کارپوریشن چناؤ کا پروگرام
مہاراشٹر کی ABCD کلاس کی کل 29 کارپوریشنوں کے چناؤ کا اعلان ہوگیا الیکشن کمیشن مہاراشٹر کے مطابق 23 دسمبر 2025 سے 30 دسمبر 2025 تک امیدواری فارم داخل کیا جاسکتا ہے۔داخل امیدواری فارم کی۔۔چھان بین۔31 دسمبر کو ہوگی۔2 جنوری 2026 تک نام واپس لیا جاسکتا ہے۔3 جنوری 2026 کو تمام امیدواروں کو نشانی تقسیم کیجائیگی 15 جنوری 2026 کو ووٹنگ ہوگی 16 جنوری 2026 کو نتیجہ ظاہر کیا جائیگا
جن افراد و خواتین کو جنتادل سیکولر سے امیدواری کرنا ہے انہوں نے پارٹی نائب صدور عبدالغفارعبدالستار۔۔عبداالودود سالکی اشرفی۔۔صدر عبدالخالق صدیقی۔۔۔سے جنتادل آفس قدوائی روڈ انڈسٹریل کمپاؤنڈ روم نمبر 401 میں آکر ملاقات کریں۔۔فقط۔صدر واراکین جنتادل سیکولر مالیگاؤں۔۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی نائب صدر ، سابق مرکزی وزیر شری جئے سنگھ راؤ گائیکواڑ صاحب پارٹی کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے مالیگاؤں تشریف لائے
آج بروز پیر کو دوپہر بعد مالیگاؤں مہا وکاس آگھاڑی کے ذمے داران نے ان سے ملاقات کی اور مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن لئے شہر میں بنائی گئی مہا وکاس آگھاڑی کی تفصیلات بتائی۔ شری گائیکواڑ صاحب نے شہر کی درجن بھر سے زائد سیاسی پارٹیوں نے مہا وکاس آگھاڑی بنا کر الیکشن لڑنے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے دیش میں فرقہ پرستی کا جو ماحول پیدا کیا ہے، اُس کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا اور مہا وکاس آگھاڑی کو مضوط کرنا ضروری ہے۔ اُنہوں نے مالیگاؤں مہا وکاس آگھاڑی کے اچّھے نتائج کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔اِس موقع پر مالیگاؤں مہا وکاس آگھاڑی کے جاوید انور، سلیم رضوی، ظفر احمداللہ، کیلاش تسگے، عرفان نادر، الطاف شیخ، اسلم انصاری، رؤف بابا خان اور دیگر افراد موجود تھے۔
پانچ برس کا فیصلہ 30 دنوں میں، وارڈ نمبر 5 میں جھوٹوں کا ٹولہ سرگرم (قسط نمبر 4)
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
مہاراشٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخاب کا اعلان ہو چکا 15جنوری کو ووٹنگ اور 16جنوری کو نتائج کا اعلان ہوجائے گا صرف 30 دن باقی ہے پانچ سال کیسے گزارنا ہے اِس کا فیصلہ کرنے کا وقت آچکا ہے میونسپل انتخابات میں جھوٹ بولنے اور غلط پروپیگنڈے کا مسئلہ عام ہے جہاں امیدوار جیتنے کے لیے وعدے کرتے ہیں مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں جس سے حقیقت اور فریب میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے جھوٹے وعدے ترقی، پانی، بجلی، روڈ، گٹر ،گندگی کے علاوہ لوگوں کی ذاتیات پر حملے اور بے بنیاد الزامات سے اپنی ساکھ بنانے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال واٹس ایپ، فیس بُک پر افواہیں پھیلانا ووٹ حاصل کرنے اور جیتنے کے لیے تمام حدیں پار کی جائے گی وارڈ نمبر 5 کی عوام کو صحیح امیدوار کا فیصلہ کرنا ہے مقامی مسائل حل کرنے کے لیے عوام کا باشعور ہونا اور تحقیق کرنا جھوٹے اور مکّار امیدوار اور وارڈ کو گِروی رکھنے والے دلالوں سے ہوشیار رہنا بے حد ضروری ہے بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار میں سات برس پہلے جو ٹوٹی پُھوٹی گٹریں تھی آج بھی وہی ہے جو آڑے تِرچھے الیکٹرک پول اُس وقت تھے وہ اب بھی ہے گندگی، کچروں کا ڈھیر آج بھی برقرار ہے مچھلی بازار کی سڑک اپنی قسمت پر آنسو بہا رہی ہے، بادشاہ خان نگر، کمالپورہ کی بیت-الخلا کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے وارڈ میں باقاعدہ صاف صفائی کا کوئی بہتر نظم نہیں ہے کون ہے جو صرف الیکشن کے وقت سلام دعاء کرتے ہیں اور آپ کا استعمال کرتے ہیں یہ وارڈ نمبر 5 کے لوگوں کو سمجھنا ہوگا جاری...............