Thursday, 25 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





صدمہ جانکاہ، اللہ پاک مرحومہ ایوبی نکہت پروین کو غریق رحمت کرے، آمین 
ع
وہ تو بتا رہا تھا کئی روز کا سفر
زنجیر کھینچ کر جو مسافر اتر گیا 
یکم رجب المرجب 1447 ھجری، بمطابق 21 دسمبر 2025ء کو عین نماز مغرب کے وقت یہ روح فرسا خبر موصول ہوئی کہ، مرحوم ایوبی خورشید حسن کی صاحبزادی، ڈی ایم ایچ اے بی ایڈ کالج کے کلرک ایوبی جاوید اختر کی ہمشیرہ سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی بھتیجی، شیخ عبدالودود پرائمری اسکول کی فعال معلمہ، ایوبی نکہت پروین ماجد احمد اس دار فانی سے کوچ کر گئیں-
انا للہ وانا الیہ راجعون 
ع
اک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیا 
کوئی جلدی میں کوئی دیر سے جانے والا 

مرحومہ ایوبی نکہت پروین انتہائی ملنسار صوم و صلوٰۃ کے پابند نیک دل خاتون تھیں اسکول کی تمام تر ذمہ داریوں کے باوجود گھر پر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ایک خاتوں خانہ کی ذمہ داریوں کو بھی بحسن وخوبی انجام دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتی تھیں- مگر مرضی مولا کے آگے ہم سب بے بس ہیں اللہ پاک نے مرحومہ کی اتنی ہی زندگی لکھی تھی- علالت بہانہ بنی اور وہ ہم سب کو چھوڑ کر راہی عدم ہوئیں- ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
ع
آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
دعاگو:- 
اراکین سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، پرنسپل اینڈ اسٹاف ڈی ایم ایچ اے کالج آف ایجوکیشن بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایڈ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف سردار پرائمری اسکول سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، انیس نکھار، جمیل بلیو برڈ، عبدالعزیز مقام، عبدالرشید سیٹھ ایولے والے ڈاکٹر شفیق احمد، ریاض الدین ربانی ماسٹر و اراکین ایل سی ای ایچ ڈاکٹرس













بزم حمد و ثنا انڈیا کے زیر اہتمام حمدیہ مشاعرہ کا انعقاد
 
محترم قارئین ۔ واٹس ایپ گروپ "بزم حمد و ثنا انڈیا“ فروغ حمد و ثنا کے لئے جون 2020 سے کام کررہی ہے اور مسلسل برقی ہفت روزہ حمدیہ طرحی مشاعرے شان و شوکت کے ساتھ کروارہی ہے جس میں ملک ہندوستان کے ممتاز شعرائے کرام ہفتہ واری طرحی مشاعرے میں بڑے شوق و ذوق سے شرکت کررہے ہیں۔ بزم ھذا کے سرپرست اعلیٰ صوفی ملت حضرت علامہ مولانا صوفی عارف القادری چشتی واحدی امروہوی صاحب اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود بھی موصولہ یکجا کلامات پر تبصرے و اصلاح و نقد نظر بڑی محبت سے فرماتے ہیں ۔

حسب سابق 18 دسمبر 2025 جمعرات تا سوموار ہفت روزہ حمدیہ طرحی مشاعرہ انعقاد کیا گیا اور بانی بزمِ حمد و ثنا انڈیا شاعر سیمانچل حضرت مولانا محسن نواز محسن دیناج پوری صاحب ڈائریکٹر "وجدان بزنس گروپ مغربی بنگال" کے کلام سے "خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت" حمد باری تعالیٰ کا مصرع انتخاب کیا گیا ۔بزم ھذا کے معززین شعرائے کرام نے بھرپور طبع آزمائی کرکے مشاعرہ کو کامیابی سے ہم کنار کیا ۔مشاعرے میں آئے ہوئے تمام طرحی مکمل کلام سے منتخب تضمینات اور مطلعاتی اشعار پیشِ خدمت ہیں ۔

یہ دنیا کی ہر شے بنی خوبصورت
 چمن خوب صورت کلی خوبصورت
عبادت کریں اب بڑے ذوق سے سب 
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
محسن دیناج پوری
اسلام پور مغربی بنگال  

خدا کی عطا ہے سبھی خوبصورت
گلوں کا تبسم کلی خوبصورت
تصدق میں سرکارِ کون و مکاں کے
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
ممتاز قادری نانپوری
نانپور سیتا مڑھی بہار 
 
خدا کی ہے کاریگری خوبصورت 
یہ دنیا تو ہے واقعی خوبصورت 
یہی کہہ رہے ہیں جہاں کے یہ انساں 
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت "
رضاءالباری اظہر 
 کٹیہار . بہار . 

ہوئی ہے جہاں بندگی خوبصورت 
وہ وادیئِ مکہ بڑی خوبصورت 
مچلتی ہوئی ہے خوشی خوبصورت
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
 قمرالدین قمر نوری کیونجھر اڑیسہ  

ہے راز محبت بڑی خوب صورت 
اے معبود برحق تری خوب صورت
عبادت کے لاںٔق مجھے بھی بنا کر 
"خدا نےہے دی زندگی خوب صورت"
 انجم پلاموی
 جھارکھنڈ خلیل و نجی سب نبی خوب صورت
ہے تخلیق قدرت بڑی خوبصورت 
زمیں اؔسماں سے صدا ہے یہ اؔتی
"خدا نے ہے دی زندگی خوب صورت"
غلام مصطفٰی امجد بہاری مدھوبنی بہار  

خدایا ہے تو ہی سخی خوبصورت 
عطا کر عطا ہے تری خوبصورت
نہ کر رائگاں اس کو لہو ولعب میں 
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
احمد رضا حمران 
 کٹیہار بہار 

نوازش ہے ہےشک بڑی خوبصورت
خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت
ہمیشہ کرو اس کی بہتر حفاظت
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
معظم ارزاں شاہی دوست پوری
 سلطان پور (یوپی)  

ہے تخلیق مولا تری خوبصورت 
بنایا ہے تونے سبھی خوبصورت
گزارو خدا کی رضا میں اسے تم 
 "خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
نازش برکاتی رتلام مدھیہ پردیش  

الہی دعا ہے یہی خوب صورت
کرا مجھ سے تو بندگی خوبصورت
نہ کیجے گناہوں سے آلودہ اس کو
"خدانےہےدی زندگی خوب صورت"
محمدمہتاب عالم ضیاٸی
ڈالٹین گنج ضلع پلاموں   

یہ گلشن یہ غنچہ کلی خوبصورت 
ہے قدرت کی قدرت بڑی خوبصورت 
کرو کام ایسا کہ دنیا کہے واہ
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
محمدحسیب رضوی اسلامپوری اسلام پور بنگال  

نہیں ایک وہ ہیں سبھی خوبصورت
اے رب تیرے نام جلی خوبصورت
امانت ہے صدقہ ہے اس کو سنواریں 
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت"
ڈاکٹر محمد وسیم 
 پیلی بھیٹ یوپی   

عطا کی ہے وہ آگہی خوب صورت
دلوں کو وہ دی روشنی خوب صورت
 ملک جن و انساں سبھی خلق کو تو
"خدا نے ہے دی زندگی خوب صورت"
سید سبطین پروانہ کٹیہار، بہار

خدا تیری دنیا سجی خوبصورت
جہاں کی یہ رنگت بڑی خوبصورت
کریں بندگی خندہ پیشانی سے ہم
"خدانے ہے دی زندگی خوبصورت"
 محمد عمران علی نعمانی 
اتر دیناجپور ویسٹ بنگال

جبل خوب صورت ندی خوب صورت
خدایا ہے دنیا بڑی خوب صورت
عطا حق نہ ہو پایا اُس کی عطا کا   
 "خدانےہےدی زندگی خوب صورت"
شفیقؔ رائے پوری
 جگدل پور چھتیس گڑھ
 
ہے دلی تمنا مری خوبصورت
 کروں میں تری بندگی خوبصورت
جہاں بھرکے مخلوق کا ہے یہ کہنا
"خدا نے ہے دی زندگی خوبصورت٫
ازقلم ابوالحسان اشرف رضاقادری
 مدھواپوری

نوٹ۔ حمد و ثنا کے خواہش مند ہندوستانی شعرائے اہل سنت واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے ان نمبرات پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں ۔
9593074154
7309733198
مرتبہ 
*معظم ارزاں شاہی دوست پوری*













*کہاں کے ماہر و کامل ہو تم ہنر میں عدیلؔ*
*تمہارے کام تو پروردگار کرتا ہے*
🥈🥈🥈🥈🥈🥈🥈🥈
شکر الحمدللہ شکر ربی۔۔۔اللہ پاک امسال *شیخ امام پرائمری اسکول* پر اپنی *رحمتِ خاص* کو برسا رہا ہے اور برسوں کی محنت شاقہ کا پھل عنایت کررہا ہے ۔۔شکر ربی کہ 23 دسمبر 2025 کو *ایس ایم خلیل ہائی اسکول* مالیگاؤں میں *آل مالیگاؤں اردو تقریری مقابلے* کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کی تقریباً 29 اسکولوں کے طلباء و طالبات نے خطابت کے ہنر کو پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی۔انہیں طلباء و طالبات کے درمیان سے *شیخ امام پرائمری اسکول* مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر کے طالب علم *محمد سعدین محمد اسماعیل* نے اسکول ہذا کے معلم *زاہد امین سر* کی تحریر کردہ تقریر بعنوان *ہمارا میڈیا! سچ یا تماشہ* کو پیش کرکے اور آج کے میڈیا کی سچائی سے جھنجھوڑ کر مصنفین کو *دوم انعام* قرار دینے پر مجبور کیا۔۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹرافی 🏆، کپ سیٹ ،باکس ،پین ،پیپر پیڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔۔۔
پھر ایک بار ہم شیخ امام پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر *شیخ تنویر سر ،معلم زاہد امین سر* ، طالب علم *محمد سعدین محمد اسماعیل* اور *دیگر اسٹاف* کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ پاک کے حضور دست بستہ دعا گو ہیں کہ *اللہ پاک ہر کسی کی نظر بد سے بچائے* اور *کامیابی کے دروازے یونہی وا کرتا رہے* ۔۔۔۔آمین ثم آمین یارب العالمین ۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...