Monday, 1 September 2025

*🛑سیف نیوز بلاگر*

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ ،600 سے زیادہ افرادجاں بحق ، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

افغانستان کے ننگرہار اور کنٹرمیں تباہی کا منظر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،تباہ کن زلزلے میں 6 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1300افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کنڑ اور ننگر ہارصوبے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ہیں۔کنٹرصوبے میں نور گل، سوکی، وٹ پور، مانوگی اور چپہ درہ ضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں۔کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے جبکہ دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اموات اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں ہے کیونکہ دور دراز علاقوں میں تاحال مقامی باشندوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔فضائی ذرائع سے بھی متاثرین تک مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں بیتی رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبے کے شہر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیتی رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقے کےمکین متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں ۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں راحت و امدادی کام جاری ہے ۔

افغانستان میں اکثر زلزلے آتے ہیں۔یہ متعدد فالٹ لائنوں کے اوپر واقع ہے جہاں ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں۔2022 میں مشرقی افغانستان میں آئے زلزلے میں کم سے کم 1,000 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 3,000 زخمی ہوئے تھے ۔
دہشت گردی پردوہرامعیارناقابل قبول، پی ایم مودی نے ایس سی اوکے اسٹیج پرپہلگام کاکیاذکر، چین کے سامنے پاکستان کوگھیرا
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرائم منسٹرنریندرمودی نے دہشت گردی پراپنی بات صاف صاف اورمؤثر انداز میں رکھی۔چین میں پاکستانی وزیراعظم شباز شریف کے سامنے پی ایم مودی نے پہلگام دہشت گردحملے کا ذکرکیا ۔ انھوں نے کہا کہ، پہلگام میں دنیانے دہشت گردی کا گھناؤنا روپ دیکھا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پردوہرا معیارناقابل قبول ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کی ہمیں مخالفت کرنی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ہندوستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی فنڈنگ اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے اور اس لڑائی میں بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ۔
پی ایم نریندر مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ چاردہائیوں سے بھارت دہشت گردی کا شکار ہے اور حال ہی میں، ہم نے پہلگام میں دہشت گردی کا قبیح چہرہ دیکھا۔ انھوں نے ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جو غم کی اس گھڑی میں ساتھ تھے۔ان نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف مخالفت صرف سیاسی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کے تئیں ہماری اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ایس سی او نے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزیدکہا کہ بھارت نے ہمیشہ تنظیم کے ایک فعال رکن کے طور پر ایک تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے تئیں بھارت کا نقطہ نظر اور پالیسی تین اہم ستونوں ، سکیورٹی، کنیکٹیوٹی اوراپورچونیٹی پر مبنی ہے۔

اس موقع پر، پی ایم مودی نے کنیکٹیوٹی یعنی رابطے پر زوردیا۔انھوں نے کہاکہ بھارت کا ماننا ہے کہ مضبوط رابطہ نہ صرف تجارت بلکہ اعتماد اور ترقی کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ اس سوچ کے ساتھ، بھارت چابہار بندرگاہ اور بین الاقوامی شمالی۔جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور جیسے اقدامات پر کام کر رہا ہے۔ ان کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا سے رابطہ بڑھایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ رابطے کی ہر کوشش میں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہئے۔ ایسی ، کنیکٹوٹی جو خودمختاری کو نظرانداز کرتی ہے اعتماد اور اہمیت دونوں کھو دیتی ہے۔

خیال رہے کہ ،پی ای مودی سنیچر کو تیانجن پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اتوار کو چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے اکتوبر 2024 میں کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران اپنی آخری ملاقات کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں مثبت تبدیلیوں اور مستحکم پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان اور چین ترقیاتی شراکت دار ہیں، حریف نہیں، اور اختلافات کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔ پی ایم مودی اور شی جن پنگ نے باہمی احترام، باہمی دلچسپی اور باہمی حساسیت کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پی ایم مودی اور شی نے عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے تحت کیلاش مانسروور یاترا کو دوبارہ شروع کرنے، سیاحتی ویزا کی سہولت اور براہ راست پروازیں شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر شی جن پنگ کو سال 2026 میں ہندوستان میں منعقد ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس میں مدعو کیا، جسے انہوں نے قبول کیا اور ہندوستان کی برکس صدارت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
شہباز شریف منہ تکتے رہ گئے ، ایس سی او کے اسٹیج پرمودی اورپوتن نےعلیک سلیک تک نہ کی

چین سے پاکستان کی قربت جگ ظاہر ہے لیکن تیانجن میں پاکستان الگ تھلگ پڑتا نظرآرہا ہے۔ ٹرمپ کی ٹیرف وارکے بعد عالمی سطح پر اکویشن تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اس پس منظر میں عالمی سطح پرنئے اتحاد بننے کے اشارے مل ہیں۔ بڑی اقتصادی طاقتیں ،ٹرمپ کے خلاف صف آرائی کررہی ہیں۔ایسے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی ایک ایک سرگرمی پر دنیا بھر کی نگاہیں ہیں ۔

اجلاس کے دوسرے دن آج جو تصویر ایس سی او کے اسٹیج سے سامنے آئی ہیں وہ ہند۔چین اورروس کی کیمسٹری کواجاگرکرنے والی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے لیے ایک پیغام بھی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اسٹیج پرہند۔چین اور روس ساتھ آئے۔ ان تینوں کی دوستی کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد تینوں ممالک ایس سی او کے پلیٹ فارم سے امریکہ کو پیغام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایس سی او لیڈروں کی میٹنگ سے پہلے پی ایم مودی اور پوتن کی ملاقات ہو رہی تھی۔ دونوں لیڈر اس انداز میں بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے پاس سے گزرے جیسے وہ وہاں موجود ہی نہ ہوں ۔ عالمی اسٹیج پر پاکستان کی کرکری ہوئی
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد پرائم منسٹر نریندر مودی روسی صدر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ پوری دنیا کی نظریں اس ملاقات پر لگی ہوئی ہیں ۔ یہ ملاقات اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ امریکہ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دونوں لیڈروںکی یہ پہلی ملاقات ہے ۔ دراصل ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر ہندوستان پر الگ سے 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے ۔
ستمبرمیں بھی جاری رہے گا بارش کا ستم ، بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

ستمبر میں بھی بارش کا ستم جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی راحت کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ہریانہ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ کرنال ، پانی پت ، امبالا ، چندی گڑھ سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ کئی اضلاع میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑوں میں تباہی کا الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں کشمیر ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ بارش سے تباہی کے خطرے کے پیش نظر محکمے نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ ریاست میں اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور پنجاب میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ دوسری طرف جموں کشمیر کے کئی حصوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیاہے ۔خیال رہے کہ ، حال ہی میں جموں کشمیر کے رامبن ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے تین افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو لاپتہ ہو گئے تھے ۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور پہاڑی راج گڑھ میں اچانک سیلاب آگیا ۔

میدانی علاقوں میں بھی آفت
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، مشرقی اتر پردیش ، راجستھان ، جنوب مغربی مدھیہ پردیش ، گجرات ، مشرقی آسام ، میگھالیہ ، میزورم ، شمالی ساحلی اڈیشہ اور شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی جموں کشمیر ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال ، سکم ، شمالی بہار ، مشرقی مدھیہ پردیش ، شمالی وسطی مہاراشٹر ، گنگا مغربی بنگال ، انڈمان اور نکوبار جزائر کے علاقے میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
ہماچل کے 6 اضلاع میں تباہی
اگست میں پہاڑوں میں بارشوں،لینڈسلائڈنگ اوربادل پھٹنے کے سبب بھاری تباہی ہوئی۔ اب ستمبر میں بھی بارش کی وجہ سے تباہی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کانگڑا، منڈی، اونا، بلاس پور، ہمیر پور اور سرمور میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، اس کے علاوہ چمبا، کلو، شملہ، کنور اور لاہول اسپتی کے لیے اورنج الرٹ اور سولن میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...