Sunday, 28 June 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*


*"تربیتی کیمپ و جلسہ برائے اصلاحِ معاشرہ برائے بچیاں و خواتین " کے لیے شہر کی تمام تنظیموں سے تائید و حمایت کی اپیل* 
*ارتداد _ پیار عشق اور محبت میں دھوکہ پھر خودکشی _ نشہ ادویات سے کٹر بازی ڈکیتی کی واردات بداخلاقی اتی کرامن اور دیگر سنگین سماجی بُرائیوں کے خاتمے کیلئے اتحاد ضروری*
  
ازقلم: _شعیب احمد محمدی_
*گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں*

*1: اجتماعی ذمہ داری کی پکار*  
یہ وقت انفرادی کوشش کا نہیں، اجتماعی جدوجہد کا ہے۔ نشہ، ارتداد، بے حیائی اور خودکشی کا طوفان ہماری نسلوں کو نگلنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔ اُمتی فاؤنڈیشن مالیگاؤں _ مالیگاؤں ہیلتھ آرگنائزیشن مالیگاؤں _ ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ مالیگاؤں _ رضوان بھانجہ گروپ سلامت آباد _ الخدمت خواتین گروپ مالیگاؤں _ الیون اسٹار خواتین گروپ مالیگاؤں _ شیخ سلمان ہاکرس یونین گروپ قدوائی روڈ _ ادارہ ستارہ ہند گولڈن نگر _ اسماعیل رحمانی گروپ گلاب پارک _ للّہ چریٹیبل فاؤنڈیشن مالیگاؤں امان فاؤنڈیشن رمضان پورہ _ عضباء ایجوکیشنل سوسائٹی رونق آباد نعمان فاؤنڈیشن مالیگاؤں قلعہ تیراک گروپ قلعہ مالیگاؤں اور "گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں" نے 12 جولائی 2026 کو خواتین و بچیوں کے لیے تربیتی کیمپ و جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا ہے۔ اس نیک مقصد کی تکمیل کے لیے ہم شہر مالیگاؤں کی تمام دینی، فلاحی، سماجی، تعلیمی اور طبی تنظیموں، اداروں، ٹرسٹوں اور جماعتوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اصلاحی مہم کا حصہ بنیں۔ آپ کی تائید ہماری طاقت ہے اور آپ کا تعاون ہمارے حوصلے کی ضمانت ہے۔

*2: خدمتِ خلق کا تسلسل*  
مالیگاؤں کی سرزمین ہمیشہ سے خدمتِ خلق، ایثار اور قربانی میں پیش پیش رہی ہے۔ چاہے وہ یتیم خانے ہوں، بیواؤں کی کفالت ہو، غریب بچیوں کی شادی ہو یا تعلیمی میدان ہو، آپ سب کے ادارے ہمیشہ قوم کے لیے ڈھال بنے ہیں۔ آج خاندان کی عزت اور ہماری بچیوں کی عصمت خطرے میں ہے۔ اس نازک موقع پر آپ کی خاموشی قوم کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ آئیے، اپنے اپنے پلیٹ فارم سے اس پروگرام کی تشہیر کریں، اپنی خواتین کو بھیجیں، اور اس کارِ خیر میں اپنا نام لکھوائیں۔ یہ وقت "میں اور تو" کا نہیں، "ہم سب" کا ہے۔

*3: عملی تعاون کی درخواست*  
ہم شہر کے تمام ذمہ داران، علمائے کرام، سماجی کارکنان، ڈاکٹرس، وکلاء، تاجر برادری اور فلاحی تنظیموں کے سربراہان سے گزارش کرتے ہیں کہ: 1۔ اپنے ادارے کی جانب سے اس پروگرام کی تائیدی بیان جاری فرمائیں، 2۔ اپنے زیر اثر خواتین و بچیوں کو 12 جولائی کے جلسے میں شرکت کی تلقین کریں، ۔ یاد رکھیں، جو شخص کسی برائی کو مٹانے میں مدد کرے، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔ آئیے، متحد ہو کر اپنی نسلوں کو بربادی سے بچائیں۔ _آؤ چلیں، پاک و صاف معاشرے کی طرف!_
*نیک خواہشات کے ساتھ*
*نصر فاؤنڈیشن مالیگاؤں*
*ذوبی فاؤنڈیشن رونق آباد*
*یونائیٹڈ سٹی زن فورم مالیگاؤں*
*نشہ مکت کمیٹی مالیگاؤں*








جنترمنتر پر سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال شروع، کاکروچ تحریک میں آئی شدت، دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ
نئی دہلی: تعلیمی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک کے خلاف سخت کارروائی، اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے لیے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں جاری احتجاج میں اتوار کو ماحولیاتی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کے علمبردار سونم وانگچک بھی اب پوری طاقت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ وانگچک نے آج سے مذکورہ مطالبات پر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع شروع کر دی ہے۔

جنترمنتر پر سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال شروع، کاکروچ تحریک میں آئی شدت، دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہآل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کے کئی طلبہ رہنما بھی ان کے ساتھ اس بھوک ہڑتال میں شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ کاکروچ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر کی 650 سے زیادہ کسان تنظیموں نے اس تحریک کی حمایت میں دہلی میں ایک بڑی کھاپ پنچایت بلانے کا اعلان کیا ہے۔ طلباء، کسانوں اور سماجی تنظیموں کے اکٹھے ہونے سے کاکروچ تحریک میں شدت آ گئی ہے۔

حکومت پر جواب دیہی سے بچنے کا الزام

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے کہا کہ 20 جون کو جس دن تحریک شروع ہوئی۔ شروعاتی احتجاج میں شامل ہوئے سونم وانگچک نے اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر تعلیمی نظام میں بے قاعدگیوں کی ذمہ داری طے نہیں کی اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی نہیں ہوئے تو وہ غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بھوک ہڑتال شروع ہو گئی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔کئی طلبہ رہنما بھی بھوک ہڑتال میں شامل

آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کے کئی طلبہ رہنما بھی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ ان میں اے آئی ایس اے کی قومی صدر نیہا، جے این یو طلباء یونین کے جوائنٹ سکریٹری دانش علی، اے آئی ایس اے اتر پردیش کے صدر منیش، دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کارکن دیپک، جے این یو کے طالب علم کارکن رشیکیش، اور امبیڈکر یونیورسٹی کے طالب علم کارکن امین بھی بھوک ہڑتال میں شامل ہیں۔ طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ تحریک لاکھوں طلبہ کے مستقبل، شفاف امتحانی نظام اور تعلیمی نظام میں اصلاح کی جنگ ہے۔

کسانوں کی حمایت بھی حاصل

کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان دیپک بالیان نے کہا کہ اس تحریک کو ملک بھر میں 650 سے زیادہ کسان تنظیموں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان بھی اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر میں اس لڑائی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر آج دہلی میں ایک بڑی کھاپ پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اس تحریک کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تحریک کے بنیادی مطالبات

مظاہرین مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ، پیپر لیک معاملے میں تمام ملزمان کی گرفتاری، امتحانی نظام میں شفافیت، تعلیمی نظام میں سدھار اور طلباء کے مستقبل کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان مطالبات پر کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کرتی، یہ تحریک اور بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔








آج بھی ہوسکتی ہے گرفتاری، ٹنّویادو کے گھر سے زیورات اور کاغذات برآمد، پولیس نے سبھی ملزمین کے گھروں کی لی تلاشی
رام مندرمیں چڑھاوے کی رقم اورقیمتی اشیا کی مبینہ چوری کے معاملے میں پولیس نے ملزم اویناش شکلا کے بھائی ابھیشیک شکلا سے پوچھ گچھ کی۔ ابھیشیک شکلا نے کہا کہ اسے اس بات کی کوئی معلومات نہیں کہ اس کا بھائی اویناش شکلا کیا کام کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ اگراویناش شکلا نے چوری کی ہے تو اسے اس کی سزا بھگتنی ہوگی اوراگراس سے کوئی غلطی ہوئی ہے، تووہ اس کا ساتھ نہیں دے گا۔

اویناش اورابھیشیک شکلا کوتوالی نگرکے کوشل پوری کالونی میں واقع یوگ آچاریہ ڈاکٹرچیتنیہ کے ہال میں رہتے ہیں۔ پولیس نے آج 7 ملزمان کے گھروں پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی کارروائی تیزکردی ہے اورشام تک مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

پولیس نے گرفتارآٹھوں ملزمان کے گھروں پرتلاشی کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ اس دوران ٹنّو یادوکے گھرسے زیورات، نقد رقم اورجائیداد سے متعلق دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ دیگر ملزمان کے گھروں سے بھی کچھ نہ کچھ سامان برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام ملزمان کے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں۔ شام تک برآمد شدہ اشیا کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پولیس یہ فیصلہ کرے گی کہ ملزمان کومزید تفتیش کے لیے پولیس ریمانڈ پرلیا جائے یا نہیں۔وہیں دوسری جانب، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رام مندرمیں مبینہ چوری کی اطلاعات پہلے ہی ٹرسٹ کے علم میں تھیں۔ ذرائع کے مطابق 5 جون 2026 کوٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کی ہدایت پرٹرسٹ کے نمائندے پولیس کے ساتھ اویناش شکلا کے گھرپہنچے تھے۔ اس دوران اویناش کے ٹھکانے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ٹرسٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اس وقت غیررسمی طورپرمعاملے کی جانچ کررہی تھی۔ بعد ازاں 7 جون کویہ معاملہ عوامی سطح پرسامنے آیا، جس کے بعد تحقیقات میں تیزی لائی گئی۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

وہ تین غذائیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھ کہ آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں صحیح اور متوازن غذا مجموعی صحت پ...