Sunday, 3 August 2025

*🔴سیف نیوز بلگر *


عائشہ صدیقہ ایجوکیشنل سوشل ویلفیئر سوسائٹی و الخدمت خواتین گروپ کے اشتراک سے

 *ایک چائے پر 6 اجتماعی نکاح* 

بتاريخ = کل مؤرخہ 3 اگست 2025 بروز اتوار کو

بمقام = باغِ مصطفیٰ، حاجی عرفان اشرفی مسجد کے پاس، اشفاق ممبر کے مکان کے پیچھے، سوند گاؤں پھاٹہ مالیگاؤں داربزرگاں میں منعقد ہوگا ان شا اللہ

بوقت = دوپہر 2 بجے سے پروگرام کا انعقاد ہو جائے گا ان شا اللہ تعالیٰ

لہٰذا تمام ہی مرد و خواتین سے شرکت کی درخواست ہے


*آٹھ ماہ بعد محسن خان کے جگانے پر جاگی کارپوریشن کی غیرت* 
*عائشہ نگر میں صاف صفائی کو لیکر سماج وادی کے ورکر میدان میں*

عائشہ نگر ، سوئپر کالونی کے علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے صاف صفائی نا ہونے کی وجہ سے علاقے میں ہر طرف گندگی بدبو اور مچھروں کی بہتات سے علاقے لوگوں کو بے انتہا تکلیف ہورہی تھی موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ گندگی سے علاقے میں بیماریاں پنپ رہی تھی اس جانب علاقے کی عوام نے محسن خان کی توجہ دلائی۔
محسن خان نے اس جانب فوراً توجہ دیتے ہوئے عائشہ نگر سوئپر کالونی کے پیچھے سے لگ کر جو گندگی پھیلی ہوئی تھی اس کو صاف کروایا اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایا اور مسلسل ہفتہ واری صاف صفائی کے نظام جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر متعلقہ ملازمین کو پابند رہنے کی اپیل کی

ش ن الف 
عائشہ نگر اسٹار گروپ

اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بولیرو کار نہر میں گر گئی ۔اس حادثے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کرادیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ،بولیرو میں 15 افراد سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بولیرو میں سوارافراد پرتھوی ناتھ مندر درشن کے لیے جارہے تھے۔اس دوران گاڑی سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری۔آس پاس کے افراد موقع پرپہنچے ۔اس کے بعد پولیس بھی موقع پرپہنچی اور جدوجہد کے بعد کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا ۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گونڈا حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

انھوں نے حکام میں کو متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت دی ہے۔ اورزخمیوں کے معقول علاج کرنے کی بھی ہدایت وزیراعلیٰ نے دی ہے ۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...