Sunday, 10 August 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*


جمعیۃ علماء (مولانا ارشدمدنی) دھولیہ کے زیر اہتمام
عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان 
یادِ محبانِ وطن
جنگِ آزادی میں علماءِہند کا کردار

زیر صدارت :  حافظ حفظ الرحمٰن ابن مولانا ابوالعاص قاسمی صاحب
(صدر جمعیۃ علماء، ضلع دھولیہ)

مقرر خصوصی 
نبیرۂ شیخ الاسلام  
حضرت مولاناسید ازہر مدنی صاحب دامت برکاتہم 
(ناظم شعبۂ اصلاح معاشرہ، جمعیۃ علماء ہند)

بتاریخ  :  14   اگست 2025  بروزجمعرات بعد نمازمغربء فوراً
جگہ  :  جامع مسجد مرکز کے پاس، مولوی گنج، دھولیہ 
نوٹ  :  بارش ہونے پر پروگرام جامع مسجد (مرکز) میں ہوگا۔ 
الداعیان  :  صدر و اراکین جمعیۃ علماءدھولیہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

          تنظیم علماء وحفاظ وائمہ شہر مالیگاؤں کی ہنگامی میٹنگ کامیابی سے ہم کنار۔ 

         الحمدللہ آج بروز سنیچر بعد نماز عشاء متصلا کوہ نور مسجد میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں تنظیم علماء وحفاظ وائمہ شہر مالیگاؤں کی ایک ہنگامی مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی جس کا افتتاح حضرت مولانا عبد اللہ فیصل صاحب انوری کی قرأت قرآن مجید سے ہوا۔ 

        بعد ازاں حافظ عقیل احمد ملی قاسمی نے اغراض ومقاصد بیان کئے اور ان ہی خطوط پر ایک تفصیلی مشورہ ہوا جس میں درج ذیل امور طے پائے۔ 

     15 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے اسکولوں میں منعقد ہونے والے گیدرنگ پروگرامات کے سلسلے میں اسکولوں میں لیٹر روانہ کرکے اس بات کی طرف توجہ دلائی جائے گی کہ غیر شرعی امور سے احتیاط اجتناب ضروری ہے۔ 

    سوشل میڈیا اور اخبارات میں مضامین لکھ کر شہری سطح پر ذہن سازی کی جائے گی کہ ایسے مواقع پر جو نوجوان ہلڑ بازی کرتے ہیں وہ اس سے باز رہیں اور سماجی سطح پر لوگوں کو تکلیف دینے والے اعمال سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچانے کی فکر کریں۔ 

      اس سلسلے میں عنقریب ایک پریس کانفرنس کے ذریعے شہر کی عوام کو مکمل پیغام دیا جاۓ گا ان شاءاللہ۔ 

       اسی طرح وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں کے پلیٹ فارم کے ذریعے مکاتب قرآنیہ میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو اس بات کا پیغام دیا جائے گا کہ اگر یوم آزادی کے موقع پر اسکولوں میں کوئی غیر شرعی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو آپ اس میں شرکت نہ کریں۔ 

       اسی طرح شہر مالیگاؤں میں جاری دیگر تقریباً 10 اہم برائیوں پر غور وفکر کرنے کے بعد مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا جو آنے والے دنوں میں ان شاءاللہ بالترتیب زمینی سطح پر نظر آئیں گے ان شاء اللہ اس سلسلے میں تنظیم کی اگلی تفصیلی میٹنگ منعقد کی جائے گی اور پچھلی کارگذاری کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے اصلاحی کاموں کا لائحہ عمل بنایا جائے گا ان شاءاللہ۔ 

        آج کی ہنگامی طور پر منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں شہر مالیگاؤں کے علماء وحفاظ وائمہ شہر مالیگاؤں کی ایک قابل لحاظ تعداد موجود رہی اور میٹنگ بہت ہی خوشگوار ماحول میں سلیقے اور ترتیب کے ساتھ جاری رہی اور اہم فیصلوں کے ساتھ مکمل ہوئی۔ 

      اخیر میں صدر مجلس کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔ 

        جاری کردہ تنظیم علماء وحفاظ وائمہ شہر مالیگاؤں۔

*تعزیتی اطلاع*
 حاجی حنیف دھرن گاؤں والے کے انتقال پر تعزیت مسنونہ کا اہتمام *کل بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام عبداللہ نگر قریش جماعت خانہ* میں منعقد کیا جائے گا۔ تمام قریش برادری سے شرکت کی درخواست ہے۔
*از طرف:*  
*صدر ارکین جمعیت القریش شہر مالیگاؤں*

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...