Thursday, 4 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





اجمیر میں بڑی سازش؟ بم ہونے کی اطلاع سے مچی افراتفری! درگاہ میں انٹری بند، کلیکٹریٹ خالی
اجمیر: اجمیر میں دوپہر اس وقت افراتفری مچ گئی جب ضلع کلیکٹریٹ اور اجمیر شریف درگاہ، دونوں جگہ بیک وقت بم ہونے کا ای میل ملا۔ ای میل ایک غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے آیا تھا، لیکن مقام کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ فوراً الرٹ ہوگئی۔ کلیکٹریٹ کے احاطے کو خالی کرایا گیا، وہیں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں زائرین کا داخلہ روک دیا گیا۔ چند ہی منٹس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ، کئی تھانوں کے افسران اور بھاری پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ 17 دسمبر کو درگاہ میں عرس کی پرچم کشائی ہے، ایسے میں پہلے سے بڑھی ہوئی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

درگاہ کے احاطے کو خالی کرا کر بی ڈی ایس ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو باہر روک دیا گیا اور سخت ناکہ بندی کے درمیان درگاہ کے ہر کونے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کلیکٹریٹ اور درگاہ دونوں جگہ بیک وقت ایک جیسے سیکورٹی پروٹوکول نافذ کیے گئے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔ایس پی نے حالات کا لیا جائزہ
اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا موقع پر پہنچیں اور پورے حالات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ای میل ایک غیر تصدیق شدہ ای میل آئی ڈی سے آیا ہے۔ اس میں براہِ راست کوئی دھمکی نہیں دی گئی، لیکن اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ یہاں کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے احتیاط کے طور پر پورا سیکورٹی پروٹوکول فالو کیا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیمیں مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں اور ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

تمام پہلوؤں کی جانچ جاری
ایس پی رانا نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز جئے پور کلیکٹریٹ کو بھی ایسا ہی ای میل ملا تھا، جہاں ایجنسیوں نے پوری مستعدی کے ساتھ ڈرل اور چیکنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرل بھی ہو سکتی ہے، شرارت بھی، یا پھر کوئی حقیقی خطرہ بھی۔ اس لیے ای میل کس کا ہے، کہاں سے بھیجا گیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے، ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔سیکورٹی میں اضافہ، سائبر ٹیم تفتیش میں مصروف
انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سسٹم فوراً ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔ سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ فی الحال درگاہ اور کلیکٹریٹ دونوں جگہ سیکورٹی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی ہے۔ سائبر ٹیم بھی ای میل کی ٹریسنگ میں لگ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل بھیجنے والے کی شناخت جلد سامنے آ جائے گی اور پورا معاملہ سنجیدگی سے تفتیش کے دائرے میں ہے۔










غزہ میں اسرائیل کا حملہ، 7 فلسطینی جاں بحق، انتونیو گوتریس نےاسرائیل کوکٹہرے میں کیا کھڑا
اسرائیل جنگ بندی کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے المواسی اور زیتون میں جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سات فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،المواسی میں کی گئی بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری کے سبب خیموں میں آگ لگ گئی اور کئی خیمے شعلوں کی زد میں آگئے۔خیموں کی بستی میں آگ لگنے کے سبب کئی افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔۔مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزید خیموں کو جلنے سے بچا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،شمالی غزہ کے زیتون علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ادھر، حماس نے المواسی میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

حماس نے اسے جنگی جرم قراردیا ہے ۔فلسطینی تنظیم کے مطابق،اسرائیل کے اس عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیزفائرکا احترام نہیں کرتا۔حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جارہی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے امریکہ ،قطر اور مصر سے مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے بیچ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں 350 سے زائد فلسطینی مختلف حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ اگرچہ جنگ بندی کے بعد تشدد میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان
ادھر،جنگ بندی کی شرائط میں شامل انسانی امداد کی رسائی کویقینی بنا نے کے لیے اسرائیل نے رفح کراسنگ کوکھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ کراسنگ دونوں جانب سے کھولنے کی بات کہی گئی ہے ۔
اسرائیل کی سرکاری یونٹCOGAT نے بدھ کے روز کہا کہ رفح کراسنگ چند دنوں میں کھولی جائے گی تاکہ صرف غزہ کے رہائشیوں کو مصر منتقل ہونے کی اجازت دی جا سک۔COGAT ادارہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے شہری و عسکری رابطے کی ذمے دار ہے۔گوتریس نےاسرائیل کو کٹہرے میں کیا کھڑا
اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جس طرح اسرائیل نے غزہ میں فوج کشی کی ۔اس کے طریقہ کارمیں بنیادی طور پرکچھ غلط تھا۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل کا مقصدحماس کو تباہ کرنا تھا لیکن تباہ غزہ ہوگیا ،حماس نہیں۔لہذا اسرائیل کا طریقہ کاربنیادی طور پرغلط تھا۔ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اسرائیل جنگی جرم کیا ہے ؟تو انھوں نے کہا کہ ایسا ماننے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے قوی اشارے ہیں۔











میرا بھائی بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتا تھا— عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بڑا دعویٰ، پاکستان میں نیا سیاسی طوفان
پاکستان کی سیاست اس وقت شدید بے یقینی، الزام تراشی اور سیاسی کشمکش کا شکار ہے۔ اسی دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سوچ نہایت سخت اور شدت پسندانہ ہے، جو بھارت کے حوالے سے خاص طور پر غیر لچکدار اور hostile رویہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ طرزفکر پاکستان کی سیاست کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ علیمہ خان نے اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آرمی چیف خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات کو فروغ دیتے ہیں، اور جو بھی ان کی حکمتِ عملی یا سوچ سے اختلاف کرے، اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے فیصلوں کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

عمران خان بھارت سے بہتر تعلقات کے خواہشمند تھے

علیمہ خان کے مطابق عمران خان ہمیشہ بھارت کے حوالے سے مثبت مؤقف رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے متعدد بار بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی اور بھارتی قیادت، خصوصاً بی جے پی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی سمت میں قدم بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان میں سخت گیر سوچ رکھنے والا حکمران آتا ہے، بھارت مخالف بیانیے کو ہوا دی جاتی ہے۔

عمران خان کے بیٹوں کی تشویش

سابق وزیراعظم کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی حال ہی میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد کی جان کے حوالے سے سخت خوف ہے۔ دونوں نے الزام لگایا کہ حکام عمران خان کی صحت اور جیل کی صورتحال کے بارے میں ضروری معلومات فراہم نہیں کر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 47 دنوں سے انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں موجود عمران خان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

عمران خان کا جیل سے ردعمل

جیل سے جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے جنرل عاصم منیر پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف پاکستان کی سیاست کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے موجودہ بحران کے بڑے ذمہ دار وہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں جس طرح کے دباؤ اور اذیت سے گزارا جا رہا ہے، وہ کسی بھی جمہوری ملک میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جیل میں ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ،تو اس کی پوری ذمہ داری آرمی چیف پر عائد ہوگی۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

*ادارہ نثری ادب کی233 ویں ماہانہ ادبی نشست* *ادارہ نثری ادب کی233 ویں ماہانہ ادبی نشست*  *ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست نمب...