Sunday, 27 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

وقف قانون2025ء کے خلاف ہونے والے احتجاجی اجلاس عام میں بڑی تعداد میں شرکت فرمائیں
وقف جائیدادیں اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اسے بچانے کے لئے آگے آئیں
  وقف ہمارے لئے خالص مذہبی اور شرعی مسئلہ ہے اور مذہب میں مداخلت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے، وقف قانون2025ء لاکر مذہب میں مداخلت کی راہ ہموار کی گئی ہے اور اس قانون میں ایسی شقیں رکھی گئی ہیں کہ جن کی وجہ سے پرانی وقف جائیدادوں کی حفاظت مشکل ہوگی اور نئے اوقاف قائم کرنے میں بھی دقت بڑھ جائے گی، وقف جائیدادیں ہمارا نہایت قیمتی سرمایہ ہے اور یہ کسی انسان کی نہیں ،اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں، اس لئے ان کی حفاظت کے لئے آگے آنا اور بس بھر محنت اور جدو جہد کرنا ضروری ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف قانون 2025ء کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں احتجاج کو منظم کیا جارہا ہے، بورڈ کی ہدایت کے مطابق مالیگائوں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف کے زیر اہتمام شہر عزیز میں بھی مختلف سر گرمیاں انجام دی جارہی ہیں، اسی کی ایک کڑی دو عظیم الشان احتجاجی اجلاس عام کا انعقاد بھی ہے ، جن میں سے پہلا اجلاس خواتین کے لئے ہے اور دوسرا مرد حضرات کے لئے ہے۔ مقام شکر ہے کہ بورڈ کے کلیدی عہدیداران اور ملک کی نمایاں شخصیات کی ان دونوں اجلاس میں شرکت ہورہی ہے ان شاء اللہ۔ یہ دونوں اجلاس ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی صدارت میں منعقد ہوں گے۔ اور ان جلسوں میں بحیثیت مہمان مندرجہ ذیل افراد کی شرکت ہوگی۔
حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب
(جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
حضرت مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی بدایونی صاحب
(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
جناب ملک معتصم خان صاحب
(نائب امیر جماعت اسلامی ہند و رکن بورڈ)
حضرت مولانا ارشد مختار ندوی صاحب
(رکن مجلس عاملہ بورڈ و چیئرمین جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگائوں)
حضرت مولانا معز الدین قاسمی صاحب
(امیر شریعت مراٹھواڑہ و رکن بورڈ)

حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
(کل ہند امیر جمعیۃ اہل حدیث و نائب صدر بورڈ)
جناب ڈاکٹر قاسم رسول الیاس صاحب
(ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)
جناب مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب
(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
محترمہ شوبھا تائی بچھائو صاحبہ
(رکن پارلیمنٹ حلقہ دھولیہ و مالیگائوں)
حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی صاحب
(رکن بورڈ وامیر مرکز علوم شرعیہ اورنگ آباد)
حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب
(شیخ الحدیث مدرسہ معہد ملت و رکن بورڈ)
جناب شفیع صاحب
(راجستھان)

حضرت مولانا محمد الیاس خان فلاحی
(امیر جماعت اسلامی مہاراشٹر و رکن بورڈ)
حضرت مولانا نظام الدین فخر الدین صاحب
(رکن بورڈ)

حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب
(ایم ایل اے مالیگائوں)
حضرت مولانا غفران اشرفی صاحب
(امام و خطیب مسجد یا رسول اللہؐ)
محترم جناب اطہر حسین اشرفی صاحب
(صدر سنی اشرف اکیڈمی)
حضرت مولانا انیس الرحمٰن قاسمی صاحب
(جمعیۃ علماء مدنی روڈ،مالیگائوں)
حضرت مولانا آصف شعبان صاحب
(صدر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک،مالیگائوں)
محترم جناب فیروز اعظمی صاحب
(جماعت اسلامی)
محترم جناب عبداللہ انجینئر صاحب
(SDPI)

محترم جناب شیخ آصف شیخ رشید صاحب
(سابق ایم ایل اے)
محترم جناب حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والے)
(این سی پی)
محترم جناب اعجاز بیگ صاحب
(کانگریس)
محترم جناب مستقیم ڈگنیٹی صاحب
(سماج وادی)
حضرت مولانا سید حیدر نقوی صاحب
(امام جمعہ و جامع مسجد حسینی)
حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب
(کل جماعتی تنظیم)
حضرت مولانا مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب
(قاضی شریعت دارالقضاء مالیگائوں
  ان دونوں جلسوں کو کامیاب بنانا ہماری دینی اور ایمانی ذمہ داری ہے ،خواتین کا اجلاس مورخہ 28؍اپریل بروز پیر شام 6؍بجے سے رات 10؍تک معہد ملت کے وسیع و عریض گرائونڈ پر منعقد ہوگا، اسی طرح مرد حضرات کے لئے مورخہ 29؍اپریل بروز منگل شام 6؍بجے سے رات 10؍ بجے تک بڑی مالیگائوں ہائی اسکول کے وسیع و عریض گرائونڈ پر انعقاد پذیر ہوگا، وقت کا خیال رکھتے ہوئے شرکت فرمائیں اور لوگوں تک اس کی دعوت بھی پہنچائیں، واضح رہے کہ وقت کی تنگی ہے اسی لئے ہم سب کو بلا تفریق مسلک و مشرب ان دونوں جلسوں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہوجانا چاہئے، وقف قانون 2025ء کے سلسلے میں مؤثر اور مضبوط احتجاج وقت اور حالات کا تقاضہ ہے، شہر مالیگائوں دینی غیرت و حمیت کا شہر ہے اس کی اس امتیازی پہچان اور شناخت کو قائم رکھنا ضروری ہے، لہٰذا تمام ہی برادران اسلام اور مائوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ دعا کا بھی اہتمام کریں اور جلسوں میں شرکت فرمائیں۔
منجانب: مالیگائوں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف

*🛑سیف نیوز اُردو*

صبح کافی سے پہلے برش دانتوں کی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ بھی صبح اٹھتے ہی ڈرامہ ’ٹو اینڈ اے ہاف مین‘ کے کردار...