چنئی میں جیت، مگر کولکاتہ میں ہوگی ’اگنی پریکشا‘، کیا ویسٹ ونڈیز کا ’قلع‘ فتح کرپائے گی ٹیم انڈیا؟ سیمی فائنل کا ٹکٹ داو پر
نئی دہلی : ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مقابلے نے سیمی فائنل کی دوڑ کو نہایت سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری فرق سے شکست تو دے دی، لیکن اس بڑی جیت کے باوجود ہندوستانی ٹیم کی راہ اب بھی کانٹوں بھری ہے۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ 256 رنز کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود ہندوستان کی قسمت اب کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے آخری میچ پر کیوں ٹکی ہوئی ہے۔
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کے گیندبازوں کی خوب دھلائی کی۔ مقررہ 20 اوورز میں ہندوستان نے 256/4 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا۔ چنئی کی پچ پر رنز کی اس برسات سے لگ رہا تھا کہ ہندوستان اپنے نیٹ رن ریٹ (NRR) میں بڑا اضافہ کرے گا۔ جواب میں زمبابوے کے لیے برائن بینیٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت زمبابوے نے 184/6 کا اسکور بنایا۔ ہندوستان نے میچ تو 72 رنز سے جیت لیا، لیکن سیمی فائنل کی حساب کتاب میں ایک الجھن باقی رہ گئی۔
مغربی بنگال میں ہاسٹل کے کمرے سے میڈیکل کی طالبہ کی بوسیدہ لاش برآمد، حرکت میں آئی پولیس
کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں واقع کلیانی جواہر لال نہرو میموریل اسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے ایک کمرے سے میڈیکل کے آخری سال کے طالب علم کی سڑی ہوئی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مہلوک طالب علم کی شناخت پلک ہلدر کے طور پر ہوئی ہے، جو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے موگراہاٹ علاقے کی رہنے والی تھی اور مذکورہ میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کی طالب علم تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسے آخری مرتبہ 20 فروری کو ہاسٹل کینٹین کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ کسی کو نظر نہیں آئی۔
کمرے میں طالب علم کی سڑی ہوئی لاش ملی
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز طالبات نے ہاسٹل کے ایک کمرے سے شدید بدبو محسوس کی۔ بار بار آواز دینے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر ہاسٹل انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد دروازہ توڑ کر کمرے کو کھولا گیا تو اندر طالب علم کی سڑی ہوئی لاش پڑی ملی۔
فی الحال موت کی وجہ پتہ کر رہی ہی پولیس
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کلیانی پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال موت کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں اور یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ معاملہ خودکشی، قتل یا کسی دیگر سبب کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے مہلوک کے اہل خانہ کو دی اطلاع
پولیس نے مہلوک کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ طالب علم ہاسٹل کے کمرے میں اکیلی رہتی تھی، جس کی وجہ سے کئی دن تک اس کی موت کا علم نہیں ہو سکا۔
پلک کو ذہنی دباؤ کا کرنا پڑ رہا تھا سامنا
غیر مصدقہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ دنوں میں آر جی کر اسپتال سے متعلق پیش آئے مبینہ زیادتی اور قتل کیس کے خلاف طلبہ احتجاج کے دوران پلک ہلدر کو بعض ساتھی طلبہ کی جانب سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حالانکہ، پولیس نے ان دعوؤں کی دفتری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔
میڈیکل کالج اور ہاسٹل انتظامیہ پر اٹھے سوال
طالب علم کی پراسرار موت کے بعد میڈیکل کالج اور ہاسٹل انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال اور ہاسٹل احاطے میں احتیاطی طور پر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
اسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوم جیوتی بنرجی نے بتایا کہ طالب علم کی جانب سے دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد دروازہ توڑ کر اندر سے لاش برآمد کی گئی۔ ان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔
’پی او کے خالی کرو، تم حقیقت سے دور ہو‘، ہندوستان نے یو این میں پاکستان کو لگائی لتاڑ، چناب برج کا کیوں کیا ذکر؟
: بین الاقوامی اسٹیج پر ہندوستان کے سامنے پاکستان کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ اقوامِ متحدہ (یو این) میں ہندوستان نے پاکستان کو سخت جواب دیا۔ ہندوستان کی سفارتکار انوپما سنگھ نے پاکستان کے مبینہ جھوٹے الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پی او کو خالی کرنے کی وارننگ دی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو پی او کے یعنی پاکستان مقبوضہ کشمیر خالی کرنا چاہیے، کیونکہ اس نے ہندوستان کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جموں و کشمیر میں تعمیر ہونے والے دنیا کے سب سے اونچے Chenab Rail Bridge کا بھی ذکر کیا۔ اقوامِ متحدہ میں ہندوستان کی نمائندہ انوپما سنگھ نے پاکستان کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے اونچا چناب ریل برج پاکستان کو نقلی لگتا ہے تو شاید وہ حقیقت سے دور ہے۔
دراصل یہ پورا واقعہ اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ کے دوران پیش آیا، جہاں پاکستان نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ جب ہندوستان کی باری آئی تو اس نے پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا اور الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جموں و کشمیر کا ترقیاتی بجٹ پاکستان کے حالیہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے دوگنا ہے، جس سے شاید پاکستان کو جلن ہو رہی ہے۔جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ‘
یو این میں ہندوستان نے ایک بار پھر اپنا مؤقف دہرایا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور لازمی حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ 1947 کے انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ اور بین الاقوامی قانون کے تحت اس کا ہندوستان میں الحاق مکمل طور پر قانونی اور حتمی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے انوپما سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی زمین پر کیا گیا غیر قانونی قبضہ ہے، جس کو اسے خالی کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو پی او کے خالی کرنا ہوگا۔پاکستان کو نصیحت بھی دی
انوپما سنگھ نے پاکستان کو جمہوریت پر لیکچر دینے سے بھی روکا اور کہا کہ جہاں حکومتیں اپنی مدت پوری نہیں کر پاتیں، وہاں سے جمہوریت پر خطاب دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریکارڈ ووٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں کے عوام دہشت گردی اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ آخر میں ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر بیان بازی کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔