Thursday, 29 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

ادارہ نثری ادب کی 224 ویں ماہانہ ادبی نشست 
ادارہء نثری ادب کی 224 ویں ماہانہ ادبی نشست 31 مئ 2025ء سنیچر کی رات میں ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقد ہوگی..معلم افسانہ نگار، کالم نویس و مبصر عمران جمیل صاحب صدارت کے فرائض انجام دیں گے.. قلمکاران میں ڈاکٹر اقبال برکی ( ادیب الاطفال) رشید آرٹسٹ (معروف آرٹسٹ) عظمت اقبال (معلم و افسانہ نگار) ڈاکٹر مختار انصاری (افسانہ نگار) صاحبان حاضرین کے روبرو اپنی تخلیقات پیش کریں گے.. جُملہ تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- نشست میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے معروف ڈرائینگ ٹیچر، خطاط و رکن ادارہ نثری ادب محترم سجاد شفق صاحب کی خدمات کا اعتراف کر کے آپ کا استقبال کیا جاۓگا-
   اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے، اساتذہ، زیرِ تربیت معلمین و طلباء سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے.

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...