Sunday, 29 June 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*






مہاراشٹر میں انجینئرنگ داخلے کا نوٹیفکیشن جاری، آخری تاریخ 8 جولائی
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں طلبہ کیلئے مفت فارم بھرنے کی سہولیات اورمکمل رہنمائی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں انجینئرنگ کے خواہش مند طلبہ کے لیےضروری اطلاع دی جا رہی ہے۔ بی ای (B.E.) اور بی ٹیک (B.Tech.) کورسز کے لیے سنٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسیس (CAP) برائے تعلیمی سال 2025-26 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ یہ عمل مہاراشٹر اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل (CET CELL) کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔ تمام امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن اور دستاویزات کی اپلوڈنگ کی آخری تاریخ 8 جولائی 2025 (شام 5 بجے تک) مقرر کی گئی ہے، جبکہ دستاویزات کی تصدیق 30 جون سے 9 جولائی 2025 کے درمیان کی جائے گی۔ 
بعد ازاں 12 جولائی کو عبوری میرٹ لسٹ اور 17 جولائی کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ درخواست گزار اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے دو میں سے کسی ایک طریقے کا انتخاب کر سکتے ہیں: ای-اسکرونٹی (E-Scrutiny) یعنی آن لائن تصدیق، یا فزیکل اسکرونٹی (Physical Scrutiny) یعنی کسی مقررہ مرکز پر جا کر تصدیق کروانا ضروری ہے۔ امیدوار کیلئے درخواست فیس جنرل زمرے کے لیے ₹1000 ہے، جبکہ ریزروڈ زمرہ یعنی SC، ST، OBC، EWS وغیرہ کے لیے ₹800 مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس صرف آن لائن موڈکریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ یا UPI کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔

مالیگاؤں میں واقع مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) کے ایڈمیشن سیل میں طلبہ کی رہنمائی اور تعاون کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں طلبہ کو رجسٹریشن، دستاویزات کی اسکیننگ اور تصدیق کے مفت سہلولیات اور مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ مہاراشٹر حکومت کی ویب سائٹ www.mahacet.org پر جا کر جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ داخلے کے کسی بھی مرحلے میں دشواری نہ ہو۔ 

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں 9028254518 -9028254531۔










حاجی محمد یوسف نیشنل کی کامیاب نمائندگی
  شہر مالیگاؤں و اطراف کے شہروں سے گذشتہ کئی دنوں سے لوگ حاجی محمد یوسف نیشنل سے رابطے میں تھے کہ انکے بچوں کے اسکول و کالیجیس میں داخلے کے لئے دقتیں پیش آرہی ہیں ان تمام لوگوں کو یوسف حاجی نیشنل نے گذشتہ روز شہر مالیگاؤں بلایا اور وزیر تعلیم دادابھوسے صاحب سے ملاقات کی اور مطالبہ کیاکہ آج کے آج ان تمام لوگوں کے بچوں کا داخلہ اسکولوں اور کالیجیس میں کیاجائے، اسکول و کالج انتظامیہ انہیں پریشان کررہی ہیں. حاجی محمد یوسف نیشنل کے مطالبے پروزیر تعلیم دادابھوسے صاحب فوراً اورنگ آباد، دھولیہ، کنڑ، مالیگاؤں کے ان اسکولوں اور کالیجیس کو لیٹر جاری کیا اور آج ان تمام بچوں کے داخلے ہوگئے ہیں. حاجی محمد یوسف نیشنل و دادابھوسے صاحب کی اس کامیاب نمائندگی پر آج دھولیہ، اورنگ آباد، کنڑ و مالیگاؤں کے وسیم قادری، ناصر بھائی، مظہر بھائی، لیاقت بھائی، اسلم بھائی، عبید خان وغیرہ نے شکریہ ادا کیا













سلیم سارنگ کی کوشش کامیاب سنگرام جگتاپ کو ہزیمت اجیت دادا کی وضاحت 
گزشتہ دنوں رکن اسمبلی سنگرام جگتاپ نے مسلم دشمن بیانات دیکر ریاست کی اقلیتوں میں بے چینی پیدا کردی تھی جس کو لیکر بالخصوص مسلمانوں میں کافی ناراضگی تھی اس بات کو محسوس کرتے ہوۓ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نائب ریاستی صدر جناب سلیم سارنگ نے ایکشن لیتے ہوۓ سنگرام جگتاپ کی زبان پر روک لگے اس کے لئے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوۓ صداۓ احتجاج بلند کی اجیت دادا پوار تکنیکی بات پہنچی اور اجیت دادا نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور پھلے مہاراج کے نظریات پر چلتی ہے فرقہ پرستی کی اس میں کوئی گنجائش نہیں وہ سنگرام جگتاپ سے بات کر ان کو تنبیہ کریں گے سلیم سارنگ جو ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل پر متحرک و فکر مند رہتے ہیں ان کی بروقت نمائندگی نے اقلیتوں اطمینان بخشا آنے والے دنوں میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بے بنیاد بیان نا دے سکے اس کے لئے بیداری ضروری ہے سلیم سارنگ نے کہا کہ اجیت دادا نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے مسلمان بھی بڑی تعداد میں پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر کچھ لوگ منافرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں ان باتوں پر قدغن لگنا چاہیے

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...