Thursday, 2 November 2023

مسلم ، بر رویشن کے نام پر مہاراشٹر میں سیاسی روٹیاں سینکی جارہی ہیں : سلیم سارنگ

میں منعقدہ مسلم حمینی: ریاست مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن کے نام پر سیاسی روٹیاں سینکی جارہی ہیں نیز جن سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی پر مسلم ریزرویشن کا فی الوقت مطالبہ کیا جا رہا ہے آخر ان سیاسی پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں مسلمانوں کو ان کا یہ حق کیوں نہیں دلایا۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری اور این سی پی ( اجیت پوار گروپ) کے رہنما سلیم سرنگ نے کیا۔ انہوں نے حال ہی میں ممبئی ریزرویشن کے عنوان پر ایک کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ۔ ہوئے کہا کہ اس کا نفرنس میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ سمیت کانگریسی لیڈران شامل تھے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب کانگریس مہاور کاس آگھاڑی سرکار میں شامل تھی اور کانگریس نے ہی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی سفارش کی تھی تو پھر اپنے دور اقتدار میں سابقہ حکومت میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا بل اسمبلی میں کیوں نہیں پیش کیا گیا جبکہ اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی ریاستی حکومت کو مسلمانوں کو تعلیمی معاملے میں ریزرویشن دینے کے لئے ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ سلیم سارنگ نے مزید کہا کہ اس کا نفرنس میں رمہاور کاس آگھاڑی کے قد آور لیڈران بھی شریک نہیں ہوئے جبکہ ریاست کا ایک بڑا مسلم طبقہ شیوسینا کے ساتھ جڑا ہوا ہے لیکن انکے لیڈران کا ان مسائل میں عدم دلچسپی دکھا نا اس بات کا ثبوت ہے کہ شیوسینا بھی مسلمانوں کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...