Thursday, 2 November 2023

آل مالیگاوں مسابقہ پارہ عمّ حفظ میں الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم اوّل مقام پر

مورخہ1/نومبر بروز بدھ دارالعلوم اہلسنّت غوث اعظم کے زیر اہتمام منعقدہ دسواں سالانہ آل مالیگاوں مسابقہ پارہ عمّ و سورہ یس حفظ میں شہر عزیز کی قدیم معروف دینی درس گاہ اُمّ المدارس الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں زیر تعلیم طالبہ مسفرہ کوثر عبدالخالق(رمضان پورہ)نے تجوید کی رعایت اور خوش الحانی سے قرات کرکے سامعین کے دل کو جیت لیا۔مذکورہ طالبہ کو جج صاحبان کے متفقہ فیصلے کے مطابق 22 امیدواروں میں بہترین اور عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر اول انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔جبکہ جامعہ ہی کے زیر اہتمام ماسٹر عبدالرشید کاملی اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں جاری لڑکوں کا ادارہ مدرسہ اہلسنّت شفاعةالقرآن کے طالب علم احمد رضا امتیاز احمد نے اعزازی انعام حاصل کیا۔ہم جامعہ کے صدر و اراکین و ناظم کاملی محمد رمضان دونوں اداروں کے انعام یافتگان طلبہ کے والدین اور اُن کی صحیح نہج پر تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اللہ پاک طلبہ کو اور جامعہ اظہارالعلوم و مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کو خوب عروج و ارتقا عطا فرمائے۔اخیر میں دارالعلوم اہلسنّت غوث اعظم کے ناظم اور اساتذہ و معلمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں شرکت کا موقع فراہم کیا۔اللہ پاک دارالعلوم کے جملہ ارکان کو اجر عطا فرمائے۔آمین
المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت جامعہ اظہارالعلوم

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...