Wednesday, 18 December 2024

عظیم الشّان مشاعرہ



مالیگاؤں (پریس ریلیز) تہذیب و ادب کے شہر مالیگاؤں میں "پروازِادب" اردو کی ادبی وراثت و روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے. پروازِادب ادب کے بینر تلے گزشتہ تین کل ہند مشاعرے نہایت کامیاب و منفرد ثابت ہوئے. اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 19 دسمبر 2024 بروز جمعرات رات 8 بجے اسکس لائبریری ہال، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے چوتھا عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد ہوگا. اس مشاعرہ میں عالمی شہرت یافتہ منفرد لب و لہجہ کے شاعر جناب اسماعیل راز کا اعزاز بھی دیا جائے گا. معروف علمی و ادبی شخصیت جناب امتیاز خلیل صاحب اس مشاعرہ کی صدارت فرمائیں گے. مشہور و معروف منتخب شعراء کرام سامعین کو اپنے کلام بلاغت نظام سے محظوظ فرمائیں گے. جناب رئیس ستارہ صاحب نظامت کے فرائض انجام دیں گے. مشاعرہ کے کنوینر عمران راشد اور آرگنائزر اظہرالدین اجو فٹر نے با ذوق سامعین سے شرکت کی گزارش کی ہے.

*🔴سیف نیوز بلاگر*

حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت      موت کا...