Friday, 19 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





*میری یہ کوشش ہے کی صورت بَدلنی چاہیے.......🙂*

*وارڈ نمبر پانچ کی باشعور عوام دھوکے بازوں سے ناراض😡 (قسط نمبر 5)*
*___________________________________*
        *محمد عارف نوری*
*(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں و ڈائریکٹر حفاظت میڈیا مالیگاؤں )*
*___________________________________*

*شہرِ مالیگاؤں میں وارڈ نمبر 5 جسے ہر پارٹی والا اپنے باپ کی جاگیر سمجھنے لگا ہے ہر لیڈر اور امیدوار یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ وارڈ نمبر 5 بادشاہ خان نگر، کمالپورہ ،مچھلی بازار ،مومن پورہ، جعفر نگر وغیرہ ہمارا گڑھ ہے کوئی ہمیں یہاں سے ہِلا نہیں سکتا آخِر ان لیڈروں میں ایسے کہنے اور سوچنے کی ہمّت آئی کہاں سے؟ اِنھیں ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ طاقت، پیسہ اور عصبیت کی بنیاد پر یہ ہر بار یہ الیکشن جیت جائیں گے اور ایک اہم وجہ یہ ہے کہ بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار ،کمالپورہ وغیرہ محلّوں میں رہنے والے چند ایسے لوگ ہیں جو خواہشمند امیدواروں کو سبز باغ دِکھا کر محلّے کا سودا کرلیتے ہیں چونکہ وقت انتہائی کم ہے 15 جنوری کو ووٹنگ ہونےوالی ہے اور یہ ٹُولہ سرگرم ہوچکا ہے مگر یاد رکھنا بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار ،مومن پورہ، کمالپورہ، جعفر نگر کے نوجوان اِس مرتبہ بیدار ہوچکے ہیں تقریباً 3 مہینوں سے مسلسل ہم گروپ کے ذمہ داران وارڈ کے لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں اُنھیں بیدار کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں خاص طور پر نوجوانوں، باشعور سرکردہ شخصیات ایسے امیدواروں سے سخت ناراض ہے اِس مرتبہ دُھوکے باز امیدواروں اور وارڈ کا سودا کرنے والوں کو گھر کا راستہ بتائیں گے وارڈ نمبر 5 کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں جاری...............۔*
*----------------------------------------*












*ناسک-مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات: سماجی خدمت کا شوق یا اقتدار کی سیڑھی؟*

✍️*وسیم رضا خان*✍️
                                   ⏺️⏺️
ناسک اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی شمالی مہاراشٹر کے ان دو اہم شہروں میں سیاسی پارہ چڑھ گیا ہے۔ 15 جنوری کو ہونے والی پولنگ کے لیے ناسک کی 122 اور مالیگاؤں کی 84 نشستوں پر امیدواروں کی قطار لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ 4 سال کے طویل انتظار کے بعد سابق کونسلرز (سابق کارپوریٹرز) کے لیے یہ اپنے اقتدار میں واپسی کا موقع ہے، تو وہیں بڑی تعداد میں سماجی خدمت کا چولا اوڑھے نئے چہرے بھی میدان میں ہیں۔

ان انتخابات میں ایک دلچسپ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہر دوسرا امیدوار خود کو 'سماجی کارکن' بتا رہا ہے۔ بلا شبہ سماجی خدمت سیاست کی پہلی سیڑھی ہے، لیکن کیا ہر سماجی خدمت کرنے والا شخص میونسپل کارپوریشن چلانے کی اہلیت رکھتا ہے؟ کئی ایسے امیدوار بھی ہیں جنہیں محض 'کونسلر' کہلوانے کا شوق ہے۔ ان کے لیے سماجی خدمت ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس کے بدلے وہ اقتدار اور عہدے کا منافع چاہتے ہیں۔ ووٹرز کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جو صرف انتخابات سے چند ماہ قبل سرگرم ہوئے ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ کچھ امیدوار ان مسائل پر بات کر رہے ہیں جن کا میونسپل کارپوریشن سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا انتخاب بنیادی طور پر پانی کی فراہمی، سڑکوں کی دیکھ بھال، کچرے کا انتظام (ویسٹ مینجمنٹ)، اسٹریٹ لائٹس، ابتدائی تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے ہوتا ہے۔ جو امیدوار بین الاقوامی، جذباتی مسائل یا ریاستی سطح کی سیاست پر لمبی چوڑی باتیں کر رہے ہیں، وہ دراصل عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے بھٹکا رہے ہیں۔ ایک سمجھدار ووٹر کے طور پر، ووٹ ڈالنے سے پہلے ان نکات پر غور کرنا لازمی ہے کہ کیا امیدوار کو معلوم ہے کہ کارپوریشن کا بجٹ کیسے کام کرتا ہے؟ کیا وہ افسران سے اپنے وارڈ کے کام کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ امیدوار کے پاس وارڈ کی ترقی کا کیا بلیو پرنٹ ہے؟ کیا اس کے پاس کچرے کے نکاس یا پانی کے تحفظ کے لیے کوئی عملی حل موجود ہے؟ کیا امیدوار گزشتہ 4 سالوں میں (جب انتخابات نہیں ہوئے تھے) عوام کے درمیان موجود تھا؟ یا وہ صرف 'ٹکٹ' کے اعلان کے بعد باہر نکلا ہے؟ نئے امیدواروں کی بہکی بہکی باتوں اور لبھانے والے وعدوں کے بجائے ان کی باتوں میں چھپے منطق کو پہچانیں۔ جمہوریت میں آپ کا ووٹ محض ایک بٹن دبانا نہیں ہے، بلکہ اگلے 5 سالوں کے لیے اپنے شہر کی تقدیر لکھنا ہے۔ ناسک اور مالیگاؤں جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے شہروں کو ایسے عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے جو 'سماجی کارکن' ہونے کا ڈھونگ نہ کریں، بلکہ شہر کے نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سمجھیں۔ کونسلر بننا کوئی شوق نہیں، بلکہ عوامی خدمت کا ایک سنجیدہ عہد ہے۔ اس 15 جنوری کو، کسی کے 'شوق' کو پورا کرنے کے بجائے، شہر کی 'ضرورت' کو پورا کرنے والے امیدوار کا انتخاب کریں۔













*فقط پہلی اڑان مشکل ہے.. 🌺🔶💖
پھر کہاں آسمان مشکل ہے!💞💗💞
15 جنوری 2026 کو ہونے والے کارپورشن چناؤ میں وارڈ نمبر 3 تین سے امیدوار 

*ساتھیوں اور میرے پیارے بھائیوں ـ* 

 *آپ سب کو السلام وعلیک۔* 

 *آج میں آپ کے سامنے ایک امیدوار کے طور پر نہیں، آپکے ہمدردی بھائی اور بیٹے کی حیثیت سے کھڑا ہو ہمارے ورڈ کے مسائل کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ چاہے وہ صفائی کا مسئلہ ہو، پانی کی قلت ہو، یا پھر بہتر سڑکوں کی ضرورت۔* 

 *میرا مقصد صرف الیکشن لڑنا نہیں، بلکہ ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔* 
 *اگر آپ مجھے اپنی خدمت کرنے کا موقع دیتے ہیں، تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ* 
 *آپ کے ہر مسئلے کے لیے میں ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔* 
 *مجھے اپنے اوپر بھروسہ ہے، اور اب مجھے آپ کے بھروسے اور حمایت کی ضرورت ہے۔* *آپ کا ایک ایک ووٹ ہمارے ورڈ کے* *اچھے مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔* 
 *شکریہ۔* 

آپ کا اپنا *محسن خان*

*🛑سیف نیوز اُردو*

بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لیے سونے سے پہلے کون سی چیزیں نہ دیں؟ ایک امریکی ڈینٹسٹ (دندان ساز) بچوں کے دانتوں کی صحت...