ریاست مہاراشٹر کی سب سے قدیم اردو لائبریری، مالیگاؤں (ضلع ناسک) میں آج مالیگاؤں سینئر کالج کے اساتذہ، معلمات اور طالبات نے حاضری دی۔ اس موقع پر نہال احمد عبداللہ، وقار احمد افتخار ملک، شعیب انجم اور صفیہ آپا نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔
وقار ملک (لائیبریرین) اور شعیب انجم (معاون لائبریرین)نے لائبریری کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے مقاصد و خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں طالبات کو لائبریری میں موجود نادر کتب اور علمی رسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اساتذہ اور طالبات نے اس علمی ماحول اور قیمتی ذخیرے کو دیکھ کر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جس میں طالبات نے دلچسپی کے ساتھ سوالات کیے۔ وقار ملک اور شعیب انجم نے نہایت تسلی بخش جوابات دیے۔ بعض طالبات نے اسی موقع پر لائبریری کی رکنیت بھی حاصل کی۔اس موقعہ پر نازیہ میڈم،مریم میڈم،ثنا میڈم،حسنی میڈم،نغمہ میڈم،نوشین میڈم،مسعود سر،مبشر سر ، مصدق سر اور محمد حسن سرحاضر تھے
محمد حسن سر کےشکریہ کی رسم کے ساتھ یہ کامیاب تعلیمی دورہ اختتام پذیر ہوا۔
آر۔سی۔ماہم کالج میںممبئی کے مختلف کالجوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ٔ و طالبات کے اعزاز میںکامیابی پروگرام کا انعقاد
خان سوہا94.80%اور انصاری طوبیٰ ارم محمدیوسف94.50% مارکس لے کرنمایاںکامیابی حاصل کیں
ممبئی:۔(یوسف رانا) عروس البلادممبئی میں واقع ماہم کے آر۔سی۔ماہم کالج میں ایک منفرد پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں پورے ممبئی میں ڈی۔ایل۔ایڈ۔ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبائ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آر۔ سی۔ماہم کے ہال میں ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید کی صدارت میں ہونے والے اس پروگرام میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حصول تعلیم کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف اعلیٰ قابلیت ہی حصول تعلیم کی تکمیل نہیں ہوتی بلکہ انسان ماںگود سے لے کر قبر تک ’طالب علم‘ ہی رہتا ہے۔ اگر آپ اچھی تعلیم کےزیور سے آراستہ رہیں گے تو اپنے گھر،اپنے خاندان اور اپنی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنا سکتے ہیں۔ ان سے قبل پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئےسید نادرہ (لیکچرر آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج) نے بتایا کہ ممبئی اور بھیونڈی کے کالجوں میںڈی۔ایل۔ڈی۔ میں زیر تعلیم سال اول اور سال دوم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ٔ و طالبات کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد ان کے بعد آنے والے طلبأو طالبات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی لگن پیدا ہو۔ آر۔سی۔ ماہم کالج کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ آج اس محفل میں بہت سارے ایسے اساتذہ کرام موجود ہیں جو اسی کالج سے تعلیم حاصل کیے ہیں اورآج ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام میں شامل ہیں۔ کالج کے منتظم اعلی ڈاکٹر خالد احمد خان (پرنسپل آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج) کی سرپرستی میں ہم لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیںوہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔فاروق سید (مدیر گل بوٹے) نے اپنی مخاطبت میں حاضرین سے کہا کہ بچوں کو آپ اعلیٰ عہدوں کی سرفرازی میں مدد کریں مگر اس بات کا بھی خیال رکھا جائے آپ لوگ سورہ فاتحہ کے ساتھ ساتھ گائتری منت کو بھی یاد کر لیں کیونکہ دونوں ایک ہی اللہ کی حمدو ثنأ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں فرق صرف زبان کا ہے ۔اسی کالج کے سابق طالب علممرزا ندیم بیگ (مینیجنگ ڈائریکٹر ایف-ایم گلوبل لاجسٹکس) نے طلبہ ،اساتذہ کرام اور سرپرست حضرات کے روبرو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں ایک کمپنی کا مالک ہوں اسی طرح آپ لوگ بھی ایک ایک کمپنی کے مالک ہیں اورآپ کے ملازمین آپ کے ہاتھ، کان،آنکھ اور پیر ہیں۔ آپ کو روزآنہ ۲۴؍گھنٹے ملتے ہیں۔آپ ان ملازمین سے صحیح وقت پر صحیح کام لے کر اپنےاساتذہ اور والدین کے ساتھ ساتھ اپنا مقام آپ پیدا کر سکتے ہیں۔واضح رہے سال دوم میںڈی۔ ایل۔ڈی۔ میں کرلااے۔کے۔ایل۔جونیئر کالج کی خان سوہا94.80%مارکس حاصل کرکےممبئی میںسب نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی جبکہ آر۔ سی۔ ماہم کالج میں سال اول میںسب سے نمایاں کامیاب رہنے والی طالبہ انصاری طوبیٰ ارم محمد یوسف 94.50%فیصد مارکس حاصل کیں۔ ان دونوں کو خصوصی طور پرحاضرین نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ۔اسی کے علاوہ مہمانان کے ہاتھوںکم و بیش۲۷؍بچوں کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسناد،کتابیں،فولڈرس،پین کے علاوہ مفید مشوروں سے نوازہ گیا۔ اس پروگرام میں نسرین آرزو (سبکدوش اے-او، بی-ایم-سی)، وشنو ببن دیسلے (لیکچرر سیوا سدن کالج، ممبئی)، سائرہ خان (پرنسپل آر-سی ڈی-ایل-ایڈ کالج، امام باڑہ)، شبانہ ونو (پرنسپل آل انڈیا خلافت کمیٹی ڈی-ایل-ایڈ کالج) ،کہکشاں مومن (پرنسپل صلاح الدین ایوبی ڈی-ایل-ایڈ کالج، بھیونڈی)،ڈاکٹر شبانہ خان (لیکچرر انجمن اسلام معین الدین حارث ڈی-ایل-ایڈ کالج، ماہم)، انصاری حنا یاسمین (لیکچرر انجمن خیر الاسلام ڈی-ایل-ایڈ کالج، کرلا)،احمد شاہ سر (ہیڈ ماسٹر امام باڑہ اردو سیکنڈری اسکول)، محمد احمد شاہ (ریسرچ اسکالر، یونیورسٹی آف ممبئی)اورپترکار یوسف راناوغیرہ مہمانان کے طور پر حاضر رہے اس خوبصورت اور منفرد پروگرام کی خوبصورت نظامت عارف مہمطولے (گلشن اسلام اردو اسکول، ساکی ناکہ) نے انجام دیے جبکہ بہت ہی سلیس اور شیریں زبان میںمختلف اشعار کو بروئے کار لاتے ہوئے مہمانوںاور حاضرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے مومن منصفہ (لیکچرر آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج) نے کہا کہ میں صرف رسم شکریہ ادا نہیں کر رہی ہوں بلکہ ایک فرض بھی ادا کر رہی ہوں۔حاضرین کی ایک کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے تمام لوگوں کو پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔
*سماجوادی پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ، کور کمیٹی اور پارٹی ورکروں نے آصف شیخ رشید کو مکمل اختیار دے دیا*
*ایوب نگر کے ایک ہی گھر میں 53 ووٹ، خواہش مند امیدواروں کیساتھ ہی بی ایل او کی ذمہ داری کا امتحان*
*مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کا جھنڈا لہرانے کیلئے مرحبا فنکشن ہال میں ورکروں کا جوش و خروش*
*مالیگاؤں (احرار نیوز نیٹ ورک) 31 ، اگست :* انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (ا. س. ل. ا. م) پارٹی کے مقامی صدر اعجاز احمد محمد عمر صاحب کی صدارت میں 30، اگست بروز سنیچر کو درے گاؤں مرحبا فنکشن ہال میں منعقدہ میٹنگ سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن الیکشن کا بگل بجا دیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں سماج وادی پارٹی یا دیگر ہم خیال سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرنے کیلئے آصف شیخ رشید کو مکمل اختیار ایک رائے سے دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ہم ایسے لوگوں کو امیدواری دیں گے جو سوشل ورکر ہوں، جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہوں، جن کا عوامی رابطہ ہو، جو جنم داخلہ بنانا جانتے ہوں، جو راشن کارڈ بنا سکتے ہوں، جو کارپوریشن کے کام کاج سمجھتے ہوں، انہیں موقع دیا جائے گا۔ آصف شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ موجودہ وارڈ نمبر 18، ایوب نگر کے ایک گھر میں 53، ووٹ ہیں۔ اس گھر کی سائز کیا ہے؟ اس کی تعمیر کیسی ہے؟ جھوپڑا ہے، پکی عمارت ہے، ڈبل منزلہ ہے، الگ الگ کھولیاں بنی ہیں یا ہال نما کمرے ہیں اس گھر میں 53، لوگ کس طرح رہائش رکھتے ہیں؟ یہ اس علاقہ کے خواہش مند امیدواروں کے ساتھ ہی BLO کیلئے بھی امتحان ہے۔ اگر اس گھر میں بوگس ووٹ ہے تو الیکشن سے پہلے اس کو ڈیلیٹ کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح دیگر علاقوں اور پورے شہر کی ووٹرلسٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے بوگس، ڈبل، ٹریپل، اور فیک آئی ڈی والی ووٹ درست کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (ا. س. ل. ا. م.) پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے عزم کیساتھ انتخابی بگل بجانے کا اشارہ دیا۔
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق مرحبا فنکشن ہال میں پارٹی ذمہ داران، عہدیداران، سابق کارپوریٹرس، خواہش مند امیدواروں کے علاوہ مرحوم شیخ رشید صاحب کے وہ ساتھی جن سے شیخ صاحب مشورہ کیا کرتے تھے ایسے مخصوص افراد کی میٹنگ میں صابر گوہر نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ 22، جون 2025 کو آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے زیر اہتمام پانچ اضلاع پر مشتمل مائناریٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا اس کے فوراً بعد 23، جون کو ہی آصف شیخ رشید اور محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کی رہنمائی میں ایک 25،رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی کو شہر بھر کے سیاسی حالات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی۔ اسی میٹنگ میں آصف شیخ رشید نے کہا کہ مقامی سماجوادی پارٹی کی جانب سے گٹھ بندھن کرنے کا آفر آیا ہے۔ جائزہ کمیٹی میں اتفاق رائے سے سات رکنی کور کمیٹی بنائی گئی۔ اس کمیٹی نے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران سے مختلف مواقع پر میٹنگوں کا انعقاد کرتے ہوئے گفتگو کا سلسلہ دراز رکھا اور اپنی رپورٹ تحریری طور پر اسلام پارٹی کے مقامی صدر اعجاز احمد محمد عمر کے ذریعہ اسی میٹنگ ہال میں ورکروں کے درمیان خواندگی کے بعد آصف شیخ رشید صاحب کو سماجوادی پارٹی سمیت دیگر ہم خیال سیکولر سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرنے کا مکمل اختیار وہاں موجود حاضرین کی تائید سے دیا گیا۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنے کیلئے عام لوگوں سے جو مشورے طلب کئے گئے ان میں کچھ لوگوں نے کہا گٹھ بندھن کرنا چاہیئے، کچھ نے کہا نہیں کرنا چاہیئے، کسی نے کہا اپنے 29، کارپوریٹر ہیں انہیں دھکا نہیں لگنا چاہیئے، کوئی کہہ رہا تھا ہر پینل میں اپنی پارٹی کے امیدوار ہونا چاہیئے غرض کہ پارٹی کارکنوں نے مجھے جو اختیار دیا ہے وہ مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے میں دوچار دنوں تک اس پر غور فکر کرکے اپنے ساتھیوں سے مزید مشورہ کرتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ ابھی سماجوادی پارٹی بھی ان کے اپنے ورکروں کی پارٹی میٹنگ میں اس اتحاد کے تعلق سے مشورہ کریں گے اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا سکے گا۔ بہرحال انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر نے اپنے ورکروں، ہمدردوں، خیر خواہوں کی میٹنگ میں ان کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر اپنی پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔