پریس ریلیز؛- الحمدللہ! گذشتہ دو دہائی سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے منعقد کی جاری ہے- ماہ اگست میں یہ نشست مورخہ 26- اگست 2023ء، بروز سنیچر کی شب (09:30 بجے -207 ویں نشست)، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کیمپس، مالیگاؤں میں منعقد ہوئی، نشست کی صدارت معروف شاعر و ادیب، تجزیہ نگار و مبصر، رکن بال بھارتی، فعال معلم، محترم ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب نے فرمائی- جسمیں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم عظمت اقبال، ڈاکٹر مبین نذیر، عزیز الرحمٰن ماہی، آصف اقبال مرزا، ہارون اختر(صدر انجمن محبان ادب)و رشید آرٹسٹ صاحبان یعنی آٹھ قلمکاروں نے اردو کی اصناف ادب سے کہانی،ڈرامہ،انشائیہ،افسانہ مضمون و ناول وغیرہ اپنی تخلیقات پیش کیں- جس پر حاضرین نے بھر پور تنقید و تبصرے کیے اور مشورے بھی دیے- حاضرین میں دسویں گیارہویں بارہویں کے طلباء کی تعداد قابل دید تھی۔ نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دیے- ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب نے اپنے خطاب نایاب میں جہاں تخلیقات پر تبصرہ کیا وہیں قلمکاران نشست کے ساتھ ساتھ ادارہ نثری ادب کے صدر و اراکین کی بھی ستائش و سراہنا کی اور اردو زبان و ادب کی اس بیش بہا خدمات پر مبارکباد بھی پیش کی- آئندہ نشست اس ماہ کے آخری سنیچر ۳۰ ستمبر کو منعقد ہوگی تفصیلات ان شاءاللہ جلد
*🛑سیف نیوز اُردو*
نویں کے طلبہ سے...ڈاکٹر مبین نذیر آپ سوچیں گے کہ بھئی یہ نویں جماعت کے طلبہ سے کیا کہنا؟ ابھی تو ان کے بورڈ کے امتحا...
-
مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن 2017 میں تمام امیدواروں کو اپنے وارڈ میں کتنی ووٹ ملی مکمل تفصیل