Tuesday, 12 August 2025

🔴*سیف نیوز بلاگر*

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

الحمد للہ عزوجل! 
غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کی جانب سے بتاریخ : 15 اگست 2025 بروز جمعہ کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بڑے قبرستان کے پاس میمن جماعت خانے میں ایک شاندار خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس کیمپ کا مقصد معاشرے میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ضرورت مند مریضوں کو بروقت محفوظ خون فراہم کرنا ہے۔

 اس کیمپ میں 18 سے 60 سال کی عمر کے صحت مند مرد حصہ لے سکتے ہیں۔
تمام خون عطیہ کرنے والوں کو تنظیم کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور صحت کی جانچ رپورٹ دی جائے گی۔

غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنا قیمتی تعاون پیش کریں اور جانیں بچانے میں شریک ہوں۔
انوشکتی نگر میں دستاویز کیمپ کا آغاز

ثنا ملک کی پہل کی ستائش، چیتاکیمپ، پائلی پاڑہ اور اطراف کے لوگوں نے شرکت کی

ممبئی: حکومت کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کے لئے مختلف دستاویز کی ضرورت ہوتی ہے اور دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے ضرورت مند اور خواہشمند افراد حکومت کی اسکیموں سے استفادہ نہیں کر پاتے ہیں جس کے پیش نظر این سی پی (اے پی) کی ترجمان اور انوشکتی نگر حلقے کی رکن اسمبلی ثنا ملک کی طرف سے دستاویز کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیتاکیمپ، پائلی پاڑہ اور اطراف کے علاقوں کے لوگوں کے دستاویز بنانے اور دستاویز سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے پائلی پاڑہ کے رائل پیلیس ہال میں دو روزہ دستاویز کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں سینیئر سٹیزن کارڈ، انکم سرٹیفکٹ، ڈومیسائل سرٹیفکٹ، آدھار کارڈ اور رہائشی پروف کے دستاویز کے فارم متعلقہ محکمے کے افسران کی موجودگی میں بھر کر جمع کئے گئے۔ اس کیمپ میں کثیر تعداد میں چیتاکیمپ، ٹرامبے، پائلی پاڑہ اور اطراف کے لوگوں نے شرکت کی۔ کچھ لوگوں کو دستاویز بنانے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کی گئی کہ کس طرح سے وہ اپنے دستاویز صحیح کر سکتے ہیں۔ اس کیمپ میں رکن اسمبلی ثنا ملک نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سننے کے بعد انہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے ثنا ملک کی طرف سے دستاویز کیمپ کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے کیمپ وقت کی اہم ضرورت ہے چونکہ ہم اپنے دستاویز بنا کر حکومت کی اسکیموں کے لئے درخواست دے کر استفادہ کر سکتے ہیں۔

حج 2026 قرعہ اندازی 13 اگست کو منتخب عازمین 20 اگست تک ایڈوانس جمع کرائیں

مالیگاؤں: حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026ء (1447ھ) کے لیے قرعہ اندازی (Qurrah) مورخہ 13 اگست 2025، صبح 11:30 بجے حج ہاؤس ممبئی میں منعقد ہوگی۔ یہ قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی اور اسے حج کمیٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔
قرعہ اندازی کے بعد عارضی طور پر منتخب اور ویٹ لسٹ عازمین کے نام حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔ تمام عارضی طور پر منتخب عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایڈوانس حج رقم 1,52,300 روپے 20 اگست 2025 تک لازمی جمع کرائیں۔
خدماتِ حجاج کمیٹی مالیگاؤں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمیٹی کا دفتر 13 اگست 2025 بروز بدھ کو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔ منتخب عازمین سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے اسی دوران دفتر تشریف لائیں۔ مزید برآں، براہِ کرم نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور مزید معلومات دفتر سے بالمشافہ حاصل کریں۔
9370257080
9130166018


*🛑سیف نیوز اُردو*

نویں کے طلبہ سے...ڈاکٹر مبین نذیر آپ سوچیں گے کہ بھئی یہ نویں جماعت کے طلبہ سے کیا کہنا؟ ابھی تو ان کے بورڈ کے امتحا...