اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے انتہائی خراب شکل اختیار کر لی ہے۔ حماس نے اسرائیل پر حملے کر کے ا س کی شروعات کی جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر زبردست حملہ کر رکھا ہے اور ایک جانب وہ ممالک ہیں جو فوری جنگ بندی کے حق میں ہیں جبکہ دوسرے وہ فریق ہیں جو اسرائیل کو اس کے جواب دینے کے حق کی حمایت کرتے ہیں ۔
اب عرب ممالک میں سے پہلے ملک یعنی اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔