Thursday, 19 March 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*

عید الفطر کا چاند 🌙 
نظر نہیں آیا
 
آج بروز جمعرات بتاریخ 29 رمضان المبارک 1447 ھ بمطابق 19 مارچ 2026 ء کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن کہیں بھی چاند کی رؤیت نہیں ہوئی۔ لہذا جمعیت علماء ضلع ناسک (ارشد مدنی) رؤیت ہلال کمیٹی،ممبئی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اعلان کرتی ہے کہ بروز جمعہ 20 مارچ 2026 ء کو 30 رمضان المبارک 1447ھ ہوگا۔ اور 21 مارچ بروز سنیچر کو یکم شوال(عید الفطر ہوگی)، ان شاءاللہ
نوٹ: نماز عید الفطر لشکر والی عید گاہ پر ان شاء اللہ صبح ساڑھے آٹھ بجے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔
 عوام الناس سے گزارش ہے کہ وقت سے پہلے لشکر والی عید گاہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔ 
  
 ائمہ کرام مساجد میں تاریخ درست لگا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

فقط والسلام:
مفتی محمد یاسین صاحب ملی 
سکریٹری رؤیت ہلال کمیٹی
جمعیت علماء ضلع ناسک (ارشدمدنی)
مفتی و قاضی حسنین محفوظ ملی نعمانی
حضرت مولانا سراج احمد صاحب قاسمی
مولانا نثار احمد صاحب 
مفتی محمد مصطفیٰ صاحب جمالی
مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی 
مفتی خالد اقبال ملی رحمانی
مفتی محمد خالد ملی
مفتی محمد مدثر ملی سیفی
مفتی عبدالمالک ملی قاسمی
مولانا سلمان صاحب قاسمی 
مولانا شیخ نعیم صاحب ملی
ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری
مولانا عبدالحمید قاسمی امبڑ
مولانا محمد ابراہیم ملی سٹانہ
جمیل خان چاندوڑ

*🛑سیف نیوز اُردو*

پاکستان کی وہ کون سی میزائل، جس سے ڈر رہا ہے امریکہ؟ تلسی گبارڈ نے جو کہا، اس کی حقیقت جانئے Which Pakistan Missile is Threat fo...