Wednesday, 27 September 2023

لبیک نگر کے افضل علی کی دورانِ علاج موت

  مالیگائوں (نامہ نگار) پوار واڑی پولس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ بروز بدھ کو لبیک نگر میں اپنے ہی ساتھ کام کرنے والے مزدور زخمی افضل علی (عمر ۳۴) پر جان لیوا حملہ کر دیا تھا۔ بتایا گیا کہ پورے جسم میں تقریباً ۷ مقامات شدید وار کیا گیا تھا جس کی بروز بدھ کو صبح دورانِ علاج موت واقع ہو گئی۔ اس سلسلے میں زخمی شخص کے والد حسین علی منصب علی (عمر ۵۸) سلامت آباد، گلی نمبر ۹، گھر نمبر ۹، مالیگائوں، نے فریاد درج کروائی جس کا گناہ نمبر 237/2023 کے مطابق تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور اقدامِ قتل کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔بروز بدھ کو صبح انتقال کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھر کے ذمے داران کے حوالے کی گئی۔ دوپہر بعد تدفین کی تیاریاں جاری تھی۔ واضح رہے کہ اس ضمن میں پوارواڑی پولس اسٹیشن کی جانب سے کاروائی جاری ہے اور اب حملہ آور جس پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے علاوہ پہلے 307 اور اب 302 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ اس طرح کے امکانات بتائے جا رہے ہیں۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

نویں کے طلبہ سے...ڈاکٹر مبین نذیر آپ سوچیں گے کہ بھئی یہ نویں جماعت کے طلبہ سے کیا کہنا؟ ابھی تو ان کے بورڈ کے امتحا...