنیف وتالیف کے متعدد میدانوں میں نمایاں خدمات پر خوب خوب سراہنی کی ،آپ نے مزید فرمایا :میں زمانے سے مفتی صاحب کو جانتاہوں آپ آرام پسندی سے کافی دوراورمحنت ومشقت کے عادی ہیں ،ان کی خدمات کو دیکھ کر دوٹوک کہاجاتاہے کہ فاضل محقق مفتی مبشر رضا ازہرمصباحی ایک جلیل القدر جوہر شناس اورعظیم مرد قلندرہیں ،جو شہرت وناموری اورحرص وطمع سے بالاترہوکر یکسوئی سے قوم وملت کی خدمت کرنے کا جذبۂ بیکراں رکھتے ہیں ،جس کا جیتاجاگتاثبوت یہاں سے فارغ ہونے والے آپ کے پروردہ علما،کم وبیش آٹھ سالوں سے بلاناغہ روزنامہ اردونیوزممبئی میں جاری ہونے آپ کے فتاوے اورمتعدد اصلاحی اورعلمی تصنیفات وتالیفات ،آج فارغین مفتیان کرام کی یہ مضبوط ٹیم دیکھ کر برملا کہنے پر مجبورہوں جو کام جے این یو،بی ایچ یو اوردیگر یونیورسیٹیز کا تھا وہ تنہاآپ کی ذات ستودہ صفات نے کردکھاہے، بلاشک وارتیاب یہ ایک مردقلندرہی کاکام ہےجس پر حضرت مفتی صاحب ،اس مشن کےبانی مجاہدسنیت اوران کے تمام شرکاے کارصمیم قلب سے مبارک بادکے مستحق ہیں ۔علامہ شہر یاررضا صاحب نے کم وبیش ایک سے سواگھنٹہ ایمان وایقان کو مضبوط ومستحکم کرنے والا ایمان افروز خطاب فرمایاجس پر تمام حاضرین وسامعین نے عش عش کرکے داد وتحسین سے نوازا بعدہ صلاۃ وسلام اورحضور اشرف الصوفیہ کی خصوصی دعاپر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔مذکورہ شخصیات کے علاوہ مندرجہ ذیل علماومشائخ وتنظیم کے ذمہ داران شریک جشن رہے ،پیرطریقت حضرت مولانا غلام ناصر مصباحی،حضرت مفتی عبدالولی سبحانی قاضی شرع کلیان،حضرت مفتی شہنواز نوری شفق مصباحی قاضی شرع ممبرا،حضرت مفتی واجد القادری شمس العلماء دارالافتاء میراروڈ ممبئی،حضرت ومولانا احمدرضا احمد پرنسپل الجامعۃ الرضویہ کلیان ،تنظیم علماء اہلسنت بھیونڈی و سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ اور رضا اکیڈمی بھیونڈی کے اراکین وغیرہ ۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لیے سونے سے پہلے کون سی چیزیں نہ دیں؟ ایک امریکی ڈینٹسٹ (دندان ساز) بچوں کے دانتوں کی صحت...