Tuesday, 15 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*




غزہ میں اسرائیل کے حملے میں 90 سے زائد فلسطینی ہلاک، اقوام متحدہ نے بڑھتی غذائی قلت کے متعلق کیاخبردار
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ،جنوبی غزہ میں، رفح کے شمال میں ایک امدادی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب کم از کم دو خواتین ہلاک اور 30 دیگر افرادزخمی ہو گئے،۔ یہ امدادی مرکز اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں مئی کے آخر سے اب تک امداد تک رسائی کی کوشش میں کم سے کم 875 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ، غزہ میں UNRWA کی ٹیم نے خبردار کیا کہ غذائی قلت کی شرح میں اضافدرج کیا جارہا ہے ۔بالخصوص چار مہینہ قبل کیے گئے اسرائیلی محاصے کے بعد سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔UNRWA کے سربراہ جنرل Philippe Lazzarini کے مطابق، 2024 سے لے کر اب تک اسکرین کیے گئے 10 میں سے ایک بچہ ناقص غذائیت کا شکار ہے۔
ایک بیان میں، ایجنسی نے غزہ پٹی میں غذائی قلت کو’انجینئرڈ اور انسان ساختہ‘ قرار دیا۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں ملاقات کی ہے جس میں غزہ پر اسرائیل کے حملے پر انسانی صورت حال بہتر نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شام میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، 200 سے زائد ہلاک
ادھر شام میں قبائلی جنگجوؤں کے بیچ جاری سلح جھڑپوں کے بیچ اسرائیل نے بمباری کی۔اسرائل حملے کی شام نے مذمت کی ہے ۔شام کے مطابق اسرائیل کے حملےمیں
اس کے فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم SOHR کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ نے اسرائیل سے حملے بند کرنے کا کہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل سے شام کے جنوبی حصے میں سرکاری فورسز پر فضائی حملے بند کرنے کو کہا ہے۔ نیوز پورٹل Axios کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ یہ حملے بند کر دے گا۔ یہ قدم ممکنہ طور پر شام میں جاری نسلی تشدد اور علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کی امریکی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔











سیاحوں کاقتل کرنے کے بعددہشت گردوں نے اورکیا کیا تھا؟ ، پہلگام دہشت گردحملے پرچونکانے والا انکشاف
پہلگام دہشت گردحملے کے متعلق روز نت نئے انکشاف ہورہے ہیں ۔ اس سے قبل انٹیلی جنس رپوٹ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی اعلی قیادت اور فوجی حکام کی ایماء پر حملہ کیا گیا تھا۔ اب ایک اور چونکانے والا انکشاف ہوا ہے کہ سیاحوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جشن منانے کے لیے ہوا میں فائرنگ کی تھی۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے ایک عینی شاہد نے تفتیش کاروں کے سامنے یہ سچ اگلا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، عینی شاہد نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ اس نے بندوق برداروں کو 22 اپریل کو 26 سیاحوں کو ہلاک کرنے کے بعد’جشن‘ میں ہوا میں چار راؤنڈ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ یہ پتاچلا ہے کہ ’اسٹار پروٹیکٹڈ وٹنس‘، جسے قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کشمیر پولیس اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے ٹریک کیا تھا۔پچھلے مہینے، این آئی اے نے دو مقامی لوگوں ، پرویز احمد جوتھر اور بشیر احمد کو مبینہ طور پر حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہ کہاکہ انہوں نے تین مسلح دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کی اور تصدیق کی کہ وہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تھے۔ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھی، این آئی اے کو ایک مقامی شخص ملا جو اب اہم گواہ ہے۔ اس نے حملے کے چند منٹ بعد ہونے والے واقعات کے بارے میں اہم معلومات شیئر کیں۔

اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ سیاحوں کو ہلاک کرنے کے بعد جب دہشت گرد بیسرن سے نکل رہے تھے تب انھوں نے اسے روک لیا۔اس کے بیان سے واقف ذرائع نے بتایا کہ اسے کلمہ پڑھنے کے لیے کہا گیا اور جب اس نے اپنے مقامی لہجے میں بات کرنی شروع کی تو وہ اسے چھوڑدیا۔ دہشت گردوں نے جشن مناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ ہوا میں چارراؤنڈ گولیاں چلائیں
اس کے بیان کی بنیاد پر تفتیشی ٹیم نے موقع سے چار استعمال شدہ کارتوس قبضے میں لے لیے۔

اس شخص کے بارے میں یہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس نے تفتیش کاروں کو بتایاکہ اس نے مبینہ طورپر دہشت گردوں کے مددگاروں پرویز اور بشیر کو ایک پہاڑی کے قریب کھڑے ہو کر حملہ آوروں کے سامان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھا تھا، جو بالآخر دہشت گردوں نے ان سے لے لیے۔
تفتیش کاروں نے پرویز اور بشیر سے بھی لمبی پوچھ تاچھ کی ۔ اس کی بنیاد پر اب وہ جان چکے ہیں کہ حملے سے پہلے کیا ہوا تھا۔

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ پرویز نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے سے ایک دن پہلے، تینوں دہشت گرد دوپہر ساڑھے تین بجے اس کے گھر آئے اور کھانا مانگا۔ ان کے پاس ہتھیار تھے۔ اس کی اہلیہ نے انہیں کھانا پیش کیا اور وہ تقریباً چار گھنٹے تک بیسرن میں سیکورٹی انتظامات، سیاحتی مقامات، راستوں اور ٹائم ٹیبل سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق جانے سے قبل دہشت گردوں نے پرویز کی اہلیہ سے کچھ مصالحے اور بغیر پکے چاول پیک کرنے کو کہا اور اہل خانہ کو 500 روپے کے پانچ نوٹ دئیے۔ اس کے بعد، وہ بشیر سے ملے۔ انہوں نے انہیں (مقامی پرویز اور بشیر دونوں) سے کہا کہ وہ 22 اپریل کو تقریباً 12.30 بجے بیسرن پہنچ جائیں۔ ذرائع نے بتایا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں میں سے ایک سلیمان شاہ بتایا جاتا ہے، جو گزشتہ سال 20 اکتوبر کو سرینگر۔سونہ مرگ ہائی وے پر زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے سات ملازمین کے قتل میں ملوث تھا۔











جموں وکشمیر: اونتی پورہ میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر دردناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت، دو شدید زخمی
پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں منگل کی شام ایک دردناک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو K10 گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK18B-5329) اور ایک ٹرک (رجسٹریشن نمبر JK03F-7828) کے درمیان پدگام پورہ اونتی پورہ کے نزدیک سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر زوردار ٹکر ہوئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔

مرنے والے افراد کی شناخت رؤف گل ولد گل محمد اور اعجاز احمد لون ولد گل محمد لون، دونوں ساکنان دردگنڈ کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پی ایچ سی اونتی پورہ لایا گیا، جہاں سے ان کی نازک حالت کے پیش نظر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ایک اور زخمی عبدالرشید شیرگوجری ولد غلام حسن ساکن بانہ دیسور کولگام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔دیگر زخمیوں کی شناخت شوکت احمد لون ولد گل محمد اور فردوسہ زوجہ ایاز احمد، دونوں ساکنان دردگنڈ کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید جانچ شروع کر دی ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...