Monday, 29 June 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*


*اپیل برائے چندہ مدرسہ دارالقرآن امینیہ مسجد آزاد نگر* 
محترم ومکرم حاضرین کرام مدرسہ دارالقرآن واقع امینیہ مسجد آزاد نگر کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے *الحمدللہ 1100 ( گیارہ سو) طلباء و طالبات علم دین حاصل کر رہے ہیں اور 40 معلمین و معلمات دینی تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دے رہے ہیں الحمدللہ اس سال 11 طلباء اور 7 طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کیے اور 72 طلباء و طالبات نے ناظرۂ قرآن کریم کی تکمیل کیے اور ایک بیٹھک میں 3 طلباء وطالبات نے مکمل قرآن کریم حفظ سنائیں* مدرسے کا ماہانہ بجٹ دو لاکھ روپئے ہے اور سالانہ بجٹ تقریبا 25 لاکھ روپئے ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ جیسے اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورا ہوتا ہے ہر مہینے مدرسے پر قرض ہوجاتا ہے اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ اپنی طرف سے اور اپنے ماں باپ مرحومین رشتہ داروں کے ایصال ثواب کے لئے بڑھ چڑھ کر صرف عطیات کی شکل میں تعاون فرمائیں جو حضرات پاؤتی رسید بنانا چاہتے ہے وہ بناسکتے ہیں اللہ تعالی آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے
رابطے کے لئے 9325809744










*آؤ متحد ہو کر شہر مالیگاؤں سے تمام سماجی برائیوں کا خاتمہ کریں!*  
_اتحاد زندگی، انتشار موت_
ارتداد، جھوٹی محبت، نشہ اور خودکشی کے بڑھتے واقعات سے مالیگاؤں کو پاک کرنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔  
*بیٹی بچاؤ، بیٹا بچاؤ، خاندان کی عزت بچاؤ* - یہ مسئلہ اب ہر گھر کا ہے۔

*تربیتی کیمپ: جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین و بچیاں*

جب بھی مالیگاؤں یا امت مسلمہ پر کوئی آفت آتی ہے، ہماری مائیں بہنیں ہر تحریک میں پیش پیش رہی ہیں۔ آج پھر آپ کی ضرورت ہے۔

*مورخہ:* 12 جولائی 2026ء، بروز اتوار  
*وقت:* دوپہر 2 بجے تا شام 5 بجے  
*مقام:* اسکول نمبر ایک، قدوائی روڈ گراؤنڈ، مالیگاؤں

*موضوع:* شہر میں بڑھتی خودکشی اور 10 سے 20 سال کے بچوں میں شراب، سلیسن، پیٹرول، ایم ڈی پاؤڈر، گانجہ، چرس جیسے خطرناک نشے کا استعمال۔ ہماری نئی نسل تباہی کے دہانے پر ہے۔

انسٹاگرام، فیس بک، واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پر محبت کے جال میں پھنسا کر کمسن بچیوں اور شادی شدہ خواتین کو ارتداد و دھوکے کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ شادی اور پیسے کا لالچ دے کر ان کی عزت سے کھیلا جا رہا ہے۔

ہم اعلیٰ تعلیم کے مخالف نہیں، مگر اس کی آڑ میں چند بچیاں ارتداد کا شکار ہو رہی ہیں۔ ماضی میں ایسے کئی واقعات پردہ پوشی کی نذر ہو چکے۔

یہ برائیاں اب ہر گھر تک پہنچ رہی ہیں۔ اس لیے مالیگاؤں کی تعلیم یافتہ، عالمہ خواتین سے گذارش ہے کہ اپنے تربیتی بیانات و مشوروں سے نادان بچیوں اور خواتین کی اصلاح کریں۔ ماؤں کو ہوشیار کریں تاکہ معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ ہو۔

*12 جولائی کو اسکول نمبر ایک کے گراؤنڈ پر کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔*  
- - - - - -









*نکاح کی مجلس سادگی کے ساتھ مسجد میں ہی ہونا بہتر ہے*

✒️ *اعجاز شاھین مالیگاؤں*

*جس شخص نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا گویا اس نے اللہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا نہیں کیا* ( الحدیث )
*الحمدللہ 28 جون 2026 بروز اتوار کو مجھ ناچیز اعجاز شاھین کی لڑکی کا نکاح مسجد آلامان ( صدیقہ یتیم خانہ)* *میں بحسن خوبی انجام پزیر ہوا میں تمام ہی شریک احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصا شہر عزیز مالیگاؤں کے علما، ائمہ اور مفتیان کرام کا ، سر کردہ شخصیات ، دینی و عصری اساتذہ کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، یوٹوبر ، سوشل ورکر حضرات کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس پروگرام میں شرکت کیا مجلس میں رونق بخشی ، زوجین کو خوب دعاؤں سے نوازا اور حوصلہ افزائی فرمائ ۔ ساتھ ہی ان احباب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے پیشگی مبارک بادی دیا خصوصی طور پر علما ، ائمہ اور مفتیان کرام کا اور جو احباب چاہتے ہوۓ بھی کسی مجبوری کے تحت شریک نہ ہو سکے* ۔۔۔۔ *احسنتم جزاکم اللہ خیرا*

*🛑سیف نیوز اُردو*

جنگ کے بعد مالال ہوا ایران، جلد ملیں گے اتنے ارب ڈالر، مسعود پزشکیان نے کیا یہ بڑا اعلان ایران صدر کے مسعود پزشکیان ...