Sunday, 20 August 2023

اےٹی ٹی ہائی اسکول میں تقریب جشن آزادی کا انعقاد

وطن عزیز کے 77 ویں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر اےٹی ٹی ہائی اسکول میں جوائنٹ آنریری سیکریٹری محترم عبدالغفور کیپٹن محمد علی علیم صاحب کے ہاتھوں ترنگا لہرایا گیا۔بعدہ آپ ہی کی صدارت میں تقریب جشن آزادی منعقد ہوئی۔
انصاری محمد عامر محمد یاسین نے تلاوت کلام مجید سے ابتدا کی۔تحریک وتائید صدارت شکیل حنیف سر نے پیش کی۔اسسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔شہید وطن مومن سلیمان شاہ کے پوتے مومن مجاہد شاہ اور مجاہد آزادی نور محمد کے پر پوتے خلیل احمد محمد رفیع مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔ الحاج جمیل کرانتی نائب صدر انجمن ،پروفیسر عبدالمجید صدیقی آنریری سیکریٹری ، ابراہیم سیٹھ چمڑے والے خازن ،دیگر اراکین میں رئیس سیٹھ ،سراج سیٹھ اسی طرح اےٹی ٹی ہائی اسکول وجونئیرکالج کے ہردلعزیز ہیڈ ماسٹر اشفاق صدیق سر ، ڈی ٹی ایڈ کالج پرنسپل انیس سر ،شیخ عبدالودود پرائمری ہیڈمسٹریس نسیم میڈم ،اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونئیر کالج محمد امین سر ،سپر وائزرس عبدالستار سر ،احمد مجتبی سر اور محی الدین سر زینت اسٹیج رہے۔اراکین انتظامیہ کے ہاتھوں مہمانان کی خدمت میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے گۓ۔
انصاری ثاقب مظفر مسعود،عائشہ صدیقہ خالد اختر ،انصاری عبداللہ امجد ان ہائی اسکول کے طلبہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریر پیش کیں۔
شیخ عبدالوود پرائمری کے ننھے طلبہ محمد رویفع شکیب احمد اور مومن اعتصام فہیم احمد نے بھی مراٹھی و انگلش زبان میں تقریریں کیں۔
منیب الرحمن مسعودالرحمن اور محمد مجتبی باسط غفران نے فینس ڈریس پروگرام پیش کیا۔سوم اور چہارم جماعت کے طلبہ نے ایکشن سانگ کی پیشکش پر زبردست دادوتحسین وصول کی۔
جمیل کرانتی صاحب نے اپنی مخاطبت میں شہداۓ جنگ آزادی مالیگاؤں اور خلافت تحریک کے تناظر میں شہرعزیز کے قائدانہ کردار پرروشنی ڈالی۔ شہدا و مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کیا۔مہمان خصوصی مومن مجاہد ابن غلام شاہ ابن سلیمان شاہ مقیم ممبئ نے اپنے دادا اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی یاد دلانے والی شہیدوں کی یادگار پر جلد از جلد شہدا کے نام کندہ کروانے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے اظہار خیال کیا۔صدرتقریب عبدالغفور سیٹھ صاحب کی جانب سے یہ خطبہ صدارت بھی تھا۔خطاب میں موصوف نے قائدین شہداۓ جنگ آزادی کی خدمات کا احاطہ کیا۔موجودہ حالات میں ہماری قومی ملی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اخیر میں فہیم سر کے شکریے پر تقریب بحسن و خوبی اختتام کو پہنچی۔نعیم سلیم سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مجموعی طور پر پروگرام نہایت کامیاب رہا۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...