ایف ڈی او آفیس نیچے لاؤ ۔جنتا دل سیکولر مالیگاؤں کا مطالبہ (پریس نوٹ ) مالیگاؤں کی عوام راشن کارڈ کے متعلق جب کبھی ایف ڈی او آفیس جاتی ہے تو اُن کو بہت تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔خاص طور سے بزرگ مرد خواتین کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ ایف ڈی او آفیس دوسرے فلور پر ہے بزرگوں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں جنتا دل سیکولر نے اس سے پہلے پرانت آفیسر کومیمورندم دے چکی ہے جس پر کہا گیا تھا کہ اِس کا اختیار ایڈیشنل کلکٹر کو ہے اس لیے 10. اپريل جمعہ کے دن ایڈیشنل کلکٹر کو پارٹی کی طرف سے میمورنڈم دے کر مطالبے کو یاد دلایا گیا جنتا دل سیکولر مالیگاؤں صدر عبدالخالق صدیقی کی ہدایت پر جنتا دل سیکولر مالیگاؤں سیکریٹری محمّد عارف ۔نائب صدر ۔کامران ۔محمد ابراہیم ۔اور علیم بھائی پر مشتمل ایک وفد نے ایڈشنل کلکٹر کو میمورنڈم دے کر ایف ڈی او آفیس کو پرانت آفیس کی گراونڈ فلور پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ۔کلکٹر صاحب نے اس جانب توجہ دے کر بہت جلد عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے اس تعلق سے جنتا دل سیکولر مالیگاؤں نے صاف کہا کہ اگر عوامی تکلیف کو جلد دور نہیں کیا گیا تو آگے پارٹی زبردست تحریک چلائے گی اِس طرح کی پریس نوٹ نائب صدر عبدالغفار نے دی ہے
مہاتما گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے اور ملیشیا یونیورسٹی میں تعلیمی قرار نامہ۔
مالیگاؤں/ کہتے ہیں کہ نیت اگر سچی ہو تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔ اس مثال کے مصداق مالیگاؤں کا یہ ادارہ اپنی کامیابی کی جانب مسلسل گامزن ہے۔۔ MGV تعلیمی ادارے کے کوآرڈینیٹر و سابقMLC ڈاکٹر اپورو پرشانت ہیرے نے بتایا کہ اب یہ ادارہ عالمی سطح پر اپنی کارکردگی انجام دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملیشیا کی یونیورسٹیINTI سے قرار نامہ ہوا ہے،۔ جس میں کیء اشتراکی معاہدہ طے ہوا ہے۔ جیسے تعلیم، LAW, ،Dentle، Farmecy..Administration, Service, . Commerce, Research. وغیرہ موضوعات شامل ہیں۔۔ وہیں ٹکنیکل تعلیم میں بھی یہ قرار اہم رول نبھانے گا۔ اس قرار نامہ پروگرام میںINTI یونیورسٹی ملیشیا کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر گوہ خانگ وین،پروفیسر ڈاکٹر اشوکن واسودیون، K ،کمریشن کرشناسامی،نے حصہ لیا۔وہیں گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کی جانب سے سابقMLCڈاکٹر اپورو پرشانت ہیرے، ڈاکٹر VS مورے سر ڈاکٹر پردیپGL,ادارہ کے CEO ڈاکٹرBSیادو سر،ستین پاٹل سر،اور عالمی رابطہ کار مینجر ارپتا سونونے میڈم نے اہم رول نبھایا۔ڈاکٹر اپورو ہیرے نے مذید بتایا کہ گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارہ جسے کرم ویر بھاوء صاحب ہیرے نے1952 میں قائم کیا تھا۔ جس کی تقریبا250سے زائد تعلیمی شاخیں موجود ہیں۔ اور400ایکڑ سے زائد جگہ پر اپنی کارکردگی انجام دے رہا ہے۔ اب عالمی سطح پر بھی اپنی کارکردگی انجام دے گا۔ طلباء کی تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مختلف سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔۔ اس طرح کی گواہی بھی ڈاکٹر اپورو ہیرے نے دی ہے۔ اس طرح کی تفصیل دستگیر احمدMA نے فراہم کی ہے۔۔
صبح کافی سے پہلے برش دانتوں کی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟اگر آپ بھی صبح اٹھتے ہی ڈرامہ ’ٹو اینڈ اے ہاف مین‘ کے کردار چارلی ہارپر کی طرح فوراً کافی بنا کر پیتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ اپنے دانتوں کو نقصان پہنچا رہے ہوں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ دندان ڈاکٹر مارک برہینی کا کہنا ہے کہ ’طریقہ یہ ہے کہ صبح کافی پینے سے پہلے برش کیا جائے کیونکہ اس سے دانتوں پر داغ پڑنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔‘
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’کافی کا پی ایچ لیول تقریباً پانچ ہوتا ہے جو دانتوں کی اوپری سطح (اینامل) کو نرم کر دیتا ہے۔‘ان کے مطابق ’ایسے میں اگر آپ کافی پینے کے فوراً بعد برش کرتے ہیں تو آپ دراصل دانت صاف نہیں کر رہے ہوتے بلکہ انہیں نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔‘
ڈاکٹر کے مطابق ’کافی کے بعد فوراً برش کرنا ایسا ہے جیسے آپ دانتوں کو رگڑ کر گھسا رہے ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’اینامل کو دوبارہ سخت ہونے میں تقریباً 30 سے 40 منٹ لگتے ہیں اس لیے اس دوران برش کرنے سے دانتوں کی سطح مزید کمزور ہو سکتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کے دانت دن میں دو بار برش کرنے کے باوجود وقت کے ساتھ زیادہ پیلے نظر آنے لگتے ہیں۔‘
’اسی طرح اگر آپ برش کیے بغیر کافی پیتے ہیں تو رات بھر دانتوں پر بننے والی بیکٹیریا کی تہہ (بایوفلم) کافی اور دودھ کے اجزا کو زیادہ آسانی سے چپکنے دیتی ہے، جس سے داغ بڑھ سکتے ہیں۔‘اگر آپ کی عادت ہے کہ کافی کے بعد ہی برش کرتے ہیں تو ڈاکٹر نے اس کا حل بھی بتایا کہ ’پہلے تیل (ایم سی ٹی آئل) سے کلی کرنے سے بایوفلم کم ہو سکتی ہے، جبکہ کافی کے ساتھ پانی پینے سے تیزابیت کم ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مشورہ دیا کہ کافی پینے کے بعد کم از کم 30 سے 40 منٹ انتظار کریں، پھر دانت برش کریں۔ روزمرہ کی اس چھوٹی سی تبدیلی سے آپ اپنے دانتوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔