Wednesday, 13 August 2025

🔴*سیف نیوز بلاگر*


*اسکس لائیبریری کے زیراہتمام 23 اگست کو قومی گیتوں کا مقابلہ* 

اطلاعا عرض ہے کہ اسکس لائبریری مالیگاؤں کے زیر اہتمام زندہ دلان مالیگاؤں اور مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوی ایشن کے اشتراک و تعاؤن سے "آل مالیگاؤں انٹر ہائی اسکول قومی گیتوں" کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا عنوان ہے۔ "سارے جہاں سے اچھا" مقابلے میں شامل تمام طلبا کو سرٹیفکیٹ اور قلم بطور حوصلہ افزائی دیئے جائیں گے۔ جبکہ انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے- 
پہلا انعام:- 3000 نقد اور ٹرافی، دوسرا انعام: 2000 نقد اور ٹرافی، تیسرا انعام: 1000 اور ٹرافی، اعزازی اول انعام: 500 نقد اور ٹرافی، اعزازی دوم انعام: 500 نقد اور ٹرافی، مقابلے میں شرکت کی 500 روپے فیس ہو گی- اسکولوں تک سرکیولر کی تقسیم جاری ہے- جن اسکولوں کے ذمہ دار اساتذہ تک دعوت نامہ نہیں پہنچ سکا ہے وہ مالیگاؤں کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر مصطفیٰ برکتی  سر. 8149365737 سے رابطہ کریں- پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے 23 اگست 2025 بروز سنیچر شام 5 بجے، بارون بی اے کلچرل ہال (اسکس لائبریری ) کیفی اعظمی مارگ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے مالیگاؤں ( ناسک )
سردار پرائمری اسکول میں مقابلہ نعت خوانی
ع
میں اپنے فن کی بلندی سے کام لے لوں گا 
مجھے مقام نہ دو میں خود مقام لے لوں گا۔۔
الحمدللہ۔! سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری و ساری "سردار پرائمری اسکول" اپنی آب و تاب کے ساتھ نئے تعلیمی سال کا سفر طے کر رہا ہے اور تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ثقافتی میدان میں بھی طلبہ کو بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے۔ جی ہاں! سال 2025 کے اوائل میں ہی نصابی وہ ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جماعت ہفتم کی "نعت گوئی مقابلے" سے شروع ہوا۔ آج کے اس پرفتن دور میں جہاں عریانیت اور فحاشی عام ہے جہاں دین کی باتیں صرف باتوں تک رہ گئی ہیں جوانوں کی زبان پر صرف اورصرف فلمی ڈائیلاگ اور گانے ہیں ایسے حالات میں  حمداور نعت  جیسے مقابلے منعقد کر کے طلبہ کے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 31 جولائی بروز جمعرات 2025ء کو سردار پرائمری اسکول کے گراؤنڈ پر جماعت ہفتم کے طلبہ کے مابین نعت گوئی کا مقابلہ منعقد ہوا اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین صاحبہ کی صدارت میں اور بی بی عائشہ کی قرات سے اس  تقریب کا باقاعدہ اغاز ہوا۔۔طلبہ نے بہترین انداز میں نعت پیش کیں۔ اسٹیج پر موجود شخصیات نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ محترمہ رخسانہ، محترمہ رضیہ، محترمہ الوینہ، محترمہ کنیز فاطمہ، وغیرہ اسٹیج پر جلوہ افروز تھے جج کے فرائض محترمہ پروین پیر صاحبہ اور محترمہ طیبہ حفیظ صاحبہ نے انجام دیے۔ اس مقابلے میں ہفتم C کی طالبہ "جویریہ زاہد احمد" کو اول انعام۔ ھفتم A کی طالبہ "بی بی عائشہ محمد" کو دوسرا انعام۔ ہفتم G کی طالبہ "توفیہ محمد اسرائیل" کو تیسرا انعام تفویض کیا گیا۔ اول تا اخر اس پروگرام کو شبانہ میڈم کی نظامت نے طلبہ و ناظرین کو اپنی طرف راغب کیے رکھا صدر صاحہ کے خطبہ صدارت نے بچوں کی توجہ اپنی طرف  مبذول کرائی۔ انہوں نے بچوں کو بہت سارے مفید مشورے دیے اور سال آخر میں کچھ سرپرائز دینے کا بھی وعدہ کیا۔
غرض اول تا آخراس بابرکت محفل پر اللہ کا کرم رہا۔ آخر میں رسم شکر یہ کے بعد یہ پر رونق اور پربہار محفل اختتام پذیر ہوئی۔
ش ن ا۔۔۔سردار پرائمری سکول
سٹی کالج سے ڈاکٹر مبین نذیر کی ممبئی یونیورسٹی کے سیمینار میں مدعو

ممبئی یونیورسٹی کے شعبہ ٔ اردو کے زیر ِ اہتمام 13 اور 14 اگست 2025 کو  دو روزہ قومی سیمینار  "سریندر پرکاش : حیات و خدمات" کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے ـ اس سیمینار میں ملک کے طول و عرض سے دانشوران شرکت کررہے ہیں ـ جن میں ڈاکٹر ابوبکر عباد،محمد اسلم پرویز، ڈاکٹر عظمت دلال،ڈاکٹر رشید اشرف خان، اور شکیل رشید وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ـ  شہر ِ عزیز سے مہاتما گاندھی ودیا مندر کے آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کالج المعروف سٹی کالج کے شعبہ ٔ اردو فارسی کے فعال لیکچرر اور معروف افسانہ نگار، انشائیہ نگار ڈاکٹر مبین نذیر سر کو بھی مدعو کیا گیا ہے ـ  اس سیمینار میں پروفیسر موصوف "سریندر پرکاش کی فلم نگاری پر اپنا مقالہ پیش کریں گے ـ سیمینار میں پیش کیے جانے والے تمام مقالے ممبئی یونیورسٹی کے شعبہ ٔ اردو کے ریسرچ اور ریفریڈ جرنل" اردو نامہ" میں شائع ہوچکے ہیں ـ جس کا اجرا بھی سیمینار میں عمل میں آئے گا ـ یہ سیمینار ممبئی کے کالینہ کیمپس کے جے پی نائیک بھون میں منعقد ہوگا ـ اردو زبان و ادب کا ذوق رکھنے والے افراد سیمینار سے استفادہ کریں ـ اس سیمینار کے انعقاد پر شعبہ ٔ اردو ممبئی یونیورسٹی اور شعبہ ٔ اردو فارسی سٹی کالج مالیگاؤں کے صدر و اراکین کو سٹی کالج کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور فزیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان خان سر مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ـ

منصورہ انجینئرنگ کالج میں "ڈیٹا سائنس اینڈ انالیٹکس ان ہیلتھ کیئر اینڈ فارما" پر گیسٹ لیکچر

مالیگاؤں (پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ( منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے گزشتہ روز "ڈیٹا سائنس اینڈ انالیٹکس ان ہیلتھ کیئر اینڈ فارما" کے موضوع پر ایک معلوماتی گیسٹ لیکچر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ اور ڈیٹا سائنٹسٹ نبیل انصاری (ڈبلیو این ایس، امریکہ) نے بطور مہمان و مقرر خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں نبیل انصاری نے طلبہ کو بتایا کہ موجودہ دور میں ڈیٹا سائنس انسانی صحت اور میڈیکل فیلڈ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف امراض کی تشخیص اور علاج میں ڈیٹا سائنس کی مدد سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں، جبکہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں نئی ادویات کی تیاری اور مریضوں کے لیے ان کے امراض جانچنے میں ڈیٹا انالیٹکس ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب کا آغاز کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم مشرف شاہ کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں پروگرام کے اغراض و مقاصد پروفیسر صدیقی محسن نے بیان کیے، جبکہ مہمان کا تعارف پروفیسر فہیم انصاری نے پیش کیا۔وہیں نظامت کے فرائض شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے طالب علم عبداللہ حسین نے انجام دیے۔

اختتامی کلمات میں ڈاکٹر سلمان بیگ (ہیڈ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر) نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں پروفیسر اشفاق احمد، پروفیسر صدیقی محسن، پروفیسر فہیم انصاری، پروفیسر شہزاد مبین، پروفیسر فہد بلال، نکھل لداکے اور دیگر اسٹاف ممبران کا بھرپور تعاون پیش کیا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

نویں کے طلبہ سے...ڈاکٹر مبین نذیر آپ سوچیں گے کہ بھئی یہ نویں جماعت کے طلبہ سے کیا کہنا؟ ابھی تو ان کے بورڈ کے امتحا...