۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالحلیم صدیقی کی مذمت سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب سے آل انڈیا مومن کانفرنس کا شہر میں احیا ہوا ہے۔تب سے چند چاپلوس اور خوشامد پسند لوگ اس پر اپنا قبضہ اور تسلط قائم رکھنے کے لیۓ شب و روز سازش میں مصروف ہیں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ آج شہر میں مومن کانفرنس کو برادری بھی جانتی پہچانتی نہیں ہے۔آغاز میں ہی یوسف الیاس حفیظ انصاری اور بہت سارے مخلص افراد کو کنارے لگا دیا گیا۔بس چند دھنا سیٹھوں کا ٹولہ بن کر رہ گٸ ہے۔
برادرم عبدالحلیم صدیقی نے بساط بھر کوشش کی۔کسی طرح اس میں برادری کے تمام طبقات کو اس میں شامل کیا جاۓ۔لیکن ان کی آواز صدا بصحرا ثابت ہوٸی۔جب انہوں نے ان دھنا سیٹھوں کے خفیہ منصوبے کو آشکار کر دیا تو تلملا کر سارے چیلے چپاٹے مذمت مذمت کا نعرہ مستانہ بلند کرنے لگے۔ان کی دانست میں شاید ان کی اس کرتوت سے برادری کا کچھ الا بھلا ہوگا۔جب سے مومن کانفرنس کا دوبارہ قیام ہواتب سے وہ تنازعات کے چکر ویو میں گھری نظر آرہی ہے۔عہدوں کی تقسیم اندھا بانٹے ریوڑی جیسی ہوٸی۔ہم لوگ خاموش رہے۔ ہمارے پیش نظر برادری کا مفاد مقدم تھا۔لیکن اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے۔اس لیۓ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ اس سازشی ٹولے کو برادری کے سامنے بے نقاب کیا جاۓ۔حیرت تو اس بات پر ہے جب کسی کو کسی عہدے پر لینے کی بات کی جاتی ہے تو انتخاب کا پیمانہ روٹی سالن قرار پاتا ہے یعنی غریب آدمی اس کے لاٸق نہیں سمجھا جاتا۔گذشتہ میٹنگ میں تو باقاعدہ یہ تجویز منظور کی گٸ کہ آل انڈیا مومن کانفرنس کے متوازی مالیگاؤں مومن کانفرنس باقاعدہ رجسٹر کرا لی جاۓ۔نہایت چالاکی سے صدر جمیل کرانتی نےاپنے علاوہ اپنے دس مصاحبین کا انتخاب کر لیا۔بتایا یہ جاتا ہےکہ زیر تعمیر بنکر بھون پر قبضہ جمانے کے لیۓ مرکز سے علاحدگی اختیار کیۓ جانے کی یہ شروعات ہے۔مرکزی قیادت کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیۓ۔نہیں تو ان کی قیادت کا شہر میں کوٸی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا۔رہ گٸ عبدالحلیم صدیقی کی مذمت کرنے کی بات تو پہلے اپنے گریبان میں جھانک لو تو زیادہ بہتر ہے۔میں بہر حال اس سازشی ٹولے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔اور آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر محترم ایڈووکیٹ فیروز انصاری صاحب سے التماس کرتا ہوں کہ مالیگاؤں کی حالیہ باڈی کو فوری طور پر برخاست کر کے برادری کے حقیقی بہی خواہوں کو کام کرنے کا موقع عنایت فرماٸیں۔اس کے لیۓ نٸ باڈی تشکیل پا سکے اس پر بھی توجہ فرماٸیں۔
فقط
احتشام انصاری
سرگرم رکن آل انڈیا مومن کانفرنس۔نٸ دہلی۔
اسلام پورہ سینٹرو فیملی کو صدمہ
بروز بدھ
یے خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ سنائی جاتی ہے کہ ڈاکٹر سراج کے دواخانے کے پاس اسلامپورہ کی مشہور و معروف شخصیت حاجی محمدالیاس کی بہو حاجی اقبال احمد( سینٹرو) کی بیوی ذوالفقار سیٹھ اورخالد سیٹھ کی والدہ زینب حجن کا انتقال ہو گیا ہے-
اِناّ للّہ واِنّا الیہ راجعون....
جنازہ دوپہر تین بجے بڑا قبرستان لے جایا جائے گا.....
*مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے زیر نگرانی*
* عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ
`بعنوان : نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان اورتعلیمی میدان میں ان کا پچھڑاپن`
*مورخہ `22` اگست بروز جمعہ شام ۷ بجے تا دس بجے تک*
*بنکر لانس،انصار جماعت خانہ،مالیگاؤں*
*زیر سرپرستی*
`حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب`
(صدر وفاق المدارس والمکاتب،مالیگاؤں)
*زیر صدارت*
`شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب`
( سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ)
*====مقررین خصوصی====*
`حضرت مولانا مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب`
( قاضی شریعت دارالقضاء،مالیگاؤں)
`حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی صاحب`
( نائب صدر جمیعتہ علماء مہاراشٹر)
*اس اہم جلسہ عام میں شہر مالیگاؤں کے سبھی مسلک کے علماۓ کرام کا خطاب ہوگا۔مسلمانان شہر سے درخواست ہیکہ وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔*
*====زیر انتظام====*
`علی حج عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس،مالیگاؤں`