Friday, 22 August 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*



*مالیگاؤں میں کروڑوں کا اسٹریٹ لائٹ گھوٹالہ! عوام کیلئے چشم کشا رپورٹ*

تاریخ: 22 اگست 2025

*مالیگاؤں شہر میں اندھیرے بڑھ رہے ہیں اور روشنی کی امید بجھتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن و دیگر ڈپارٹمنٹ کے افسران، سیاستدانوں اور ان کے بے نامی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے دو ٹینڈر جن کی مالیت سات کروڑ روپے ہے: اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی، مہاراشٹر سوَرن جینتی نگروتھان مہا ابھیان - ریاستی و مرکزی فنڈز میں بھی کئی کروڑ کا آرگنائزڈ کرپشن۔*

*ایک ٹینڈر 5 کروڑ روپے کا، اسٹریٹ لائٹس لگانے کیلئے۔*
*دوسرا ٹینڈر 2 کروڑ روپے کا، اسٹریٹ لائٹ کنٹرول پینل مہیاء کرنے کیلئے۔*

*لیکن آپ کو حیرت ہوگی کہ مالیگاؤں کی لگ بھگ 70 فیصد اسٹریٹ لائٹس اب بھی غیر معیاری، سیکنڈ کوالٹی کی اور خراب ہیں! سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر یہ کروڑوں روپے کہاں جا رہے ہیں؟ آخر ہر سال یہ ٹینڈر کن کے فائدے کیلئے جاری ہوتے ہیں؟*
*کیا ہے اس گھوٹالے کی جڑ؟ذرائع کے مطابق، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور دیگر ڈپارٹمنٹ کے کئی افسران، انجینئرز، اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے عملے اور کچھ سیاستدانوں نے مل کر اپنے ہی "بینـامی" کنٹریکٹرز کے ذریعے یہ پیسے ہڑپنے کا جال بچھایا ہوا ہے۔ ٹینڈر تو جاری ہوتے ہیں، بل بھی بن جاتے ہیں، لیکن شہر کی روشنیاں بجھی ہی رہتی ہیں۔ شہریوں کو اندھیرے اور غیر محفوظ ماحول کا سامنا ہے، جبکہ حکام اپنی جیب گرم کر رہے ہیں۔*

*پچھلے پندرہ بیس برسوں سے جاری کھچڑی، بار بار ایک ہی کام کے ٹینڈرز جاری ہوتے ہیں، پرانی یا خراب لائٹس دوبارہ لگائی جاتی ہیں، برائے نام مرمت کر دی جاتی ہے۔ مکمکا اتنا گہرا ہے کہ جعلی بل، فرضی سرٹیفیکیٹ اور اندرونی ملی بھگت کے بغیر "سرکاری خزانے" کی لوٹ ممکن ہی نہیں!*

*بہت سے بڑے نام بھی اس میں شامل ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو مالیگاؤں کے کمشنر، انجینئرز، اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ، بینامی ٹھیکیدار اور کئی بدعنوان سیاستدان اس کھیل میں ملوث ہیں۔ ان کے رشتہ دار یا قریبی لوگ ہی کنٹریکٹرز بنتے ہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں۔*

*کیا ہوگا اب؟ — عوام کا حکام سے اور ریاستی و مرکزی اداروں سے یہ مطالبہ ہے کہ:*

*اسٹریٹ لائٹ، پولز اور کنٹرول پینل ٹینڈرز کے گھوٹالے کو فوراً روکیں*

*کم از کم 10 سال کے سارے اخراجات اور ٹینڈرز کی سنجیدہ تحقیقات ہو*

*کرپٹ افسران، ٹھیکیدار و سیاستدانوں کو معطل اور سزا دی جائے*

*مالیگاؤں کے شہریوں کو انصاف دلایا جائے، رقم واپس دلائی جائے اور رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے*

*کیا مالیگاؤں کے لوگ مزید اندھیرے میں رہیں گے یا انصاف کی روشنی چھائے گی؟ یہ کھیل محض چند افراد کے فائدے اور شہریوں کے مسلسل نقصان کا باعث ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سوال کریں: ہماری سڑکیں، باغات، پارک، روشنی کے انتظامات، اسکولیں اور ہماری قوم کے بچوں کی زندگیاں آخر کب سنواری جائیں گی؟*

*مالیگاؤں کی خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ہم سب کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی، تبھی انقلاب کی روشنی بحال ہوگی!*


کلیم یوسف عبداللہ 
(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)
۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
*کل ہند مشاعرہ*
*⭕آج ہی آج رات نو بجے _____بروز جمعہ اردو گھر میں "کل ہند مشاعرہ" *

*بتاریخ: 22 اگست 2025ء بروز جمعہ رات 9 بجے*
*بمقام:- اختر مالیگانوی آڈیٹوریم، اردوگھر، مالیگاؤں*
*زیر سر پرستی : انیس نئیر صاحب*

*زیر نگرانی :: نظیر احمد*

*صدارت : اکبر شیخ صاحب JKK intertainmet* 

*افتتاح : عامر ایوبی سر (نیوز مالیگاوں)*

شمع فروزی : آصف حاجی علی عمرہ ٹورس
احمد ہاشم صاحب 
انصاری صائم

چیف گیسٹ
کلیم احمد کلیم
ساجد نمبر ون
فیضان رجو
عرفان نادر

*ابتدائی نظامت:- شہزاد عامر* 
*نظامت:- نہال اختر* 
بیرونی شعراء:- ادیباناز (ایٹا ) , مہوا تیواری (رائے پور), ارشد سدھاتھ نگری, افسر برہانپوری, متین انور دھولیہ
بیرونی شعراء کے علاوہ مقامی منتخب شعرائے کرام اپنا کلام پیش کرینگے

*کنویز : عادل نیز . محفوظ الرحمن*

*مشاعرہ کمیٹی :- عفی عمار (مالیگاوں ایڈیٹ نیوز) محمد شکیب ریلائیل ・ کامران آزاد صاحب ・ جنید انور. محمد عمر لکڑی والا*

*بتاریخ: 22 اگست 2025ء بروز جمعہ رات 9 بجے*

*بمقام:- اختر مالیگانوی آڈیٹوریم، اردوگھر، مالیگاؤں*
ہندوستان او رروس کے رشتے دوسری عالمی جنگ کے بعد ... کیا ہوا جب پوتن سے ملے جے شنکر؟
ماسکو : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے ہندوستان-روس تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات جے شنکر کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ وسیع بات چیت کے چند گھنٹے بعد ہوئی، جس میں بنیادی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایس جے شنکر نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا : “آج کریملن میں صدر پوتن سے مل کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے انہیں صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پرتپاک خواہشات کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں ڈینس مانتوروف اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ اپنی بات چیت سے آگاہ کیا، جس میں یوکرین پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔”

روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق کہ دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ان کی سیاسی خودمختاری کے تحفظ میں تعاون دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیاسی رابطوں کو مزید وسعت دینے، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے، پائیدار نقل و حمل اور لاجسٹکس چینز اور مالیاتی چینلز کو مضبوط بنانے اور پرامن جوہری توانائی اور ہائیڈرو کاربن کی پیداوار کے میدان میں شراکت داری کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جے شنکر نے لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان تعلقات دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کے اہم ترین رشتوں میں سے ایک رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ “جغرافیائی سیاسی ہم آہنگی، قیادت کے درمیان تعامل اور عوامی جذبات اس کے اہم محرکات ہیں۔”

Curd Tips: دہی میں نمک ملا کر کھانا چاہیے یا نہیں؟

وزیر خارجہ جے شنکر نومبر یا دسمبر میں صدر پوتن کے دورہ ہند کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کو ماسکو پہنچے۔ اپنی بات چیت میں جے شنکر اور لاوروف نے دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے کہا کہ “دہشت گردی کے مسئلے پر، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مشترکہ طور پر لڑنے کا عزم کیا۔”

تقسیم انعامات سے متعلق اہم اطلاع

تقسیم انعامات سے متعلق اہم اطلاع  بجاج فائنانس کی جانب سے ایک پرکشش اسکیم شروع کی گئی تھی جسمیں یکم اپریل سے جون تک بجاج فائنان...