Sunday, 20 August 2023

پین کلر ٹیبلیٹ ( درد کُش دوا )

ازقلم :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگ 
صدر، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں
 📲9021809898
ضروریات زندگی اور بڑھتی ہوئی انسانی خواہشات نے ہر کسی کو حصول دولت کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے کاروبار کرنے اور محنت مزدوری کرنے کے راستے پر گامزن کر رکھا ہے اپنی خواہشات اور گھر کے افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر کوئی اپنی صلاحیت اور طاقت و قوت سے ذیادہ کام کرنے کو تیار نظر آتا ہے انسان اپنے جسم کی قوت برداشت سے ذیادہ کام کرتا ہے جس کی وجہ سے بے شمار بیماریاں اس کے جسم کو لاحق ہوجاتی ہے عموماً بدن درد، سردرد، ہاتھ پیر اور پیٹ کا درد ذیادہ تر یہ بیماریوں کی وجہ سے لوگ میڈیکل سے ہی پین کلر ٹیبلیٹ ‌(درد کُش گولی ) لے کر کھالیتے ہیں کچھ لوگ بڑے ڈاکٹروں اور ہاسپٹل کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے یا نوکری کی جگہ سے وقت نہ مل پانے یا رعایت نہ ملنے کی وجہ سے بھی لوگ میڈیکل سے ہی ذیادہ بھاری اور جلد اثر انداز ہونے والی گولیاں زبانی بول کر لیتے ہیں اور اُسے استعمال کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے گُردہ پر بُرا اثر پڑتا ہے اور وہ خراب ہوجاتا ہے ہمارے شہر میں کڈنی فیل (گُردہ خراب) ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک اندازے کے مطابق کئی ہزار کی تعداد میں لوگ اس خطرناک مرض کا سامنا کررہے ہیں قدر مہنگے علاج جو عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہوتا ہے اُس کے سبب یا پھر وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار لوگ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں .
 میری گزارش ہیکہ پین کلر(درد کُش) دوائیوں سے مکمل اجتناب برتیں بلکہ جسے دیکھیں استعمال کرتے ہوئے اسے ضرور تلقین کریں اور اس کے نقصانات سے باخبر کریں جو شخص پھر بھی جان بوجھ کر جلد تکلیفوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اتنے بڑے نقصان کو اٹھانے کے لئے تیار نظر آتا ہو اُسے بھی اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ پہلے کسی اچھے ڈاکٹر سے یا قابل حکیم سے اپنے مرض کو بتائے جب اُس مرض کی تشخیص ہوجائے تو رائے مشورہ کرکے اپنی بیماری کا صحیح علاج کروائے یاد رہے کہ پین کلر (درد کش) گولیاں کھانے سے خود بھی بچیں اور گھر کے جملہ افراد و دوست و احباب کو بھی بچنے کی تلقین کریں. ! ....

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...