مالیگاؤں پولس کا قابل ستائش قدم
شہر مالیگاؤں جو گوناگوں خصوصیات کا حامل ہے وہی پچھلے چند سالوں سے یہاں پر نشے جیسی موذی برائی بھی ہمارے معاشرے کو مسلسل کھوکھلا کرتی جارہی ہیں ایسے مشکل وقت میں جب نوجوان نشے کی لت میں گرفتار ہوکر اپنے گھر بار خاندان کو تباہ وبرباد کررہے ہیں مالیگاؤں پوار واڑی پولس انتظامیہ کی جانب سے شہر میں میرا تھن دوڑ کا انعقاد کرنا نوجوانوں کیلئے کسی انعام سے کم نہیں۔
آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں ہر چیز کی سہولتیں مہیا ہے وہی انسان اپنی صحت کے تعلق سے مسلسل لا پرواہ ہوکر منی کمپٹیشن میں الجھ کر رہ گیا ہے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد یا تو نشے کا شکار ہے یا پھر سوشل میڈیا پر وقت ضائع کررہی ہیں اور یہ دونوں چیزیں ہمارے معاشرے کیلئے ناسور بن گیا ہے
سوشل میڈیا کے نشے میں چور نوجوان جہاں وقت کا ضیاع کرکے معاشی تنگ دستی کا شکار ہے وہی مختلف پیچیدہ بیماریوں میں بھی مبتلاء ہے دوسری جانب نشے کا عادی نوجوان معاشرے سماج خاندان کیلئے ایک بدنما داغ بنتا جارہا ہے ان تمام برائیوں کی وجہ ہے غلط صحبت اور ماں باپ کی لاپرواہی
غلط سنگت بھولے بھالے نوجوانوں کو دنیاوی چکا چوند دکھا کر عیش و طرب کا عادی بنا کر نشے میں مبتلاء کر دیتی ہے اور ماں باپ کی آنکھیں جب کھلتی ہیں تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے عائشہ نگر علاقے کےسرگرم سماجی کارکن ظہیر احمد نظیر احمد پھلی والا کے زیر نگرانی
*صحت بچاؤ نسل بچاؤ
مہم
کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا جس میں اسپورٹس کے تمام شعبے کے مقابلے رکھے جائے گے جن میں قابل ذکر کرکٹ ، کبڈی ، فٹبال ، و کشتی کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کی ترغیبی پروگرامات کئے جائے گے ان شاءاللہ
اور یہ تمام کھیل مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی سرپرستی و نگرانی میں انجام دئیے جائے گے
منجانب : ظہیر احمد نظیر احمد پھلی والا