Wednesday, 27 September 2023

جلد ہی وقف بورڈ کا آفس ممبئی میں ہوگا

ممبئی:۔(نامہ نگار)مہاراشٹر کے وقف بورڈ کی آفس اورنگ آباد میں ہونے کی وجہ سے ریاستی عوام کو ہونے والی تکالیف کو دور کرنے کے لئے نیزوقف بورڈ کو مزید فعال بنانے کے لیے ریاستی عوام کی جانب سے مسلسل تجاویز ریاستی وزیراعلی ایکناتھ شندے کے پاس آرہی تھی۔اس ضمن میں نمائندہ ہندستان نے جب وزیراعلی ایکناتھ شندے کے سکریٹری پانڈورنگ پاٹل سے مل کر تفصیلات جاننے کی کوشش کیں تو پاٹل نے بتایا کہ پورے مہاراشٹر سے بہت ساری شکایتیں، تجاویز دفتر کو موصول ہو رہی ہیں اسی کے پیش نظر وزیراعلی ایکناتھ شندے وقف بورڈ کی اراضایات کو در پیش مسائل کے حل کے لیے نیز وقف بورڈ کے کام کاج کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت جلد عروس البلاد ممبئی میں وقف بورڈ کی آفس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔پاٹل نے مزید بتایا کہ وزیراعلی بہت جلد پورے مہاراشٹر سے وقف کی اراضیات نیز مسائل کے حل کے لیے معززین سے اس بابت گفت و شنید کریں گے۔آج شہید عبدالحمید فاونڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نےایک میمورنڈم دیتے ہوئے وزیراعلی ایکناتھ شند ے سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو بھی نوکری اور تعلیم ۵؍فیصد ریزرویشن دیا جائے نیز وقف بورڈ کی آفس کو ممبئی میں منتقل کیا جائے۔ان کے اس میمورنڈم کو وزیراعلی کے گوش گزار کرنے کا تیقن پاٹل نے دلاتے ہوئے مزید کہا کہ ایک دو دن میں مسلمانوں کو در پیش مسائل کو تحریری طور پرآپ لوگ وزیراعلی ایکناتھ شندے کویں۔آپ(حاجی عارف انجم اور یوسف رانا)کی سربراہی میںایک وفدآئے اور وزیراعلی کو تمام مسائل سے آگاہ کریں۔میں آپ لوگوں کو وقت لے کر دیتا ہوں تاکہ مسلمانوںکے مسائل کو حل کیا جاسکے۔اس موقع پرشکیل انصاری، صغیر احمد، مہادیومگرے، شیوسینا ایکناتھ شندے گروپ کے مہاراشٹر کے سکریٹری ایکناتھ شیلار، شیوسینا اپ نیتا جگتاپ اور پترکار وکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا بھی شریک تھے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

نویں کے طلبہ سے...ڈاکٹر مبین نذیر آپ سوچیں گے کہ بھئی یہ نویں جماعت کے طلبہ سے کیا کہنا؟ ابھی تو ان کے بورڈ کے امتحا...