Monday, 12 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

گلندا جلال الدین کی بارہویں بورڈ اگزام میں نمایاں کامیابی
شاخ گل جتن کرتی ہے لاکھوں تب کوئی پھول کھلتا ہے 
کاہلیوں کی جگہ ہے پستی ، محنتوں سے عروج ملتا ہے 

امسال بارہویں بورڈ کے نتائج گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کچھ مشکل نظر آۓ ریاست بھر میں تمام طلباء کے کل فی صد میں قابل لحاظ حد تک گراواٹ رہی لیکن تمام کالجز میں ناکام ہونے والے طلباء کی تعداد نہ کے برابر ہی رہی ساتھ ہی قابل مبارکباد ہیں وہ تمام ہی طلباء جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہی طلباء میں بے پناہ محنت اور لگن کے ساتھ اسٹڈی کرنی والی ایک طالبہ گلندا شیخ جلال الدین ہے جنہوں نے 79.67 فی صد سائنس فیکلٹی سے حاصل کرتے ہوۓ اپنے اہل خانہ رشتہ داروں اسکول ،ٹیوشن اور محلہ کا نام بلند کیا ۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز شہر کے معروف تعلیمی ارادہ جے اے ٹی زینب
انگلش میڈیم اسکول سے کی اور SSC بورڈ اگزام فرسٹ کلاس درجہ حاصل کرنے کے بعد شاہین اکیڈمی سے ایک سالہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بارہویں جماعت کی ٹیوشن کےلیے اپنا داخلہ والدین اور اپنی ایما پر شہر مالیگاؤں کے مشہور و معروف ارادہ فلاح امت میں کیا ۔فلاح امت کوچنگ کلاسیس کے مخلص اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ PW کے آن لائن لیکچرس کا زبردست اہتمام کیا جس کا نتیجہ بفضل تعالٰی پر مسرت ہے آپ کی کامیابی میں والدہ کی صحبت، تربیت اور نگہداشت کا آپکی کامیابی پر گہرا اثر رہا ۔
اس نمایاں کامیابی پر فلاح امت ٹرسٹ، سلیم غازیانی و سائرہ غازیانی (چیئرمین HAK ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج منماڑ) ، عارف عباس صاحب( فلاح امت ) مزمل خان صاحب، حاجی عتیق بیٹری والا صاحب، یوگیش سر ،سمیر سر ،پروفیسر راج سر MSG ، اشفاق خان سر JAT ,امتیاز رفیق سر ،ملک سر ،متین خان سر MJ اسکول اہل خانہ اور رشتہ داروں کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ فی الحال موجود وقت میں نیٹ اگزام کی تیاری میں مصروف ہیں جو کہ ایک مشکل امتحان مانا جاتا ہے اللہ تعالٰی سے دعا ہے اسی طرح مستقبل میں بھی اللہ تعالٰی عظیم کامیابی سے سر فراز کرے آمین

🛑*سیف نیوز بلاگر*

*ایران جنگ میں امریکہ کو ہوا کافی نقصان؟ انکار کرتے رہے ٹرمپ، مگر پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے منہ سے بتادیا سچ* ایران-امریکہ جنگ میں ہوئ...