Tuesday, 14 November 2023

لوکی کے وزن کم کرنے کے ساتھ صحت کے حیرت انگیز فوائد

لوکی کے فوائد کے بارے میں کچھ بتانا بالکل ایسا ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھانا کیوں کہ لوکی غذائيت کے اعتبار سے اس حوالے سے بہت منفرد سبزی ہے۔ اس میں چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ بڑی مقدار میں پانی کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی ، وٹامن بی ، وٹامن کے ، وٹامن اے اور وٹامن ای موجود ہوتی ہے اسکے علاوہ اس میں آئرن ، فولیٹ اور میگنیشیم ، پوٹاشیم کی موجودگی اس کے فوائد کو مزيد بڑھا دیتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کی موجودگی اس کو وزن کم کرنے کے لیۓ ایک آئیڈیل سبزی بناتی ہے۔

لوکی کے فوائد
لوکی مختلف اشکال میں موجود ہوتی ہے اس کی ہر قسم فائدوں کے حساب سے یکساں اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ ان فائدوں کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے۔
۔2 وزن کم کرنے میں مفید
جو افراد وزن میں تیزی سے کمی کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کے لیۓ لوکی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ وزن گھٹانے کے لیے لوکی کا جوس دن میں دو بار پینا بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دن میں چپاتی کے ساتھ لوکی کا سالن بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

۔3 لوکی کا مزیدار جوس بنانے کا طریقہ
۔1 مزیدار لوکی کا جوس بنانے کے لیۓ ایک پاؤ تازہ لوکی لے لیں

۔2 اس کو چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کو بلینڈر میں ڈال لیں

سات سے آٹھ پتے تازہ پودینے کے ڈال لیں اور حسب ذائقہ لیموں نچوڑ لیں

۔4 اس کو بلینڈ کر لیں اس کے بعد اس جوس میں حسب ذائقہ کالا نمک اور کالی مرچ اور چٹکی بھر سفید زیرہ کے پاوڈر بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
۔5 لوکی کے جوس کو پینے کا بہترین وقت خالی پیٹ ہوتا ہے اس وجہ سے اس کو صبح نہار منہ یا پھر سہہ پہر کے وقت استعمال کرنا چاہيے تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کرسکیں۔

۔4 ذہنی دباؤ کا خاتمہ کر کے پرسکون نیند لاۓ
لوکی میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ مزاج کے اعتبار سے بھی سرد ہوتی ہے اس وجہ سے اس کے استعمال سے نہ صرف جسم کو راحت ملتی ہے بلکہ یہ پرسکون نیندکا بھی سبب بنتی ہے۔ لوکی کے جوس میں کچھ دانے تل کے ڈال کر رات کو سونے سے قبل پی لینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

کیا ہم مشین بن چکے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم ابتدا ایک کہانی سے کرتے ہیں، وہ بھی فلمی کہانی۔ اس میں اگرچہ وہ نکتہ مو...