Monday, 12 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*




کیا پھر ٹوٹ جائے گا وراٹ کوہلی کا خطاب جیتنے کا خواب؟ آر سی بی کے سب سے بڑے ’شکاری‘ کی واپسی مشکل
نئی دہلی : جس ٹڑافی کو جیتنے کا خواب کوئی 17 سالوں سے دیکھ رہا ہو اور ایک مرتبہ پھر وہ جیتنے کی امید کے ساتھ میدان پر جان لگا رہا ہو تبھی اس کو یہ پتہ چلے کہ اس کو اپنے سب سے خطرناک ’شکاری‘ کا ساتھ نہیں ملے گا تو پھر اس شخص کو جھٹکا لگنا لازمی ہے ۔ سیزن 18 میں جو ٹیم پلے آف کی ریس میں تیزی سے دوڑ رہی تھی اس پر اچانک بریک لگ سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وراٹ کوہلی کا خواب پل بھر میں چکنا چور ہو سکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق آر سی بی اور وراٹ دونوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ جوش ہیزل ووڈ باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ایک اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کی آئی پی ایل 2025 میں واپسی پر شکوک و شبہات ہیں۔ ہیزل ووڈ ، جو کندھے کی تکلیف کی وجہ سے 3 مئی کو سی ایس کے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے، اگر آئی پی ایل 2025 کو معطل نہیں کیا گیا ہوتا ، تو بھی اس بات کے امکانات تھے کہ وہ باقی میچوں میں نہ کھیل سکیں ۔جوش ہیزل ووڈ ان گیند بازوں میں سے ایک ہیں جو ماضی میں انجری کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بارڈر گواسکر ٹرافی کے کچھ میچوں سے باہر ہونا پڑا تھا۔ دائیں ہاتھ کے آسٹریلیائی تیز گیند باز نے خود بتا چکا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل 2025 کے ابتدائی مرحلے کے دوران اپنی بحالی کا عمل جاری رکھا۔

آر سی بی کے کھلاڑی آئی پی ایل 2025 میں آرینج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔ایک طرف وراٹ کوہلی 505 رنز بنا کر آرینج کیپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تو وہیں جوش ہیزل ووڈ اس وقت آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ہیزل ووڈ نے اب تک 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اسی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کی انجری پر زیادہ تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ آسٹریلیائی بورڈ کو امید ہے کہ ہیزل ووڈ جون کے پہلے ہفتے میں برطانیہ میں ہونے والے کنڈیشنگ کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ ہیزل ووڈ کا آر سی بی کے لیے مزید نہ کھیلنا ان کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے کیونکہ وہ اس سیزن میں ٹیم کے لیے سب سے بڑا ٹرمپ کارڈ بن گئے تھے۔










رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیراعظم مودی
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج رات تقریباً 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جو آپریشن سندور کے آغاز کے بعد ان کا پہلا خطاب ہوگا۔ یہ خطاب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی، فضائی اور سمندری ہر قسم کی فائرنگ اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے سمجھوتہ کے دو دن بعد ہونے جا رہا ہے۔ یہ سمجھوتہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے چار دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا ۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آپریشن سندور شروع کیا تھا۔ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردی کے نو لانچ پیڈز کو نشانہ بنایا، جس میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ۔ اس کے بعد پاکستان نے 8، 9 اور 10 مئی کو کئی ہندوستانی فوجی اڈوں پر حملے کی کوشش کی۔ہندوستانی مسلح افواج نے متعدد پاکستانی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے جن میں رفیقی، مرید، چکلالہ، رحیم یار خان، سکھر اور چونیاں شامل ہیں۔ پسرور اور سیالکوٹ ایوی ایشن اڈوں پر ریڈار سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے پڑوسی ملک کو بھاری نقصان پہنچا۔ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا ہے کہ لڑائی میں 35-40 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں اور نئی دہلی نے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔











ہندوستان – پاکستان لڑائی میں پہلی بار آیا چین کا نام، DGMO نے پریس بریفنگ میں کہی یہ بڑی بات
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لڑائی کے دوران ایسی خبریں بار بار سامنے آرہی تھیں کہ ترکی، چین اور آذربائیجان جیسے ممالک بیک چینل کے ذریعے پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔ آج ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کی پریس بریفنگ کے دوران راجیو گھئی نے کھل کر چین کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے فراہم کردہ میزائل کو پاکستانی فوج نے آپریشن سندور کے جواب میں ہندوستان کے خلاف استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ ہندوستانی فوج نے یہ میزائل برآمد کر لیے ہیں۔ ڈی جی ایم او نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کئی سینسر اور ان پٹ کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ پاکستان کے مسلح ڈرون کو ایئر ڈیفنس گرڈ اور کندھے سے چلنے والے ہتھیاروں سے مار گرایا گیا۔

پاکستان کی طرف سے مسلسل یہ جھوٹ پھیلایا جا رہا تھا کہ اودھم پور ایئربیس پر موجود فضائی دفاعی نظام کو پاکستانی فوج نے تباہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کئی پرانے فرضی ویڈیوز بھی وائرل کئے گئے تھے ۔ اس سلسلہ میں ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ میں واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمام فوجی اڈے آپریشنل ہیں اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔اے کے بھارتی نے مزید کہا کہ کل اس بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی تھیں کہ ہم نے حملے کیسے کئے۔ ہماری جنگ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف تھی۔ اس لیے 7 مئی کو ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔ لیکن پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دینا مناسب سمجھا اور پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو اپنی لڑائی بنالیا۔ اس نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کافی عرصے سے دہشت گردانہ حملے جاری ہیں۔ پہلگام میں دہشت گردی کے پاپ کا گھڑا بھر گیا تھا۔ ہم نے فضائی دفاعی نظام پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔ پاکستانی فضائیہ نے حملے کی متعدد کوششیں کیں لیکن تمام ناکام ہو گئیں۔

🛑*سیف نیوز بلاگر*

*سی جے پی احتجاج پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم، سبھی بیریکیڈز کو ہٹایا جائے، انٹرنیٹ بھی ہو بحال* دہلی میں CJP احتجاج کے حوالے سے پید...