Thursday, 13 November 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*




اگر آپ کو تھکاوٹ کے باوجود نیند نہیں آتی تو یہ چار عادات اپنائیں
اگر تھکاوٹ کے باوجود آپ کو نیند نہیں آرہی تو اُس کی بنیادی وجہ کچھ اور ہے جو اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے۔ نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش اِس کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اگر آپ بستر پر لیٹے ہیں، انتہائی تھکاوٹ کا شکار ہیں، جمائیاں لے رہے ہیں، نیند نہیں آرہی اور آپ بار بار گھڑی کو بھی دیکھ رہے ہیں کہ الارم بجنے میں کتنا وقت باقی رہ گیا ہے تو ایسے میں آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے سونے کی حکمتِ عملی کو تبدیل کریں۔نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش اپنے شعبے میں 33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نیند نہ آنے کے ایک عام مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔ 
ان کا کہنا ہے کہ ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کی روزمرہ کی عادات کس طرح آپ کی رات کی نیند خراب کر رہی ہے۔ دن کے اوقات میں آپ کا معمول طے کرتا ہے کہ رات کو آپ کو کتنی اچھی نیند آئے گی۔‘
نیورو سرجن نے چار ایسی ٹِپس تجویز کی ہیں جو آپ اپنی روزمرہ کی عادات میں ردوبدل کر کے اپنائیں تو رات کو بہتر نیند کر سکتے ہیں۔
1) زیادہ چہل قدمی کریں
ان کا مزید کہنا ہے کہ ’بہت سے افراد دن کے دوران طویل وقت تک بے کار بیٹھے رہتے ہیں، چاہے وہ دفتر میں ہوں یا گھر پر، صوفے پر بیٹھے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر پرکاش نے اس پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’دن کے اوقات میں بے کار بیٹھنے کے بجائے زیادہ چہل قدمی کریں۔‘
2) روشنی کو مدھم کریں
نیورو سرجن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’سورج غروب ہونے کے بعد اپنے چاروں طرف روشنی کم کر دیا کریں۔ سونے سے پہلے روشنی کو مدھم کرنا ضروری ہے، اس میں سر کے اُوپر لگی لائٹس کے علاوہ بیڈ کے سائیڈ ٹیبل پر رکھے لیمپ کی لائٹ بھی شامل ہے۔‘
3) سونے سے پہلے سکرین نہ دیکھیں
انسان کی زندگی بہت مصروف ہے، صبح جلدی جلدی ناشتے کے لیے کچھ بھی اُٹھا لینا، دفتر میں اسے جلدی جلدی کھانا، ڈیڈلائن کو ذہن میں رکھ کر کام کرنا اور ایک کے بعد ایک میٹنگ کرنا۔ یہ سب بہت محنت طلب کام ہے۔اس لیے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ شام کا وقت فارغ بیٹھنے کے لیے ہوتا ہے، ٹی وی شوز دیکھنا یا بے کار میں موبائل کو سکرول کرتے رہنا، اور یہ سلسلہ رات کو بستر پر لیٹنے کے وقت تک جاری رہتا ہے۔
نیورو سرجن نے اس عادت کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سونے سے تین گھنٹے قبل اپنے آپ کو سکرین سے دُور رکھیں۔‘
4) جلدی ناشتہ اور جلدی کھانا 
ڈاکٹر پرکاش نے چوتھی اور آخری تجویز یہ دی ہے کہ آپ جلدی ناشتہ کریں اور رات کو جلدی بھی کھانا کھائیں۔بہتر یہ ہے کہ غروبِ آفتاب سے پہلے اور اس کے بعد 20 منٹ تک واک کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’آپ کی یہ عادت ہاضمے کے مسائل کو کم کرے گی۔ جب کوئی سونے کے وقت رات کا کھانا کھاتا ہے تو ہاضمے کا عمل خراب ہو جاتا ہے۔‘
نیورو سرجن کے مطابق ’ہاضمے کا عمل بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تھوڑی سی چہل قدمی کی جائے تاکہ آپ جب بستر پر لیٹیں تو پیٹ پُھولا ہوا محسوس نہ ہو۔ اور جب آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو آپ بار بار کروٹ لیتے ہیں اور آپ کو نیند بھی دیر سے آتی ہے۔‘
نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش کہتے ہیں کہ ’اپنی زندگی میں ان عادات کو ’خلوص سے‘ جاری رکھیں اور پھر نتائج کو دیکھیں۔ آپ کو بہتر نیند کے لیے ان صحت مند تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔‘











غالب اکیڈمی دہلی، میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کو فروغ تعلیم وقومی یکجہتی کا مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ تفویض، 
تصویر میں، تقریب کے سربراہ ڈاکٹر سید احمد خان، پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب، محترم حسن عثمانی اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر عبدالحق صاحب سے ایوارڈ لیتے ہوئے، ساتھ میں دیگر معززین تقریب،











اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے پر حملہ، مسجد نذرِآتش
مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاؤں دیر استیا میں جمعرات کی رات اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو نذرِآتش کر دیا اور دیواروں پر نفرت آمیز نعرے لکھ دیے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل ہی بعض اسرائیلی رہنماؤں نے فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حالیہ حملے کی مذمت کی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق مسجد کی ایک دیوار، کم از کم تین قرآن پاک کی جلدیں اور مسجد کے کچھ قالین آگ سے جل گئے۔ موقع پر موجود اے پی کے نامہ نگار نے بتایا کہ مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز پیغامات لکھے گئے تھے، جن میں شامل تھا: ’ہم نہیں ڈرتے‘، ’ہم دوبارہ بدلہ لیں گے‘ اور ’مذمت کرتے رہو۔‘ تحریروں میں اسرائیلی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل آوی بلتھ کا بھی حوالہ تھا، جنہوں نے بدھ کو آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کی تھی۔یہ واقعہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے، جنہوں نے اسرائیلی اعلٰی حکام، فوجی قیادت اور امریکی حکومت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تاحال ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسرائیلی فوج کے اہلکار موقع پر موجود تھے، تاہم فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ مغربی کنارے کی صورتحال ’غزہ میں جاری کارروائیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔‘
دو برس قبل غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے نوجوان آبادکاروں نے فلسطینیوں پر سینکڑوں حملے کیے ہیں، جو حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئے ہیں، خصوصاً زیتون کی فصل کے موسم میں۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے مطابق رواں برس اکتوبر کا مہینہ 2006 کے بعد سے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے سب سے زیادہ حملوں کا حامل رہا۔منگل کو نقاب پوش آبادکاروں نے مغربی کنارے کے فلسطینی گاؤں بیت لید اور دیر شرف پر دھاوا بولا، گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی اور بعد ازاں ان کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ان حملوں کو ’افسوسناک اور سنگین‘ قرار دیا اور کہا کہ چند مجرموں کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائیاں ’سرخ لکیر‘عبور کر چکی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے بھی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ’ان مجرم عناصر کو برداشت نہیں کرے گی جو قانون پسند عوام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘












راشٹروادی کانگرس پارٹی شرد چندر پوار صاحب کی جانب سے ایک اہم میٹنگ۔
پاک پنجتن چوک پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے پاورلوم کاریگروں کی مزدوری میں اضافہ اور مالیگاوں میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تیاری کس طرح سے جاری رکھیں امیدواروں کے انتخاب کے متعلق لائحہ عمل تیار کیا کرنا۔جیسے عنوانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
عوام سے شرکت کی اپیل سلیم رضوی صاحب نے کی ہے۔بطور خاص پاورلوم مزدوروں سے اپیل ہے کہ 14 نومبر سے شروع کی جانے والی دستخطی مہم میں شامل ہو کر اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے آگے آکر پارٹی کے کارکنوں سے تعاون کریں۔
یہ میٹنگ رات 8 سے 10 بجے تک پاک پنجتن چوک پر ھوگی۔۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...