Thursday, 29 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

*آل مالیگاؤں مسابقۂ حفظ قرآن کریم میں دارالیتمی کو پہلا انعام🌹🌹🌹

الحمد للہ ثم الحمد للہ دارالیتمی جامعہ بناتِ فرقانیہ(پوار واڑی ) کی گود میں پروان چڑھنے والی ایک ہونہار طالبہ حافظہ صائمہ بنت شیخ ناصر نے آل مالیگاؤں مسابقۂ قرآن جس میں شہرِ عزیز کے تقریباً 40 مدارس کی طالبات نے شرکت کی جس میں مسابقے کی آخری فرع جو پارہ نمبر ایک تا پارہ نمبر تیس یعنی پورے قرآنِ مجید پر مشتمل تھی پہلا مقام حاصل کرکے صرف اپنے اساتذہ، والدین، اور ادارہ ہی نہیں بلکہ پورے شہر کے لیے باعثِ افتخار ثابت ہوئیں...

یہ سعادت در اصل اس اخلاص کا نتیجہ ہے جس پر اس جامعہ کی بنیاد مرحوم قاری محمد اسحاق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے رکھی تھی...جس کی خوشبو ہر کامیابی میں محسوس ہوتی ہے...
وہ بیج بو گئے جو دعا میں بھیگے تھے
خلوص کی بارش سے شجر فلک چھونے لگے

 اس موقع پر ہم تمام محنت کش معلمات اور اصحابِ خیر معاونین و محسنین اور متعلقینِ مدرسہ صدرِ مدرسہ اور ناظمِ مدرسہ کو تہِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.... اور اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید رفعتیں عطاء فرما کر اس کے بانیین کے لیے رفعِ درجات کا سبب بنائے.... 
آمین ثم آمین....

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...