Wednesday, 18 December 2024

*دعوت اسلامی کے مہاراشٹر اور ناسک کے ذمہ داران کی بینا و نابیناوں کا مدرسہ میں حاضری*



پریس ریلیز ۔ دین اسلام کی دعوت و تبلیغ کی معروف تنظیم دعوت اسلامی کے مہاراشٹر اور ناسک کے زمہ داران نے آج مورخہ 18 دسمبر 2024 بروز بدھ کو آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری بینا و نابیناوں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی کا دورہ کیا۔ اور یہاں جاری دینی و تعلیمی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے اور یہاں کے تعلیمی کام کاج کی سراہنا کی۔ نیز یہاں موجود نابینا حفاظ کرام سے بھی ملاقات کی اور ان کے علم و فن کی سراہنا کی۔ ساتھ ہی ساتھ آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام کے صدر جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب اور سیٹھ شیخ اکبر اشرفی صاحب صوفی جمیل قادری ٹیلر صاحب سےخصوصی ملاقات کی۔*
*اس ملاقات کے دوران صوفی نور العین صابری صاحب نے بتایا کہ ہمارے مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیتی تعلیم اور مراٹھی انگلش زبان بھی پڑھائی جاتی ہے۔ اور انہیں دین و دنیا کی تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں پیش کیں۔*

*دعوت اسلامی کے وفد میں مہاراشٹر کے نگراں حاجی وقار عطاری صاحب، ناسک ڈویزن کے نگراں عبد الستار عطاری، مجلس ائمہ کے رکن ڈویژن حافظ امتیاز صاحب، شعبہ اسپیشل پرسنز کے رکن ڈویژن سید آصف عطاری صاحب، جی این آر ایف کے شعبہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ابولیث عطاری صاحب، نیک اعمال کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار ثاقب عطاری صاحب موجود تھے۔*

*🔴سیف نیوز بلاگر*

حضرت مولانا حافظ سعید احمد ملی کا وصال امت کا خسارہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت      موت کا...