بہار میں ہنگامہ : مودی اور ان کی والدہ کے خلاف نازیبا ریمارکس پر بی جے پی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، پتھراؤ
پٹنہ : جمعہ کے روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ یہ ہنگامہ دربھنگہ میںجمعرات(28،اگست) کے دن کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ریلی کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی مرحومہ والدہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف کیا گیا۔
بی جے پی کارکنوں نے پٹنہ میں کانگریس کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، جس دوران پتھراؤ بھی ہوا۔ اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔
دربھنگہ میں بھی جمعرات کو بی جے پی نے بڑے مظاہرے کیے، جہاں پارٹی کارکنوں نے راہل گاندھی اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کے پتلے نذرِ آتش کیے۔ یہ جلوس مقامی رکنِ پارلیمنٹ گوپال جی ٹھاکر کی قیادت میں نکالا گیا۔
جمعہ کی صبح پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا جس پر مودی کے خلاف گالی گلوچ کرنے کا الزام تھا۔
بی جے پی کے رہنما اور ریاستی وزیر نیتن نابین نے کہا:
’’بہار کا ہر بیٹا اپنی ماں کی بے عزتی کا جواب کانگریس کو دے گا۔ ہم اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔‘‘
وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں ’’نفرت کی سیاست‘‘ شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب کانگریس رہنما آشو توش نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ملی بھگت سے ہوا ہے:
’’یہ واقعہ حکومت کی مرضی سے ہو رہا ہے۔ اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔‘‘
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بی جے پی نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ نے تمام حدود کو پار کر دیا، اور مودی کی والدہ کے خلاف گالیاں دینا حزب اختلاف کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
ادھر دربھنگہ میں کانگریس کے ایک مقامی رہنما محمد نوشاد نے اعتراف کیا کہ وائرل ویڈیو ان کے لگائے گئے اسٹیج سے ہے، مگر انہوں نے کہا کہ وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
’’اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ یہ ویڈیو اس وقت کی لگتی ہے جب میں وہاں سے نکل چکا تھا۔‘‘
بہار میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی و کانگریس کے درمیان سیاسی کشیدگی پہلے ہی بڑھتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی کی یاترا کو بی جے پی مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ کانگریس بی جے پی پر ’’انتخابی ڈرامہ‘‘ رچانے کا الزام لگا رہی ہے۔ مودی کی والدہ کے خلاف نازیبا ریمارکس نے معاملے کو مزید حساس بنا دیا ہے اور یہ ریاست کی سیاست میں بڑا تنازعہ بن سکتا ہے
بریکنگ نیوز
سرینگر میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
اسپائس جیٹ کے طیارے نے کی ہنگامہ لینڈنگ
تمام مسافرین محفوظ
کیبن میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ سے کئی مسافر ہوئے بے ہوش
ریلائنس اے جی ایم 2025 لائیو: مکیش امبانی کا خطاب ۔ بھارت ترقی کی راہ پر گامزن
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) کی 48ویں سالانہ عام میٹنگ (AGM) سہ پہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شروع ہوئی، جس میں چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے لائیو خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں مکیش امبانی نے کہا:
’’اگرچہ دنیا اس وقت جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے، لیکن ایک بات بالکل واضح ہے کہ بھارت اُبھر رہا ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ بھارت پہلے ہی دنیا کی ٹاپ 4 معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی جی ڈی پی دنیا کی بڑی معیشتوں کے مقابلے میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ بھارت کو کسی غیر ملکی ماڈل کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہمارے پاس اپنا انڈیا فرسٹ ماڈل (India First Model) بنانے کی صلاحیت موجود ہے، جو ڈیپ ٹیکنالوجی (Deep Technology) کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کو مضبوط کرے گا، عوام کی زندگی کو بہتر بنائے گا اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔‘‘
مکیش امبانی نے مزید کہا:
’’آج کی عالمی معیشت شدید غیر یقینی دور سے گزر رہی ہے۔ جغرافیائی و سیاسی تنازعات بڑھ رہے ہیں، عدم استحکام برقرار ہے اور مستقبل کی پیش گوئی کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ دنیا یہ سمجھ رہی ہے کہ کسی تنازعے سے کسی کو جیت نہیں ملتی، بلکہ تعاون ہی مشترکہ خوشحالی کو یقینی بناتا ہے۔ جب ممالک مل جل کر کام کرتے ہیں تو تجارت آزادانہ بڑھتی ہے، سرمایہ کاری کو فروغ ملتا ہے اور ہر ایک کو فائدہ پہنچتا ہے